Asalam o Alikum Steemit Family
Asalam o Alikum Steemit Family,
How are you hopefully you are doing good.
Alhamdulillah, Suma Alhamdulillah Allah gives us another special day of this limited life.
Hopefully, all stay own home
Benefits of Fruits (Imli)
اِملی جسے فارسی میں تمرِہندی اور انگریزی میں Tamarind کہتے ہیں ، شِفابخش ، غذائیت سے بھر پُور اور کھٹّی میٹھی ہوتی ہے ، اس کے نئے پتے اپریل ، مئی کے مہینے میں نکلتے ہیں۔ دنیا کے اکثر ممالک میں اس کی کاشت کی جاتی ہے۔ سردی ہو یا گرمی ، اِملی ہر موسِم میں استعمال کی جاتی ہے نیزکھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لئے اِملی ہر گھر کی اہم ضرورت ہے۔ اس سے اَچار(Pickle) ، مُربّہ اور چٹنی وغیرہ بنائے جاتے ہیں۔ املی کا مزاج خُشک اور سَرْد ہے۔ اس کا گُودا ، بیجوں کا مَغز اور اُوپر کا چھلکا بھی شِفائی اثرات سے مالا مال ہے املی کے مغز اور گُودے کو دواؤں (Medicines) میں استعمال کیا جاتا ہے۔
Tamarind, which is called Tamarind in Persian and Tamarind in English, is nutritious, full of nutrients and sweet and sour. It is cultivated in most countries of the world. Whether it is cold or hot, tamarind is used in all seasons and tamarind is an important household necessity to enhance the taste of food. It is used to make pickles, jams and sauces. Tamarind is dry and cold. Its pulp, seed kernel and upper bark are also rich in healing effects. Tamarind kernels and pulp are used in medicine.
** اِملی کے فوائد**
(1)اِملی میں گوشت بنانے والے روغنی سوڈیم ، پوٹاشیم اور گرمی میں تسکین دینے والے اَجْزاء وافِرمقدار میں پائے جاتے ہیں (2)اس میں وٹامن اے ، بی بھی ہوتے ہیں اور وٹامن سی کا تو یہ نادر مجموعہ ہے(3)یہ بلڈ پریشر(Blood Pressure) کو کم کرتی ہے (4)صَفرا کے غلبہ کو مٹاتی ہے (5)بے ضرر ہلکی قبض کُشا گھریلو دوا ہے (6)نظامِ ہضم (Digestive System) کے لئے اس کا استعمال بہت مفید ہے (7)قبض ، گیس اور معدے (Stomach) کے دیگر مسائل سے بچاکر معدہ کو طاقت دیتی اور بھوک لگاتی ہے(8)دل کو فرحت بخشتی ہے(9)گرمی میں چلنے پھرنے یا لُو لگنے سے جب طبیعت بے چین ، سر گرم اور ہاتھ پاؤں بے جان معلوم ہونے لگیں تو عُناب (ایک پھل جو خشک بیر کی طرح ہوتا ہے) پانچ دانے ، خربوزے کے کُٹے ہوئے بیج 12 گرام ، ایک لیٹر پانی میں جوش دے کر اِملی 35 تا 70 گرام مِلا کر دن بھر گھونٹ گھونٹ اس کا چھنا ہوا پانی مِیٹھا مِلا کر پینا مفید ہے (10)وزن (Weight) میں کمی کے لئے اِملی یا اس سے بنائے گئے شربت کا استعمال فائدہ مند ہے (11)املی جسم میں فولاد(Iron)کی کمی دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے (12)جسمانی پٹھوں اور اعضاء کی بہتر کارکردگی کے لئے اِملی مفید ثابت ہوتی ہے (13)متلی اور قے(Vomiting) کی شکایت دور کر کے غذا کو ہضم کرتی ہے۔ متلی ہونے کی صورت میں اگر اِملی کا شربت استعمال کیا جائے تو فائدہ ہوتا ہے (14)اِملی میں موجود وٹامن سی اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹ انسانی جسم کے لئے بہترین دوا کا کام کرتے ہیں نیزاملی مدافعتی نظام کو فروغ دے کر انسانی جسم کو بیماریوں سے بچا کر صحت مند زندگی کو یقینی بناتی ہے (15)اِملی کا استعمال ذیابیطس (Diabetes) کےاتار چڑھاؤ کو بھی کنٹرول کرتا ہے (16)جگر(Liver) کے جملہ مسائل کا حل اس میں موجود ہے (17)یہ خون میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کر کے دل کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
(1) Tamarind is rich in fats, sodium, potassium and heat-relieving ingredients. (2) It also contains vitamins A and B, and it is a rare combination of vitamin C. (3) This blood Lowers Blood Pressure (4) Eliminates Dominance of Bile (5) Harmful Mild Constipation is a Home Remedy (6) Its Use is Very Useful for Digestive System (7) Constipation Strengthens the stomach and appetite by avoiding gas and other gastrointestinal problems.
(8) It gives joy to the heart. (9) When walking in the heat or feeling hot, when the body becomes restless, hot-headed and the hands and feet become lifeless, then five grains, 12 grams of chopped melon seeds, boiled in one liter of water, mixed with 35 to 70 grams of tamarind and sip throughout the day, it is useful to drink its filtered water mixed with sweet (10) Tamarind for weight loss or The use of syrup made from it is beneficial. (11) Tamarind is the best way to eliminate iron deficiency in the body. (12) Tamarind is useful for better performance of body muscles and organs.
(13) Digests food by relieving nausea and vomiting. In case of nausea, it is beneficial to use tamarind syrup. (14) Vitamin C and other antioxidants in tamarind are the best medicine for the human body. Tamarind boosts the immune system and protects the human body from diseases. Ensures a healthy life by saving (15) The use of tamarind also controls the onset of diabetes (16) It contains the solution to all liver problems (17) It is bad cholesterol in the blood Helps to keep the heart healthy by lowering the levels of
** احتیاطیں**
کھانسی کی حالت میں اس کا استعمال مُضِر (Harmful) ہےکہ حلق میں خراش پیدا کر کے کھانسی بڑھاتی ہے نیز پھیپھڑوں (Lungs)کے لئے نقصان دہ ہے۔
In the case of cough, its use is harmful as it increases the cough by causing sore throat and is also harmful to the lungs.