Betterlife thediarygame today joyfull day with friends 8//7//2022 by shafqatniazi

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

Image1657296353909.jpg

السلام علیکم دوستو کیا حال ہے امید کرتا ہوں کہ آپ سب
خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں اور اپنی زندگی خوشی سے گزار رہے ہو ں۔اللہ تعالی آپ سب کو مصیبتوں اور پریشانیوں سے نجات عطا فرمائے اللہ تعالی آپ سب لوگوں کو خوشیاں نصیب عطا فرمائے کرتا ہوں کہ اللہ تعالی تمام حاجت مندوں کی حاجتیں پوری فرمائے اللہ تعالی تمام مسلمانوں کو رزق حلال عطا فرمائے ۔اللہ تعالی ملک پاکستان کو امن و سلامتی عطا فرمائے اور ہمیں آپس میں پیار اور محبت سے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔دو ستو چلتے ہیں آج کی ڈائری کی طرف آج میں اپ کو اپنی روٹین کے بارے میں آگاہ کروں گا۔ آج میں جب صبح اٹھا تو زمین پر اوس پڑی ہوئی تھی ساون کا مہینہ ہے اور بارش بھی ہوئی ہے اسی وجہ سے بارش کے بعد اوس پڑی ہوئی تھی اور کافی اچھے لگ رہی تھی۔نہا دھو کر میں نے ناشتہ کیا اور میں سکول کے لیے روانہ ہو گیا۔اسکول پہنچ کر میں اپنے روزمرہ کے معمولات میں مصروف ہوگیا میں نے سکول کے معاملات دیکھے ۔ گرمیوں کی وجہ سے ہمارا سمر کیمپ چل رہا ہے اسی وجہ سے دس بجے چھٹی کر دیتے ہیں ۔

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iNqb4ZyHoG8ThoVV2hSaTRnKRA66KoEQQFUuMizrg19YzG7c8z3tXA8VyLMM7mh1SAnfxShuaHc.png

IMG-20220707-WA0001.jpg

جب ہمارے سکول کی چھٹی ہوگی تو میرے کچھ دوستوں نے ہوٹل پر جانے کا پروگرام بنایا تو میں بھی اپنے دوستوں کے ساتھ روانہ ہو گیا ہم نے کھانے کا آرڈر دیا اتنے میں کچھ ہمارے دوسرے دوست بھی پہنچ گئے میں دوستوں کے ساتھ گپ شپ میں مصروف ہوگیا ہم نے کافی دیر تک گپ شپ لگائ اتنے میں ویٹر کھانا لے آیا میں نے دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور خوب انجوائے کیا کھانا کھانے کے بعد ہم نے چائے پی اور ہم کافی دیر تک وہیں بیٹھے رہے۔میں نے اپنے دوستوں سے اجازت چاہی اور میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا گھر پہنچ کر میں نے تھوڑی دیر کیلئے ارام کیا اور میں لسی پینے کے بعد سو گیا

IMG-20220706-WA0002.jpg

اور جب میں سو کر اٹھا تو پسینے سے شرابور تھا ساون کا مہینہ ہے اور دن کے وقت بہت زیادہ گرمی تھی اس وجہ سے بہت زیادہ پسینہ آیا۔ اٹھنے کے بعد میں نہانے کے لئے چلا گیا۔ نہانے کے بعد میں واپس آگیا اور میں نے چائے پی لی تھوڑی دیر کے لئے میں پنکھے کے آگے لیٹ گیا لیکن پھر بھی گرمی محسوس ہو رہی تھی۔اتنے میں موسم بہتر ہو چکا تھا اور میں جانوروں کے لئے چارہ کاٹنے کے لئے چلا گیا اور میں نے جانوروں کو چارہ دیا۔سورج غروب ہونے سے پہلے ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چلنے لگی اور میں بھی واک کرنے کے لئے چلا گیا۔ واک کرنے کے بعد میں گھر واپس آگیا گھر آکر میں نے شام کا کھانا کھایا ۔ کھانا کھانے کے بعد میں دوبارہ واک کے لئے چلا گیا واپس آیا تو ڈائری لکھنے میں بیٹھ گیا اور آپ کے ساتھ شیئر کر دی۔یہ تھا میرا آج کا گزرا ہوا دن امید کرتا ہوں کہ آپ کو پسند آئے گا اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو خدا حافظ۔

IMG20220704181516.jpg

special mentions

@haidermehdi
@vvarishayy
@hassanabid
@event.horizon
@steemitpak

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 61949.37
ETH 2415.67
USDT 1.00
SBD 2.65