The daily diary 16//6//2022 club75 by @shafqatniazi in steemitpak

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

Image1655395372027.jpg

السلام علیکم دوستو کیا حال ہے امید کرتا ہوں کہ آپ سب
خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں اور مسکراتے رہیں اور اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزاریں۔ آج میں اپ کو اپنی دن بھر کی مصروفیات کے بارے میں آگاہ کرؤں گا کہ میں نے کس طرح اپنا دن گزارا۔صبح سویرے جب میں اٹھا تو میرا ارادہ تھا کہ آج میں شہر جاؤں گا اور کچھ خریداری کروں گا لیکن میرا ارادہ بالکل بھی بدل چکا تھا میں نے شہر جانے کا

ارادہ کینسل کیا ۔ جب میں اٹھا تو میں نہانے کے لئے چلا گیا نہانے کے بعد میں واپس آیا اور میں ناشتہ کرنے کے لئے کچن میں چلا گیا کچن میں جاکر میں نے چائے اور پراٹھے کے ساتھ ناشتہ کیا ابھی میں ناشتہ کر رہا تھا کہ میری والدہ نے کہا کہ مہمانوں کے لیے دکان سے انڈے اور دہی لے آؤ۔کیونکہ ہمارے گھر میں مہمان آئے ہوئے تھے میں نے ناشتہ کیا۔ ناشتہ کرنے کے فورا بعد میں دکان پر چلا گیا وہاں سے میں نے دہی اور دودھ خریدا اور گھر واپس آگیا گھر آکر میں نے جانوروں کے لئے چارہ کاٹا چارہ کاٹنے کے بعد میں نے جانوروں کے آگے ڈال دیا کیونکہ گرمی بہت زیادہ ہوتی ہے دن کے وقت اسی وجہ سے میں صبح سویرے گھاس کاٹ کر جانوروں کو ڈال دیتا ہوں ۔آج کل میری سکول کی ویسے بھی چھٹیاں ہیں صبح سویرے میں کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iP9bVZAZpuMnuqfab2upBtfZUdpKem9humoRxJhEWaeAoiZEtjJEHxJLHCJLmkFqoMbSJ8C5SGE.png

IMG20220616192216.jpg

IMG20220616191801.jpg

دوپہر کے وقت میں نے کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میں سو گیا۔اور بارہ بجے کے قریب میں سو چکا تھا اور دو مجھے جب میں اٹھا تو وہ زیادہ گرمی لگ رہی تھی۔میں نہانے کے لئے چلا گیا میں ٹھنڈے پانی کے ساتھ نہایا۔ نہانے کے بعد میں نے اپنے آپ کو ریلیکس محسوس کیا۔نہانے کے بعد میں گرمی کی شدت کم ہوئی ۔میں دوبارہ سو گیا جب میں دوبارہ سو کر اٹھا تو چاہے بن چکی تھی میں نے چائے پی۔جب میں نے چائے پی لی تو تو میرا چھوٹا بھتیجا مجھے بہت تنگ کر رہا تھا اس کو باہر گھمانے کے لئے چلا گیا میں تھوڑا وقت اس کے ساتھ گزارا اس کے بعد میں دوبارہ گھر واپس آ گیا۔شام کے وقت بہت زیادہ مٹی کا طوفان آیا محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کی تھی لیکن شام کے وقت بہت زیادہ مٹی کا طوفان آیااور ہر طرف اندھیرا چھا گیا لیکن تھوڑی دیر بعد تھوڑی سی بارش آئی اور موسم صاف ہو گیا۔جب موسم صاف ہو گیا تو میں گھومنے پھرنے کے لیے چلا گیا ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی اور موسم کافی زبردست ہو چکا تھا میں باہر گھومنے کے لئے چلا گیا اور میں نے تھوڑی بہت واک کی۔اگر میرے پاس ٹائم ہو تو میں شام کے وقت ضرور واک کرتا ہوں ۔ شام کے وقت گھومنے پھرنے سے دماغ بھی فریش ہو جاتا ہے۔اتنے میں شام بھی ہو چکی تھی میں گھر واپس آیا جب میں گھر واپس آیا تو میں نے کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میں ڈائری لکھنے میں مصروف ہوگیا ۔یہ تھا میرا آج کا گزرا ہوا دن امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری ڈائری پسند آئے گی ۔تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو خدا حافظ۔

IMG20220614191840.jpg

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iP9bVZAZpuMnuqfab2upBtfZUdpKem9humoRxJhEWaeAoiZEtjJEHxJLHCJLmkFqoMbSJ8C5SGE.png

special mentions

@haidermehdi
@hassanabid
@vvarishayy
@event.horizon
@steemitpak

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 61949.37
ETH 2415.67
USDT 1.00
SBD 2.65