The diary beautiful day with friends 5//7//2022 @steemitpak by shafqatniazi

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

Image1657068083827.jpg

السلام علیکم دوستو کیا حال ہے امید کرتا ہوں کہ آپ سب
خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں اور اپنی زندگی خوبصورت انداز سے گزار رہے ہوں۔آج میں آپ کے سامنے اپنی ایک اور خوبصورت ڈائری لے کر آیا ہوں امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری ڈائری پسند آئے گی۔ آج جب میں صبح جاگا تو کافی زیادہ حبس اور گرمی تھی۔صبح سویرے سے ہی کافی زیادہ گرمی لگ رہی تھی مجھے سکول جانا تھا۔اس لئے میں نہانے کے لئے غسل خانے میں چلا گیا ۔نہانے کے بعد میں نے اپنے کپڑے تبدیل کیے اور میں ناشتہ کرنے کے بعد سکول چلا گیا ۔ میں پہنچا تو وہاں پر بجلی نہیں تھی بچے باہر بیٹھے ہوئے تھے اور بہت زیادہ گرمی تھی۔

IMG20220704113039.jpg

IMG20220704113032.jpg

IMG20220704113020.jpg

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iNqb4ZyHoG8ThoVV2hSaTRnKRA66KoEQQFUuMizrg19YzG7c8z3tXA8VyLMM7mh1SAnfxShuaHc.png

اسکول پہنچتے ہی میں اپنے کام میں مصروف ہوگیا سب سے پہلے میں نے بچوں کی حاضری لگائی۔حاضری لگانے کے بعد میں نے ان کا کام چیک کیا ۔سکول میں وقت گزارنے کے بعد دس بجے ہمارے سکول کی چھٹی ہوگئی چھٹی کی بعد ہمارے کچھ دوستوں نے ہوٹل پر کھانے کا پروگرام بنایا پروگرام فائنل کرنے کے بعد میرے دوست اور میں ہوٹل پر چلے گئے ہوٹل پر پہنچ کر ہم نے کھانے کا آرڈر دیا۔کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد ہمارے دوسرے ساتھی بھی پہنچ گئے اور ہم گپ شپ لگانے لگے تقریبا آدھے گھنٹے میں ہمارا کھانا تیار ہو گیا

اور سب دوستوں نے کھانا شروع کیا۔کھانے کا ذائقہ کافی زبردست تھا اور بہترین قسم کی کڑاہی بنی ہوئی تھی ۔سالاد بھی تھا جو کہ انتہائی خوش ذائقہ تھا اس کے بعد دوستوں نے چائے پی۔اور ساتھ ساتھ گپ شپ بھی لگائی۔گپشپ لگانے کے بعد سب دوستوں نے اجازت چاہی ۔میں بھی اپنے گھرکو روانہ ہو گیا ۔گھر پہنچ کر میں نے تھوڑی دیر کے لئے آرام کیا اور میری والدہ نے مجھ سے کھانا کھانے کا کہا۔میں نے کہا کہ کھانا نہیں کھانا بلکہ میں نے ہوٹل سے کھانا کھا لیا ہے۔میں دوپہر کے وقت فوراً سو گیا

تقریبا تین بجے کے قریب میں جاگا۔ جاگنے کے بعد میں نے ہاتھ منہ دھویا اور میں نے چائے پی۔دن کے وقت کافی زیادہ گرمی کے بعد دوپہر کے وقت آسمان پر بادل بننا شروع ہو گئے۔تھوڑی دیر کے بعد بارش ہوگئ اور جل تھل ایک ہوگیا ۔کافی زبردست بارش ہوئی اور موسم بھی کافی اچھا ہوگیا۔سارے کے سارے درختوں کے گملے پانی سے بھر گئے اور ہر طرف پانی ہی پانی تھا۔تھوڑی دیر کے بعد بارش رک گئی ۔شام کے وقت میں نے تھوڑی سی واک کی ۔واک کرنے کے بعد میں گھر واپس آگیا گھر آکر میں نے کھانا کھایا ۔کھانا کھانے کے بعد ڈائری لکھنے میں بیٹھ گیا یہ تھا میرا آج کا گزرا ہوا دن امید ید کرتا ہوں کے آپ کو میری ڈائری پسند آئے گی اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہوخدا حافظ

special mentions

@hassanabid
@haidermehdi
@vvarishayy
@event.horizon
@steemitpak

Sort:  
 2 years ago 

Thankyou for Posting in Steemit Pakistan.

CheckAction
No Club
Burn Steem 25
Steemexclusive
Number Of Words486
Number Of Upvotes2
Number Of Comments0

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 61986.20
ETH 2421.27
USDT 1.00
SBD 2.63