The Diary Game 🌹|| 12- 6- 2022 || #Club75 || By @hammad44

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

اسٹیم اٹ پاکستان کے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے سلام کیا حال چال ہیں سب لوگوں کے اور کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے اور تمام لوگ اپنا کام خوشی خوشی سرانجا دے رہے ہیں انشاء اللہ کسی بہن بھائی کو کوئی مسلہ کوئی پریشانی نہیں ہوگی اللہ تعالیٰ سب کو ہمیشہ اباد رکھے

photogrid.collagemaker.photocollage.squarefit_2022612185610583.png

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iNqNEuXY8tpjp9dX1Tw5uyx8LzQTi4JkEPGqVR67RvjDBWRkSbRsnLbADreRtX1rUmisYFwWB3c.png

چلتے ہیں میری آج کی ڈائری کی طرف میں آج بھی فجر کی اذان کے وقت اٹھا کپڑے چینج کیئے میرا بھائی تو گھوڑا گاڑی لیئے پہلے چلا گیا تھا تو میں نے موٹر سائیکل لی اور میں بھی گاؤں کی طرف روانہ ہو گیا گاؤں پہنچے کے بعد معمول کے مطابق تقریبا ایک گھنٹے تک کام کرنے کے بعد میرا بھائی سامان بیچنے چلا گیا اور میں گھر کی طرف واپس آ گیا گھر پہنچنے کے بعد میں تھوڑی دیر تک موبائل یوز کرتا رہا اور پھر مجھے نیند آ گئی میں سو گیا حالانکہ میں سونا نہیں چاہتا تھا کیونکہ میں نے میڈیکل سٹور سے کچھ میڈیسن لینے جاناں تھا

IMG_20220612_203101.jpg

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iNqNEuXY8tpjp9dX1Tw5uyx8LzQTi4JkEPGqVR67RvjDBWRkSbRsnLbADreRtX1rUmisYFwWB3c.png

جب میں اٹھا تو میں نے موٹر سائیکل لی اور قریبی ایک میڈیکل سٹور پر پہنچا وہاں سے میں نے چار کسم کی دوا لی جو میں نے مرغوں کے چھوٹے بچوں کو دینی تھی اب ان پر بیماری حملہ کر رہی تھی اور کل شام کو میں جب گھر واپس آیا تو ایک بچہ مر گیا تھا تو میں دوا لے کر گھر واپس آیا ان میں سے ایک ایک کیپسول نکالا اور اس آٹے میں ملا دیا جو میں ہر روز انہیں کھلاتا ہوں تو میں نے تمام مرغوں کی دیکھ بھال تو میرا کافی سارا وقت گزر گیا

IMG_20220612_070045.jpg

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iNqNEuXY8tpjp9dX1Tw5uyx8LzQTi4JkEPGqVR67RvjDBWRkSbRsnLbADreRtX1rUmisYFwWB3c.png

تھوڑی دیر بعد میں دوکان پر جانے کے لیے تیار ہوا تو مجھے میرے استاد محترم نے کہا کہ آج میں نے بچوں کو لے کر جاناں ہے تو تم دوسرے بھائی کے ساتھ آ جاناں تو میں نہایا میں نے تیاری کی میں گھر سے نکلنے والا تھا کے باباجان اس وقت گاؤں سے واپس آئے اور ان کے پاس کچھ خربوزے تھے جو وہ اپنی فصل سے توڑ کر لائے تو میں بیٹھ گیا میں نے ایک خربوزے کھایا جو کہ بہت ہی میٹھا تھا اور پھر میں اپنے کزن کے پاس پہنچا تو ہم تین کزن روانہ ہو گئے

IMG_20220612_085658.jpg

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iNqNEuXY8tpjp9dX1Tw5uyx8LzQTi4JkEPGqVR67RvjDBWRkSbRsnLbADreRtX1rUmisYFwWB3c.png

ہمارا ایک کزن چھٹی آیا ہوا تھا اور وہ آج وہ بھی ہمارے ساتھ چل پڑا اس نے کہا کہ مجھے لاری اڈے پر چھوڑ دینا تو پہلے ہم دوکان پر پہنچے میں نے ایک کزن کو وہاں اتار دیا اس کے بعد ہم لاری اڈے کی طرف روانہ ہو گئے میں نے کزن کو وہاں چھوڑا اور پھر میں وہاں سے سیدھا بازار چلا گیا اپنے دوست کی دوکان پر وہاں سے میں نے ایک موبائل کے پیسے لینے تھے وہ لیئے اور ایک موبائل لیا اس کے بعد میں رابی سینٹر پہنچا تو جو موبائل میں لے کر آ رہا تھا وہ سیل کر دیا کچھ پروفٹ پر

IMG_20220612_100136.jpg

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iNqNEuXY8tpjp9dX1Tw5uyx8LzQTi4JkEPGqVR67RvjDBWRkSbRsnLbADreRtX1rUmisYFwWB3c.png

اس کے بعد میں اپنی دوکان پر جا کے بیٹھ گیا میرا استاد ابھی تک نہیں ایا تھا تو میں موبائل فون یوز کرتا رہا جب استاد آیا تو ہم نے کچھ دیر تک کام کیا اور پھر میرا استاد محترم موبائل میں مصروف ہو گیا پھر دوپہر کے وقت استاد محترم اور اس کا ایک دوست آیا ہوا تھا دونوں کہیں چلے گئے تو میں بھی آج کھانا کھانے کے لیے نہیں گیا وہاں قریبی ایک نمکو شاپ سے سموسے لے کر کھا لیئے

IMG_20220610_121349.jpg

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iNqNEuXY8tpjp9dX1Tw5uyx8LzQTi4JkEPGqVR67RvjDBWRkSbRsnLbADreRtX1rUmisYFwWB3c.png

آج سارا دن میں ہم نے تھوڑا سا کام کیا میرا بھی سارا دن اپنے دوستوں کے ساتھ گپ شپ میں گزر گیا اور پانچھ بجے سے کچھ دیر پہلے میں بازار گیا میں نے اپنے دوست کو ایک موبائل دیا اور ایک موبائل اس سے لینے کے بعد میں ایک نسوار کی دوکان پر چلا گیا وہاں سے اپنے ایک دوست کے لیے نسوار لی پھر رابی سینٹر پہنچا تو ایک موبائل خریدا اور وہیں پر بیچ دیا پھر کچھ دیر بعد ہم نے دوکان بند کی اور گھر کی طرف روانہ ہو گئے گھر آتے وقت ایک میڈیکل سٹور پر گئے میں نے وہاں سے کچھ میڈیسن لیں اور پھر روانہ ہو گئے

IMG_20220612_100239.jpg

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iNqNEuXY8tpjp9dX1Tw5uyx8LzQTi4JkEPGqVR67RvjDBWRkSbRsnLbADreRtX1rUmisYFwWB3c.png

گھر پہنچنے کے بعد میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کی انہیں کھلایا اور پھر کچھ دیر اپنے ایک کزن کہ ساتھ گپ شپ کی پھر میں اپنے چچا کے گھر چلا گیا کچھ دیر وہاں بیٹھا رہاب اور آج ان کے گھر بڑا گوشت بنا ہوا تھا تو میں نے شام کا کھانا بھی وہیں کھایا اور اس کے بعد میں گھر واپس آ گیا تھوڑی دیر بعد میں نے اپنے مرغوں دیکھا تو سب اپنی اپنی جگہوں پر بیٹھے ہوئے تھے کیونکہ موسم خراب ہو رہا تھا آسمان پر بادل چھا گئے اور اس کے بعد میں گھر سے باہر کھلی ہوا میں بیٹھ گیا اور تھوڑی دیر بعد استاد نصرت فتح علی خان کی ایک غزل ۔ وگڑ گئی اے تھوڑے دناں توں سنتا رہا ۔یہ رہی میری صبح سے لے کر اب تک کی مصروفیات

IMG_20220612_074632.jpg

2VZXybTSZJq1AreaDn1D7Jp7ZEvgLC9TvJctofX1ChMgSZoCW7Gf32GKpCsQA5HHAQQsF4PN9jwwffuSNRKb85vNFK9NcNdmxh7q84RnHjbjHEed4VHSEkroo31cLcqv1tpKgXn6FFxTU5SH8LbkDKUfsqY.png

Best Regards ✍️🌼
Hammad Khan

Special Mention:
@haidermehdi || @hassanabid ||
@vvarishayy || @event-horizon||
@steemit-pak ||

2VZXybTSZJq1AreaDn1D7Jp7ZEvgLC9TvJctofX1ChMgSZoCW7Gf32GKpCsQA5HHAQQsF4PN9jwwffuSNRKb85vNFK9NcNdmxh7q84RnHjbjHEed4VHSEkroo31cLcqv1tpKgXn6FFxTU5SH8LbkDKUfsqY.png

Sort:  

Hamad bhai apny achi post likhi hai parh ky acha laga...

 2 years ago 

Shukria Bhai jaan ❤️

 2 years ago 

Congratulations your post has been upvoted by the team industrious seven.

 2 years ago 

Thanks for supporting 🥰

Your post is manually rewarded by the @nftmc Community Curation Trail.


Join the NFTMC community to get rewarded.

USE TAG - #nftmc

Curation Trail- @nftmc
Discord- https://discord.gg/5P57gwYYcT
Twitter- https://mobile.twitter.com/NFTMC3

 2 years ago 

حماد بھائی ان دنوں گرمی بہت زیادہ ہے جس وجہ سے مرغیاں بیمار ہو جاتی ہیں ان کے لیے حفاظتی ویکسین ضرور استعمال کیا کریں

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.13
JST 0.027
BTC 59244.75
ETH 2651.05
USDT 1.00
SBD 2.49