SEC-S11W1:"The most embarrassing moment of my life as a kid or parent

in Steem Kids & Parentslast year (edited)

image.png
pexels

بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم
اسلام علیکم

ہیلو سب آپ کیسے ہیں؟ میں حسن ہوں اور اپنی اگلی چیلنج پوسٹ کے ساتھ واپس آ رہا ہوں اس لیے اس بار میری چیلنج پوسٹ بطور طالب علم میری زندگی کے سب سے شرمناک لمحے کے بارے میں ہے۔ میں نہیں جانتا کہ اس کی وضاحت کیسے کروں کیونکہ میں اپنے اس عمل سے مطمئن نہیں ہوں جو میری زندگی میں ہوا تھا۔ یہ پہلی بار تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں اپنے والدین اور اساتذہ کے سامنے شرمندگی محسوس کی۔

hello everyone how are you I am Hassan and I am back with my next challenge post so this time my challenge post is about the most embarrassing moment of my life as a student. I don't know how to explain it because I'm not satisfied with my actions that happened in my life. It was the first time in my life that I felt embarrassed in front of my parents and teachers..


کیا آپ کو کبھی شرمندگی ہوئی ہے؟ ہمیں بتائیں کہ آپ کو کیسا لگا۔

شرمندگی کا سامنا جب انسان کرتا ہے تو کچھ غلطیوں سے سیکھتا ہے۔ میں نے دو دفعہ شرمندگی کا سامنا کیاہے اور مجھے کئی ہفتہ اس سے نکلنے میں لگ گئے تھے کیونکہ شرمندگی انسان کو اپنی نظروں میں گرا دیتی ہے۔ ایک دفعہ میرے کالج کے امتحانات ہورہے تھے تو میں سارا دن آن لاہن گیم کھیلنے میں مصروف رہتا تھا میری امی کہتی تھی کہ میں پڑھائی پر توجہ نہیں دیتا لیکن میں جھوٹ بولتا کہ میں تو کمرا میں پڑھتا رہتا ہوں جب رزلٹ آیا تو میں فیل تھا کیونکہ میں نے بلکل ہی امتحانات کے دوران پڑھائی نہیں کی تھی اور فیل تو ہونا ہی تھا۔ لیکن میں نے رزلٹ کارڈ پر کٹنگ کرکے خود کو پاس لکھ دیا اور امی ابو کو کہا کہ میں پاس ہوگیا لیکن کچھ دن بعد کالج انتظامیہ نے میرے والدین کو فون پر اطلاع دی کہ آکر تمام پیپیر کو چیک کرجاہیں کہ میں فیل کیوں ہوا۔ جب میرے والدین کو معلوم ہوا تو وہ بہت اداس ہوئے اور اسطرح میں اپنے والدین کے سامنے بہت شرمندہ ہوا اور مجھے بہت دکھ ہوا کہ میں نے جھوٹ بولا کیونکہ میرے والدین مجھ پر بہت اعتماد کرتے تھے۔ میں کئ ہفتے اپنے والدین سے نظرین جھکا کر رہتا تھا لیکن مجھے بہت شرمندگی ہوئی کہ میں نے کیوں جھوٹ بولا اور کالج انتظامیہ کے سامنے بھی مجھے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

image.png
pexels


کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ شرمندگی کے مستحق ہیں یا یہ کسی اور کو ہونا چاہیے تھا؟۔

میں نے خود غلط حرکت کی تھی تو شرمندگی کا سامنا مجھے ہی کرنا تھا کیونکہ میں نے اپنے والدین کے بھروسہ کو توڑا تھا اور میں بہت زیادہ شرمندہ تھا کہ مجھے رزلٹ میں کٹنگ نہیں کرنا چاہیے تھی اور میرے کالج کے پروفیسر بھی مجھ سے ناراض تھے کہ میں نے کالج کے قوانین کے خلاف غلط اقدام کیا تھا ۔ میرا یہ قصور تھا تو مجھے ہی اس شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور مجھے ہی کرنا تھا میں کسی اور کو ہرگز اس میں ملوث نہیں کرنا چاہتا کیونکہ جرم میرا تھا اور مجھے ہی شرمندگی کا سامنا کرنا تھا۔

image.png
pexels


آپ نے اس طرح کے منظر کو دوبارہ آنے سے بچانے کے لیے کیا کیا ہے۔

میں نے اس واقعہ کے بعد خود سے تہیہ کیا اور اپنے والدین سے اور کالج انتظامیہ سے معافی مانگی کہ میں آہندہ یہ حرکت نہیں کرونگا۔ کالج انتظامیہ نے مجھے کالج سے نکال دینے کا فیصلہ کیا لیکن تحریری معافی نامہ پر مجھے معاف کردیا گیا اور میں نے والدین سے بھی معافی مانگی کہ آہندہ جھوٹ نہیں بولونگا اور دل لگا کر پڑھائی کرونگا۔ اب میں کبھی جھوٹ نہیں بولتا اور خود کو ہر لحاظ سے ایسی حرکات سے بچا کر رکھتا ہوں جس سے مجھ کو آہندہ شرمندگی نہ اٹھانا پڑے۔ آپ سب کا شکریہ اگر میری تحریر اچھی لگے ے تو حوصلہ آفزائی فرما دیں۔

image.png
pexels

میں اپنی زندگی کے اس لمحات کو آپ سب کے ساتھ بانٹنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ یہ پہلی بار ہے کہ میں نے اپنی یہ حقیقی کہانی آپ سب کے ساتھ شیئر کی۔ اس کے لیے ایک بار پھر آپ کا بہت بہت شکریہ اگر آپ کو میری یہ کہانی پسند آئی ہے تو میری تعریف کرنا کبھی نہ بھولیں اگر میں نے غلط کیا ہو تو اپنے تمام قارئین سے معذرت خواہ ہوں۔

میں اپنے ان دوستوں کو اس چیلنج میں مدعو کرتا ہوں۔
@muskanali , @sadiausaf , @yousafharoonkhan

پڑھنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ
میرا تعارف
محبت کے ساتھ
@hassan920

Sort:  

When faced with embarrassment, humans learn from their mistakes. I have experienced embarrassment twice, and it took me weeks to recover because shame affects one's self-esteem. Once, during college exams, I spent the day playing video games instead of studying, lying to my parents about studying diligently in my room. When the results were out, I failed miserably because I hadn't studied at all. But I altered the report card, claiming I passed. Unfortunately, the college authorities informed my parents about my failure later, and they were deeply saddened. I felt extremely ashamed in front of them, as they had placed great trust in me. For weeks, I lowered my gaze in front of my parents, carrying the weight of my lie and the embarrassment I had caused in front of the college administration.

حسن سب سے پہلے تو آپکو بہت ہی زبردست اپری سیشن کے آپ نے بہت اچھے انداز میں اپنی زندگی کا ایک اہم واقعہ ہمیں بتایا کہ کسطرح آپ نے رزلٹ کارڈ میں دربدل کی اور جھوٹ والدین سے بولا لیکن آپ نے جب اپنی غلطی تسلیم کرلی تو یہ آپ کی کامیابی ہے اور انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے۔ آپ ایک قابل فخر نوجوان ہو مجھے امید ہے آپ نے اس غلطی سے بہت کچھ حاصل کیا ہوگا۔ زبردست حسن ۔انشاء اللہ میں ضرور کوشش کہ اس موضوع پر لب کشائی کرو

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.16
JST 0.028
BTC 60580.16
ETH 2342.43
USDT 1.00
SBD 2.47