The Diary Game 🌹|| 16 April 2022|| #Club75 By @hammad44🌹🌹

in STEEMIT PAKISTAN3 years ago

🌹🌹دعا 🌹🌹

اسٹیم اٹ پاکستان کے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو میری طرف سے السلام علیکم🥰 کیا حال چال ہیں سب دوستوں کے اور کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میں امید کرتا ہوں کہ میرے تمام مسلمان بہن بھائی رمضان المبارک کے روزے رکھ رہے ہوں گے جو مسلمان بہن بھائی کسی بیمار یا کسی مجبوری کی وجہ سے رمضان کے روزے نہیں رکھ سکتا اللہ تعالیٰ اس کی بیماری دور فرمائے اور اسے رمضان المبارک کے صدقے صحت کاملہ عطا فرمائے اور اور ہمیں نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے ہمیں مرتے وقت کلمہ طیبہ نصیب فرمائے آمین ثم آمین❤️

Capture 2022-04-16 19.06.42.jpg

IMG_20220413_185918.png

💠صبح کا وقت 💠

معمول کے مطابق میں آج بھی اپنا گزرا ہوا دن شیئر کر رہا ہوں میں آج صبح سویرے اُٹھا تو مجھے بڑے بھائی نے کہا کہ میرا موٹر سائیکل کا ٹائر پینچر ہے اور میں نے گاؤں جانا ہے وہاں جو آدمی کام کر رہے ہیں ان کے لیے ناشتہ لے کر جانا ہے تم جلدی سے میرے موٹر سائیکل لے جاؤ اور اسے ٹھیک کراؤ تو میں لے گیا قریبی ایک دوکان پر پہنچا وہاں سے بھائی کے موٹر سائیکل کے ٹائر کو پینچر لگوایا اس کے بعد گھر واپس آیا تو بھائی نے کہا کہ جلدی سے دہی لے کر آؤ میں پھر اپنے شہر کی ایک دوکان پر گیا وہاں سے دہی لی اور گھر کی طرف واپس آیا تو بھائی پھر گاؤں کی طرف چلا گیا

IMG_20220413_185918.png

🌻دن بھر کی مصروفیات 🌻

اس کے بعد میں نے دیکھا تو میری گھوڑا گاڑی کا ٹائر بھی پینچر تھا 😁 تو پھر میں نے اس کا ٹائر کھولا موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پھر اسی دوکان پر پہنچا وہاں سے گھوڑا گاڑی کا ٹائر ٹھیک کرایا اس کے بعد گھر واپس آیا تو میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد کچھ دیر موبائل یوز کیا

اس کے بعد کافی دیر ہو گئی تھی اور میرے مرغیاں مرغ بھوکھے تھے تو میں نے جلدی سے ان کے لیے آٹا بنایا کیونکہ چھوٹے بچے بھوک کی وجہ سے شور مچا رہے تھے تو میں نے پہلے چھوٹے بچوں والی مرغیوں کو ایک ایک کر کے کھلایا اس کے بعد باقی مرغوں کو کھلایا اور پھر طبیعت خراب ہونے لگی تو پھر میں آ کر چارپائی پر لیٹ گیا تھوڑی دیر بعد اٹھا اور نہایا نہانے کے بعد سو گیا

IMG_20220413_185918.png

پھر جب اٹھا تو اس وقت دوپہر کا کھانا تیار تھا تھا کھانا کھانے کچھ دیر بعد پھر دوا کھائی اس کے بعد پھر سو گیا پھر جب اٹھا تو موٹر سائیکل لی اور اپنے دوست ایک دوست کے پاس چلا گیا وہاں کچھ دیر اس کے ساتھ گپ شپ ہوتی رہی پھر گھر واپس آیا تو مرغوں کی دیکھ بھال کی اور کچھ دیر موبائل یوز کیا اور پھر گھر سے باہر کھلی ہوا میں کچھ دیر بیٹھا رہا اپنے گھوڑے کے پاس کچھ تصویریں بنائیں اور کچھ دیر ہوا کھائی

IMG_20220413_185918.png

اس کے بعد پھر روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بنا کر مرغوں کو کھلایا اس کے بعد اپنے ایک دوست کو فون کیا اور کافی دیر تک باتیں کیں اس سے فصل کے بارے میں پوچھا کیونکہ اب گندم کی فصل کٹنے کا وقت ہے اور سب زمین دار اسے آس میں ہیں کے فضل کٹے گی اور پھر عید کی شاپنگ کریں گے تو میں کچھ دیر باہر بیٹھا رہا اور پھر افتاری کا وقت قریب ہوا تو میں گھر کی طرف واپس آیا پھر شام کے کھانے کا وقت ہو گیا تو میں نے شام کا کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بعد میں نے پوسٹ تیار کی یہ رہا میرا آج کا دن۔۔

🌹🌹 اللہ حافظ 🌹🌹

2VZXybTSZJq1AreaDn1D7Jp7ZEvgLC9TvJctofX1ChMgSZoCW7Gf32GKpCsQA5HHAQQsF4PN9jwwffuSNRKb85vNFK9NcNdmxh7q84RnHjbjHEed4VHSEkroo31cLcqv1tpKgXn6FFxTU5SH8LbkDKUfsqY.png

My Introduction Post

Special Mention:
@haidermehdi || @vvarishayy || @hassanabid || @steemit-pak || @event-horizon||
Regard @hammad44✍️❤️

Sort:  
 3 years ago 

I think i have to plant flowers at home too everyone is uploading pictures of so cute flowers❤️❤️

 3 years ago 
CheckAction
Plagiarism
No
Club Statistics#Club100
Prime Member
No
Verified Member
Yes
Steemexclusive
Yes
Number Of Words636
Betterlife Tag
Yes
Pakistan Tag
Yes

Account operated by haidermehdi

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.26
JST 0.039
BTC 100401.29
ETH 3606.38
USDT 1.00
SBD 3.12