The diary game || better life || @amirhayat || 24 Jun 2022

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

GridArt_20220624_130103650.jpg

السلام وعلیکم

image.png
کمیونیٹی کے تمام ممبران کو میری طرف سے السلام علیکم دوستو آج جمعۃ المبارک کا دن ہے اور آپ سب مسلمان بھائیوں کو میری طرف سے جمعہ مبارک ہو۔ اللّٰہ تعالٰی آپ سب کی حفاظت فرمائے اور آپ کے رزق اور کاروبار میں آسانیاں پیدا فرمائے۔ اور جن کے والدین زندہ ہیں اللّٰہ تعالٰی ان کو صحت والی زندگی عطاء فرمائے، اور جن کے والدین وفات پا گئے ہیں اللہ تعالیٰ جمعۃ المبارک کے صدقے ان کی مغفرت فرمائے۔(آمین)

IMG_20220617_183951.jpgIMG_20220617_183936.jpg

صبح کی مصروفیات

image.png
دوستو آج جون کی 24 تاریخ ہو چکی ہے اور اس مہینے میں گرمی اپنے عروج پر ہوتی ہے لیکن بارشوں کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ میں جب صبح سویرے اٹھا تو اس وقت ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے اگست کے مہینے کے آخری ایام ہوں۔ صبح کے وقت کافی ٹھنڈ تھی۔ میں نے وضو کیا اور مسجد کی طرف روانہ ہو گیا۔ مسجد میں میں نے نماز باجماعت ادا کی اور پھر میں واک کرنے کے لیے نکل پڑا۔ میں واک کے لئے جا رہا تھا تو میرا گزر قبرستان سے ہوا جہاں پر میرے والدین کی قبریں ہیں۔ میں نے وہاں پر ان کی مغفرت کے لیے دعا کی اور پھر میں وہاں سے واک کرنے کے لیے چلا گیا۔ واک کے دوران مجھے ایک دوست ملا جو اپنے نئے مکان کی تعمیر کروا رہا تھا۔ اس نے مجھے کہا کہ میں آپ کو اپنے مکان دکھاتا ہوں۔ ہم مکان والی سائٹ پر پہنچ گئے مکان کی چھت پر کام جاری تھا مستری اور مزدور کام میں مصروف تھے میں نے اس کے مکان کا جائزہ لیا اور پھر میں وہاں سے گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔

IMG_20220622_085720.jpgIMG_20220620_191000.jpg

گھر کے لیے خریداری

image.png
گھر پہنچا تو سب ناشتہ کرنے کے لیے میرا انتظار کر رہے تھے میں نے بیوی سے ناشتہ کے لیے کہا۔ میری بیوی نے ناشتہ لگایا اور ہم نے اکٹھے بیٹھ کر ناشتہ کیا۔ ناشتہ کرنے کے بعد میں نے جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کیا اور اسے گھر لے آیا۔ جانوروں کو چارہ دیا اور پھر میں مارکیٹ میں گیا وہاں سے کچھ سبزیاں وغیرہ لیں اور گھر واپس چلا آیا۔ سبزیاں گھر پر چھوڑیں اور پھر میں اپنی دکان کے لیے روانہ ہو گیا۔

IMG_20220624_055334.jpgIMG_20220624_055334.jpg
IMG_20220525_150111.jpgIMG_20220525_150116.jpg

دکان میں مصروفیات

image.png
میں دکان پر جا رہا تھا تو مجھے راستے میں ٹریکٹر والا کھیتوں میں دکھائی دیا میں نے اسے کچھ بقایا جات دینے تھے میں وہاں رکا اور اسے رقم ادا کی اور پھر دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔دکان پر پہنچ کر دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کی صفائی کرنے کے بعد میں کپڑوں کی سلائی شروع کر دی۔ 11بجے میں نے دکان بند کر دی اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا تاکہ بروقت کھانا کھا سکوں اور جمعہ کی نماز کے لیے تیار ہو سکوں۔ گھر پہنچ کر کھانا کھایا اور پھر کچھ دیر کے لئے آرام کیا۔ ایک بجے سے پہلے میں اٹھا اور نہایا نہانے کے بعد میں مسجد میں جمعۃ المبارک ادا کرنے کے لئے چلا گیا۔ جمعہ کی نماز ادا کی اور پھر میں گھر واپس پہنچ گیا۔ میری بیوی نے میرے لیے چائے تیار کی اور پھر میں نے چاۓ نوش کی اور ساتھ ہی ساتھ اپنی آج کی ڈائری بھی تحریر کی۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری ڈائری ضرور پسند آئے گی اللّٰہ تعالٰی آپ سب کا حامی و ناصر ہو

IMG_20220624_084049.jpg

IMG_20220623_053149.jpg

IMG_20220620_190214.jpgIMG_20220620_185454.jpg
PhotographerAamirhayat
Cameramobile phone camera
Mobile phoneRedmi 9t
ISOauto
LocationMianwali Punjab Pakistan
FlashNo flash

image.png

image.png

Special mention to
@steemit-pak| @event-horizon
@vvarishayy | @hassanabid
for their support and guidance.

Sort:  
 2 years ago 

Congratulations! This post has been nominated for booming support.

Quality ChecksStatus
Plagiarism-Free
Bot-Free
#steemexclusive
#club5050
 2 years ago 

Thank you so much for the nomination

Coin Marketplace

STEEM 0.21
TRX 0.26
JST 0.040
BTC 101903.07
ETH 3676.99
USDT 1.00
SBD 3.21