Betterlife thediarygame club75 13//6//2022 regards shafqatniazi

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

Image1655133458802.jpg

السلام علیکم دوستو کیا حال ہے میں امید کرتا ہوں کہ آپ
سب خیریت سے ہو گی اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں اور ہنستے مسکراتے رہیں اور اپنی زندگی احسن طریقے سے گزار ریں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ بیماریوں سے مصیبتوں سے اور پریشانیوں سے محفوظ رہیں اور اپنے گھر والوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے زندگی بسر کریں ۔ اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں ہو اللہ تعالی ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

image.png

IMG20220613064616.jpg

اب میں آپ کو اپنے دن بھر کی مصروفیات کے بارے میں آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنا آج کا دن کس طرح گزارا جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ آج کل شدید قسم کی گرمی پڑ رہی ہے تو صبح سویرے مجھے کام کرنا پڑتا ہے تاکہ گرمی سے بچ سکوں۔صبح تقریبا میں ساڑھے پانچ بجے اٹھا اٹھنے کے بعد میں نے بیس منٹ تک واک کی ۔واک کرنے کے بعد میں گھر واپس آیا ۔ گھر آکر میں نے تھوڑی دیر کے لئے آرام کیا اور میں نے اپنے جانوروں کو دیکھا ۔اتنے میں میں واش روم چلا گیا اور میں نے منہ دھویا ۔منہ دھونے کے بعد میں آکر چار پائی پر بیٹھ گیا اور میں نے چائے پراٹھے کے ساتھ ناشتہ کیا۔ابھی میں ناشتہ کر ہی رہا تھا کہ میری والدہ آئیں اور انہوں نے مجھے سبزی لانے کو کہا ۔میں بازار چلا گیا وہاں جاکر میں نے سبزی خریدی۔جب میں سبزی خرید کرایا تو میری والدہ نے کہا کہ آپ یہ سبزی مجھے کاٹ کر دیں۔ میں نے والدہ کو سبزی کاٹ کر دی۔

اس کے بعد میں نے دوپہر کا کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میں سو گیا جب میں سو کر اٹھا تو میں نہانے کے لیے چلا گیا نہانے کے بعد میں نے چائے پی ۔ آج گرمی بہت زیادہ تھی اس لیے میں وہیں کمرے میں لیٹا رہا۔اس کے بعد جب موسم تھوڑا ٹھنڈا ہوگیا تو میں گھاس کاٹنے کے لئے چلا گیا میں نے جانوروں کا گھاس کاٹا اور ان کو پانی پلایا۔میں ابھی گھاس کاٹ ہی رہا تھا کہ میرے بڑے بھائی کی کال آئی اور اس نے کہا کہ مستری آرہا ہے آپ نے اس کو چارپائی باہر نکال کر دینی ہے اور دوسری چارپائی ٹھیک کروانی ہے میں نے بھائی کو کہا کہ ٹھیک ہے میں باہر اس کا انتظار کرتا ہوں۔اتنے میں وہ مستری آگیا میں نے اس کو پانی پلایا اور اس کو چارپائی باہر نکال کر دی۔جب مستری نے اپنا کام مکمل کر لیا تو میں میں دوست کے ساتھ گپ شپ میں مصروف ہو گیا میں نے دوست کے ساتھ گپ شپ لگائ اتنے میں شام کا وقت ہو چکا تھا شام کے وقت میں گھر آیا اور میں نے کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میں ڈائری لکھنے میں مصروف ہوگیا اور میں نے ڈائری لکھنا شروع کی تو یہ تھا میرا آج کا گزرا ہوا دن امید کرتا ہوں کہ آپ کو یہ تحریر پسند آئے گی اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو خدا حافظ۔

IMG20220613184843.jpg


#special mentions
@haidermehdi
@hassanabid
@vvarishayy
@event.horizon
@steemitpak

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 61949.37
ETH 2415.67
USDT 1.00
SBD 2.65