Contest: Surprise Me 2025, Sattel down in new house, Pakistan
السلام علیکم ،
میں بہت شکر گذار ہوں کہ ایک نئی طرز کا مقابلہ سامنے آیا ہے۔ حالانکہ اس کے مطابق میرے پاس کچھ خاص تصاویر نہیں ہیں مگر لکھنے کے لیئے بہت،بتانے کے لیئے بہت کچھ ہے۔
نئے سال کی آمد اور ہماری پلاننگز
جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے اور سال ختم ہو رہا ہے ہماری نئے سال کی تیاریاں عروج پکڑ رہی ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ نیا سال ہماری زندگی میں روشنی خوشیاں اور اسانیاں لے کر ائے۔
ہماری ایک عرصے سے چاہت تھی کہ ہم اپنا گھر بنا سکیں۔ کبھی سرمائے کی کمی، کبھی وسائل کی کمی اور کبھی وقت کی کمی پریشان کیے رکھتی تھی۔ مگر 2024 جاتے جاتے ہم کو ایک خوشگوار یاد دیتا جا رہا ہے ۔کہ ہم اپنے گھر کے لیے کوشاں ہیں اور خواہش ہے کہ 2025 میں ہم اپنے گھر میں شفٹ ہو جائیں۔ انشاءاللہ
اس ضمن میں ہماری بہت ساری پلاننگز ہیں۔ ہم نے بہت عرصے سے بہت سارے کاموں کو صرف اس لیے التوا میں ڈالا ہوا تھا ،کیونکہ ہمارے پاس اپنا گھر نہیں تھا اب جب کہ اللہ تعالی سے امید ہے کہ وہ ہماری سب سے بڑی خواہش کو پورا فرما دے گا۔ تو ہم نے کافی چیزیں سوچی ہوئی ہیں جو کہ اپنے گھر میں جا کے خریدیں گے ۔مثلا میرے بچے بہت عرصے سے ڈبل بیڈ کے میٹرس کے کی خواہش کر رہے ہیں کہ ڈبل بیڈ پر نیا میٹرس خرید کے ڈالا جائے۔ لیکن چونکہ اکثر و بیشتر ہمارے امدنی کا بڑا حصہ دوسرے کاموں میں نکل جاتا ہے لہذا ہم میٹرس نہیں خرید پاتے۔۔دیکھا جائے تو میٹرس کے اوپر لگنے والی رقم اتنی زیادہ نہیں ہوتی، مگر چونکہ میری کمر میں درد رہنے لگا ہے لہذا مجھے میڈیکیٹڈ میٹرس لینا ہے۔ جو کہ کافی مہنگا ہے اور اچھی کمپنی کا لینے کے لیے اچھی کوالٹی ضروری ہے تاکہ وہ پائیدار رہے۔
اسی طرح فرنیچر میں بھی بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جو کہ نئی خریدنے کو تیار ہیں۔ لیکن صرف اس وجہ سے نہیں لے سکے کیونکہ ہر سال یا دو سال کے بعد ہمیں کرائے کا گھر چینج کرنا پڑتا ہے۔ لہذا زا جتنا کم فرنیچر ہو اتنی اسانی سے موو کر سکتے ہیں۔ اب اللہ نے چاہا تو ہم اپنے گھر میں ضرور شفٹ ہوں گے۔ پھر انشاءاللہ ہماری خواہش ہے کہ جو چیزیں ہمیں فرنیچر میں خریدنی ہیں وہ ضرور خریدیں گے۔
اس کے علاوہ بچوں کے بابا نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ انشاءاللہ جب ہم اپنے گھر میں شفٹ ہو جائیں گے اور ہماری زندگی معمول پر ا جائے گی تو بچوں کو گھمانے کے لیے دوسرے شہر لے کر جائیں گے۔ ہماری سب کی دعا ہے کہ ہم خیر و عافیت کے ساتھ اپنے گھر میں شفٹ ہوں اور ہماری دیرینہ خواہشات کو اللہ تعالی پورا فرما دے امین۔
یہ صرف چند ایک خواہشات اپ کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ مگر انسان کی خواہشات کی فہرست تو لمبی ترین ہوتی ہے۔ جو کہ لکھتے لکھتے جگہ کم پڑ جائے مگر خواہشات ختم نہ ہوں ۔
بقول شاعر!
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
بہت نکلے میرے ارماں مگر پھر بھی کم نکلے
اس دعا کے ساتھ اپنی پوسٹ کا اختتام کرتی ہوں۔ کہ اللہ تعالی ہماری تمام دعاؤں کو اور خواہشات کو قبول و مقبول فرمائے اور اسانی کے ساتھ، خوشیوں کے ساتھ نئے سال میں قدم رکھنا اور اس کو برتنا نصیب فرمائے امین۔
میرے کچھ ساتھی ایسے بھی ہیں جو کہ ایسٹیمیٹ پر بہترین کام کر کے دکھاتے ہیں۔ ان میں سے کچھ کو میں اس مقابلے میں انوائٹ کرنا چاہتی ہوں۔