Betterlife - The Diary Game @hafizmunir786

in APPICS18 days ago

Betterlife - The Diary Game @hafizmunir786

WhatsApp Image 2021-05-18 at 9.04.22 AM (1).jpeg

WhatsApp Image 2021-05-18 at 9.04.22 AM.jpeg

WhatsApp Image 2021-05-18 at 9.04.23 AM.jpeg

WhatsApp Image 2021-05-18 at 9.07.24 AM (1).jpeg

WhatsApp Image 2021-05-18 at 9.07.24 AM (2).jpeg

WhatsApp Image 2021-05-18 at 9.07.24 AM.jpeg

کھانسی ایک فِطری عمل ہے جس کے ذریعے سانس کی نالیوں، پھیپھڑوں اور گلے میں جمع ہونے والے مواد کی صفائی ہوتی ہے۔تقریباً ہرچھوٹے،بڑے،مردوعورت کو وقتاً فَوقتاً کھانسی ہوتی رہتی ہے۔
کھانسی کیاہے؟
جسمِ انسانی میں ایک دِفاعی حرکت ہے جسےکھانسی کہاجاتاہے۔کھانسی کسی بھی نوعیت کی ہو اس کا سبب کوئی نہ کوئی نقص ہوتاہے ۔
فائدہ
کھانسی کاایک فائدہ یہ ہے کہ پھیپھڑوں یا سانس کی نالیوں میں اگر کوئی نقصان دینے والی چیز چلی جائےتو کھانسی کے ذریعے نکل جاتی ہے۔
کھانسی کی مختلف صورتیں
خشک کھانسی
یہ بغیر بلغم کی ہوتی ہے، کھانستے وقت دھچکاسالگتاہےجس کی وجہ سےگلےپر زورپڑتاہے۔اس کا علاج اگرنہ ہوتوپھیپھڑوں میں زخم پیدا ہوسکتاہے۔اسے معمولی سمجھ کرچھوڑدینا آگےجاکرنقصان دےسکتا ہے۔
بلغمی کھانسی
بلغمی کھانسی کےشکار ہونے والوں میں بڑی تعدادبچّوں اور بزرگوں کی ہوتی ہے۔
پرانی کھانسی
کھانسی اگرسات یا آٹھ ہفتوں تک برقرار رہےتواسے پرانی کھانسی کانام دیا جاتا ہے۔ اس کا ایک سبب تمباکو نوشی بھی ہے۔ یہ کبھی کبھار مہینوں تک چلی جاتی ہے لہٰذا ایسی صورت میں لازمی علاج کروائیں۔
شدید کھانسی
جب مسلسل دو تین منٹ تک کھانسی ہوتی رہےاسے شدید کھانسی کہا جاتاہے۔یہ پھیپھڑوں کی سوزش(سوجن،ورم) وغیرہ کی وجہ سےہوتی ہے۔
کالی کھانسی
یہ وہ بلغمی کھانسی ہےجوجراثیم کی وجہ سےہوتی ہے۔عموماً بچّوں میں پائی جاتی ہے۔ اس کی وجہ سےسانس لینے کے راستےاور پھیپھڑوں میں انفیکشن پیدا ہوتا ہے اورکبھی تو سانس لینا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ علاج کے بعد بھی ہلکی ہلکی باقی رہتی ہے۔اس کی علامات میں سے لگاتار کھانسی آنا اورچہرے کا رنگ بدل جانا ہے۔
کھانسی ہونےکےاسباب
جن وجوہات کی بنا پر اکثرکھانسی ہوتی ہے، ان میں سے چند یہ ہیں :سردی لگنا، گردو غبار ہونا،نزلہ،زکام اور بخار ہونا، ناک کی ہڈی کابڑھ جانا، T.B ہونا، گلے کا خراب ہونا،سگریٹ پینا، حلق میں سوزش ہونا، سانس کی نالی اور پھیپھڑوں میں خرابی پیدا ہونا،تلی ہوئی چیزیں کھانا،ترش یا مرچوں والی چیزیں کھانا،کبھی دل اور معدےکی بیماریوں کی وجہ سے بھی کھانسی ہوتی ہے۔
** موسم اور احتیاط**
جوافراد دائمی کھانسی یا سانس کی تکلیف میں مبتلا ہیں ان کو موسمِ سرما اور بہار میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے کیو نکہ ان موسموں میں پھیپھڑوں کی نالیوں میں بلغم جمع ہوتاہے جو نزلہ اور زکام کےساتھ ساتھ پھیپھڑوں میں انفیکشن کا بھی سبب بن جاتا ہے۔ بسااوقات شدید کھانسی کی صورت میں بھی باہر نہیں نکلتا ۔
غذا و پرہیز
آلو، چاول، گوبھی، پراٹھا، مونگ پھلی، کولڈ ڈرنک وغیرہ سےبچنےکی کوشش کریں اور ادرک، لہسن، مچھلی، کالے چنے کا شوربہ، گوشت کا شوربہ، کدو وغیرہ زیادہ استعمال کریں۔
کھانسی سےبچنےکیلئےمفید چیزیں
٭ہر طرح کی کھانسی کے لئے شہد مفید ہے۔
٭کلونجی کا استِعمال کھانسی میں مُفید ہے
٭اِنجیر کھانسی کے لئےمفید ہے بالخصوص پُرانی بلغمی کھانسی کیلئےبہت نَفْع بَخش ہے۔
٭مُنَقّٰی کا گُودا پُرانی کھانسی کیلئے مفید ہے۔
٭ اَخروٹ کا بھنا ہوا مَغْز سرد کھانسی کیلئے مفید ہے۔
٭فالسہ زُکام اور کھانسی کیلئے نفع بخش ہے۔
٭ ہَنْس (ایک قسم کی بطخ)کی چربی سینے پر ملنا کھانسی اوربلغم کو صاف کرنےکیلئے مفیدہے۔
٭نمک والےنیم گرم پانی سے غرارے کرنابھی کھانسی میں کمی لاسکتاہے۔
٭دَمے کے مریض کو چاہئےکہ خوشبو نہ سونگھا کرے کہ اس سےشدید کھانسی ہوسکتی ہے
یادرکھئےکہ کھانسی ہونےکی صورت میں خود سے سیرپ وغیرہ لےکر استعمال نہ کریں اور نہ ہی بچّوں کو پلائیں ، کیونکہ آپ تونفع بخش سمجھ کراستعمال کریں گےممکن ہے وہ آپ کےلئے نفع بخش نہ ہو۔

Coin Marketplace

STEEM 0.21
TRX 0.20
JST 0.034
BTC 90913.25
ETH 3176.54
USDT 1.00
SBD 2.97