The diary game and enjoying with my friends.1//8//2022

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

Image1659372693646.jpg

السلام علیکم ، دوستو کیا حال ہے میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں اور اپنے کاموں کو اچھے طریقے سے سرانجام دے رہے ہو ں۔دوستو آج میں اپ کو اپنی دن کی مصروفیات کے بارے میں آگاہ کرؤں گا کہ میں نے کس طرح آج کا دن گزارا۔سکولوں کی دو مہینوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اور سکول دوبارہ کھلے ہیں اور سکول کھولنے کا آج پہلا دن تھا میں اپنی روٹین میں واپس آیا ہوں اور صبح سویرے اٹھتے ہی میں نے سکول جانے کی تیاری شروع کر دی۔دس پندرہ منٹ کے بعد میں نہانے کے لیے واش روم چلا گیا جس کے بعد میں واپس آگیا واپس آکر میں نے ناشتہ کیا اور چائے پینے کے بعد میں سکول جانے کے لیے تیار ہوگیا۔

JvFFVmatwWHRfvmtd53nmEJ94xpKydwmbSC5H5svBACH7yMGPKBPuNoAoW1T74MNL5vWcGQwKDg7n8fuqwHUrfmWWcvxSq5nXHKAZFt9sbzeRRWrxwHoP6keezfRKvZHsTUEppQpKG.jpeg

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iP9bVZAZpuMnuqfab2upBtfZUdpKem9humoRxJhEWaeAoiZEtjJEHxJLHCJLmkFqoMbSJ8C5SGE.png

میں نے اپنا موٹر بائیک نکالا اور میں سکول کے لیے روانہ ہو گیا راستے میں میں نے موٹر بائیک میں پٹرول ڈلوایا تھوڑی دیر کے بعد میں اسکول پہنچ چکا تھا۔سکول پہنچ کر میں نے اساتذہ کے ساتھ دعا سلام کی ان سے کافی عرصے کے بعد مل رہا تھا میں نے ان سے حال احوال پوچھا۔کیونکہ آج اسکول کا پہلا دن تھا اسی وجہ سے بچے بھی کم آئے ہوئے تھے اور ہم نے جلدی چھٹی کردی۔چھٹی کے بعد دوستوں نے کھانے کا پروگرام بنایا جس کے لیے ہم نے ہوٹل کا انتخاب کیا۔ہوٹل جاتے وقت میرا موٹر بائیک خراب ہوگیا گیا جس کے لیے میں نے موٹر بائیک کو مستری کے پاس لے کر جانا پڑا۔مستری نے نے موٹر بائیک کو چیک کیا اور تھوڑی دیر کے لئے اس نے موٹر بائیک کو ٹھیک کر لیا ہم دوبارہ ہوٹل پر چلے گئے ہوٹل پر میرے ساتھی وہاں پر میرا انتظار کر رہے تھے میں اور میرا دوست بھی پہنچ گئے

IMG20220801133728.jpg

IMG20220801132957.jpg

ہم سب نے وہاں پر تھوڑی دیر کے لئے گپ شب لگائی۔ اتنے میں کھانا بھی آ چکا تھا ہم سب دوستوں نے بیٹھ کر کھانا کھایا۔کھانا کھانے کے دوران ہم نے خوب انجوائے کیا ۔ کافی عرصے کے بعد ہم اکٹھے بیٹھ کر پارٹی کو انجوائے کر رہے تھے۔کھانا کھانے کے بعد ہم نے چائے پی پر چائے پیتے ہوئے ہم ایک دوسرے سے گپ شپ بھی لگا رہے تھے۔کھانا کھانے کے بعد ہم نے ہوٹل پر اپنا بل ادا کیا اور دوستوں سے اجازت چاہی۔میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا اور میرے دوست بھی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو چکے تھے ۔جب میں گھر پہنچا تو تقریبا دن کے دو بج رہے تھے ۔گھر ا میں سو گیا اور سونے کے بعد میں نے چائے پی پر چائے پینے کے بعد جانوروں کو چرایا اور میں نے ان کو باندھ دیا شام کے وقت تھوڑی سی چہل قدمی کی اور گھر آکر کھانا کھایا کھانے کے بعد میں ڈائری لکھنے میں بیٹھ گیا ۔امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری ڈائری پسند آئے گی۔ میں اپنی ڈائری کا اختتام اس دعا کے ساتھ کرتا ہوں کہ اللہ تعالی ہمیں رزق حلال عطا فرمائے اور ملک پاکستان کے اندر جو لوگ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں اور ان کو کافی نقصان پہنچا ہے اللہ تعالی ان کے نقصان کا ازالہ عطا فرمائے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو خدا حافظ۔

#special thanks
@hassanabid
@haidermehdi
@event.horizon
@vvarishay

Sort:  
 2 years ago 

Thankyou for Posting in Steemit Pakistan.

CheckAction
#Club50
Burn Steem 25
Steemexclusive
Bid Bot Free
Delegated to Steemit-pak
Beneficiary to Steemit-pak
Number Of Words553
Number Of Upvotes5
Number Of Comments0

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 61952.36
ETH 2417.96
USDT 1.00
SBD 2.64