#club75 || the diary game || @amirhayat || 10 July 2022
السلام ؤ علیکم
السلام ؤ علیکم
السلام وعلیکم دوستو امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے اللّٰہ تعالٰی آپ سب پر رحمتیں نازل فرمائے اور آپ سب کی پریشانیاں دور فرمائے۔ جن دوستوں کے ماں باپ زندہ ہیں اللّٰہ تعالٰی ان کی عمر دراز فرمائے اور آپ کو ان کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
صبح کی مصروفیات
صبح کی مصروفیات
دوستو میں آپ کے ساتھ کل کی کی ڈائری شیئر کر رہا ہوں کیونکہ میں بہت مصروف تھا اور ڈائری رپورٹ تیار نہیں کر سکا اس کی وجہ میرے چچا جان کا بیمار ہونا اور پھر اس کی وفات پا جانا ہے۔ میں جونہی صبح سویرے اٹھا تو میں مسجد میں نماز ادا کرنے کے لیے گیا مسجد میں باجماعت نماز ادا کی اور پھر میں واک کرنے کے لیے چلا گیا۔ واک کرنے کے بعد میں گھر واپس پہنچا تو جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کیا۔ موسم بہت گرم تھا اور گھٹن محسوس ہو رہی تھی۔ میں نے جانوروں کو چارہ مہیا کیا اور پھر ان کو تازہ پانی دیا۔ گھر کی مصروفیات سے فارغ ہؤا تو کچھ دیر آرام کیا تا کہ پسینہ خشک ہو جائے۔ جب پسینہ خشک ہوا تو میں نہانے چلا گیا اور نہانے کے بعد میں نے ناشتہ کیا۔ میں روزانہ دہی کے ساتھ ناشتہ کرتا ہوں۔
دوپہر کی مصروفیات
دوپہر کی مصروفیات
ناشتہ کرنے کے بعد میں اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا میں نے دکان پر پہنچ کر صفائی کی اور پھر سلائی میں مصروف ہوگیا عید الاضحی کی وجہ سے کپڑوں کی سلائی کا رش تھا ۔ میں نے بہت مشکل سے 12 بجے تک دو جوڑے کپڑوں کے سلائی کیے اور پھر کھانا کھانے کے لیے گھر چلا آیا۔ گھر پر دوپہر کا کھانا کھایا پھر میری بیوی نے میرے لیے چائے تیار کی،اور میں نے چائے نوش کرنے کے بعد دکان پر جانے کا ارادہ کیا۔ میں ابھی دکان پر پہنچا تھا کہ مجھے میرے چچا نے فون کال کر کے بلایا اور کہا کہ مجھے بائیں بازو میں شدید تکلیف ہے۔ میں نے ریسکیو کی گاڑی کو بلایا انہوں نے اسے گاڑی میں شفٹ کیا اور پھر ہم ہسپتال کی طرف روانہ ہو گئے۔ ہسپتال پہنچنے سے پہلے گاڑی میں آکسیجن لگنے کی وجہ سے چچا جان کافی اچھا محسوس کر رہے تھے۔۔ ہسپتال میں داخل ہوے تو وہاں پر جس ڈاکٹر کی ڈیوٹی تھی وہ میرا پرانا گاہک تھا۔ وہ مجھے جانتا تھا۔ اس نے بہت اچھی دیکھ بھال کی اور جلد معائنہ کیا۔ کچھ انجیکشن لگانے اور آج سی جی بھی کی ۔ آج سی جی کے بعد معلوم ہوا کہ یہ تو ہارٹ اٹیک ہوا ہے اس نے دل کے سپیشلسٹ کو بلایا اور اس سے مشورہ کیا۔
چچا جان کی بیماری اور انتقال
چچا جان کی بیماری اور انتقال
ڈاکٹر نے ایمرجنسی وارڈ سے ہمیں دل کے وارڈ میں منتقل کرنے کو کہا اور کچھ ٹیسٹ کیے۔ مجھے ڈاکٹر نے ایک گولی دی کہ مریض کو پانی کے ساتھ دیں میں نے چچا جان کو اٹھایا اور اس کے منہ میں گولی ڈالی ابھی پانی کا گلاس منہ کے ساتھ لگایا تو پانی اندر جانے کی بجائے باہر نکل رہا تھا۔ اور پھر اچانک چچا جان کا سر سامنے کی جانب لٹک گیا میں نے جلدی سے اسے لٹایا،اور ڈاکٹر کو بلایا۔ ڈاکٹر پہنچا تو اس نے ایمرجنسی کٹ بھی منگوا لی ۔ سانسیں بند ہو رہی تھیں۔ میں اب سارے معاملات جان چکا تھا اور ان کی زندگی کی دعا کر رہا تھا۔ میرے لیے بہت مشکل وقت تھا کیونکہ میں اکیلا تھا۔ میرے چچا کا ایک بیٹا تھا اور وہ بہت چھوٹا تھا۔ ڈاکٹر نے مجھے کہا کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں بس آپ صرف دعا کریں۔ چند لمحوں کے بعد ڈاکٹر بھی مایوس ہو گئے اور میرے پیارے چچا کا میرے سامنے انتقال ہو گیا۔
میں نے گھر پر بھائی کو فون کیا اور سب کو بتایا تاکہ میت کے لیے ضروری انتظامات مکمل کر لیں۔ میں نے ایمبولینس کو بلایا اور میت کو اس میں ڈال کر گھر واپس پہنچ گئے۔ گھر میں سب زارو قطار رو رو تھے میں نے تمام رشتے داروں کو اطلاع دی اور پھر جنازہ کا وقت مقرر کیا۔ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اسے اپنے رب کے حوالے کیا اور دفن کر کے گھر وآپس آگئے۔ میں اس وجہ سے کل ڈائری رپورٹ تیار نہیں کر سکا اور پھر آج یہ رپورٹ تیار کی ہے۔ آپ دوستوں سے گزارش ہے کہ میرے پیارے چچا جان کی مغفرت کے لیے دعا فرمائیں تاکہ اللّٰہ تعالٰی اس کے تمام صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرمائے آمین۔
Photographer | Aamirhayat |
---|---|
Camera | mobile phone camera |
Mobile phone | Redmi 9t |
ISO | auto |
Location | Mianwali Punjab Pakistan |
Flash | No flash |
50 | 100 | 200 | 300 | 400 | 500 |
---|---|---|---|---|---|
1000 | 1500 | 2000 | 3000 | 4000 | 5000 |
Special mention to
@steemit-pak|@event-horizon
@vvarishayy | @hassanabid
for their support and guidance.
Best Regard @amirhayat
Thankyou for Posting in Steemit Pakistan.