Betterlife - The Diary Game @hafizmunir786 Human Boday and Calcium
Betterlife - The Diary Game @hafizmunir786 Human Boday and Calcium
Asalam o Alikum Steemit Family,
How are you hopefully you are doing good.
Alhamdulillah, Suma Alhamdulillah Allah gives us another special day of this limited life.
And give another chance for touba o istaghfar in the form of Mah e Ramzan.
Today is 15 Ramzan ul Mubarik.
Our morning starts from the name of Creator of All thing the one of only Allah Ta alla
And after taking my prayers and then go to the working place I have opened the shop and site here and recite the Holy Quran after reciting I thought about what topic I select for the writing on steamit then I select the , Human Boday and Calcium.
some clicks my students.
mn or mera bhatija.
انسانی جسم بھی ایک مشین کی طرح ہے اور انسانی مشینری کو رَواں دواں رکھنے کے لئے بہت سے عوامل کا عمل دخل ہے ، جسمانی صحت کو بحال رکھنے کے لئے ان مختلف عوامل میں غذا اور غذائیت سے بھرپور اشیاء کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ ان غذائی اجزاء میں کیلشیم بھی شامل ہے جو کہ ایک قدرتی غذا ہے ، صحت مند ، توانا اور چاق و چوبند زندگی گزارنے کے لئے یہ بہت اہم اور ضروری ہے۔ ہڈیوں کی مضبوطی ، دل کی دھڑکن کو معمول پر رکھنے ، پٹھوں کے پھیلنے اور سکڑنے میں کیلشیم اہم کردار ادا کرتا ہے۔
دورِ حاضر کی جدید طرز ِزندگی میں جدید طرز کی غذائیں مثلاً چاکلیٹ ، سافٹ ڈرنک ، فاسٹ فوڈ الغرض ایسی خوراک جس میں غذائیت کم ہو ، جسم میں کیلشیم کی مقدار میں کمی کا باعث بنتی ہیں۔ اگرچہ ڈاکٹر کی تجویز کردہ اَدوِیات جسم میں کچھ حد تک کیلشیم کی کمی پورا تو کر دیتی ہیں اور توانائی بھی فراہم کردیتی ہیں ، ساتھ ہی ساتھ ان کے منفی اثرات جسم کے دیگر اعضاء بالخصوص گردوں کو متأثر کرتے ہیں جبکہ قدرتی طور پر حاصل کردہ کیلشیم بہت زیادہ مفید اور صحّت بخش ثابت ہوتا ہے۔
کیلشیم کی کمی کی علامات
ہمارے جسم میں 99 فیصد کیلشیم ہڈیوں اور دانتوں میں پایا جاتا ہے ، اس لئے کیلشیم کی کمی سے سب سے زیادہ ہڈیاں اور دانت متأثر ہوتے ہیں
(1)ہڈیوں اور جوڑوں میں درد
(2)ہاتھوں اور پیروں کا مڑ جانا
(3)ہڈیوں کا چٹخنا
(4)بچّوں میں کیلشیم کی کمی سے ان کی ٹانگوں میں ٹیڑھے پَن کا آنا۔
کیلشیم کی زیادتی کا سبب اور نقصان
کیلشیم سے بنا ایک مرکب کیلشیم آگزیلیٹ ہے ، اگر جسم میں اس کی مقدار بڑھ جائے تو پیشاب کی نالی میں پتھری کا باعث بنتا ہے۔
کیلشیم سے بھرپور غذائیں
(1)دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی چیزیں مثلاً مکھن ، دہی اور ڈیری مصنوعات
(2)پھل اور سبزیاں ہماری صحت و تندرستی کی ضامن ہوتی ہیں ، مثلاً سیم کی پھلی ، مٹر ، گوار کی پھلی ، لوبیا کی پھلی ان میں کیلشیم کے ساتھ ساتھ پروٹین وافر مقدار میں ہوتا ہے
(3)پتے دار سبزیاں مثلاً گوبھی ، ساگ ، پالک ، مشروم وغیرہ میں بھی کیلشیم موجود ہوتا ہے
(4)انڈا ، مچھلی ، گوشت ، پنیر ، خشک میوہ جات مثلاً پستہ اور بادام بھی کیلشیم حاصل کرنے کا بھرپور ذریعہ ہیں۔
ضروری عرض
19 سے 50 سال کی عمر کی خواتین روزانہ 1000 ملی گرام کیلشیم کا استعمال کریں ، جبکہ خواتین 50 سال اور مرد 70 سال کی عمر کے بعد 1200 ملی گرام تک روزانہ کیلشیم استعمال کریں۔
کیلشیم والی ادویات کا طریقہ استعمال
قدرتی طریقے سے حاصل ہونے والا کیلشیم صحّت کے لئے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے لیکن بعض اوقات کیلشیم کی کمی کی نشاندہی ہونے کے بعد ڈاکٹر حضرات اس کمی کو پورا کرنے کے لئے ادویات تجویز کرتے ہیں ، یہ ادویات ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ہی استعمال کریں خود سے نہ کھاتے رہیں کیونکہ ان کا زیادہ استعمال گُردوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔
اللہ کریم کی عطا کردہ بے شمار نعمتوں کا مناسب طریقے سے استعمال مختلف قسم کے امراض سے نجات دلا سکتا ہے۔