Club5050 || The diary game || @amirhayat || 30 aug 2022

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago
IMG_20220816_180227.jpgIMG_20220815_181918.jpg

السلام و علیکم

image.png
السلامُ علیکم دوستو امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اللّٰہ تعالٰی آپ سب کو خوشیاں عطاء فرمائے اور آپ کی تمام تکالیف دور فرمائے۔ جو لوگ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیں اللّٰہ تعالٰی ان کی مشکل دور فرمائے اور اللّٰہ تعالٰی انہیں اس مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی بھی توفیق عطاء فرمائے۔ ہم سب کو چاہیے کہ بحثیت مسلمان ہم سیلاب سے متاثرہ افراد کی دل کھول کر مدد کریں اور انہیں ضروری اشیاء خوردونوش مہیا کریں۔ اس مشکل وقت میں ہمیں ان مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔

IMG_20220815_182125.jpgIMG_20220815_182008.jpg

صبح کی واک

image.png

آج اگست کی 30 تاریخ ہے اور صبح سویرے اٹھنے کے بعد میں مسجد میں نماز ادا کرنے کے لیے چلا گیا اور مسجد میں پہنچ کر وضو کیا اور پھر باجماعت نماز ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد میں واک کرنے کے لیے کھیتوں کی طرف روانہ ہو گیا موسم بھی بہت خوشگوار تھا آسمان پر بادل موجود تھے اور سورج طلوع ہو رہا تھا میں واک کرنے کے لیے کھیتوں کی طرف روانہ ہو چکا تھا۔ میں نے واک کرتے ہوئے قبرستان کی طرف جانے والا راستہ اختیار کیا تاکہ قبرستان میں پہنچ کر والدین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی جائے۔ قبرستان میں پہنچ کر میں نے فاتحہ خوانی کی اور پھر میں واک کرنے کے لیے چلا گیا۔ واک مکمل کرنے کے بعد میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر پہنچا تو میں نے بچوں کو سکول جانے کے لیے تیار کیا بچوں کو تیار کرنے کے بعد میں انہیں سکول چھوڑنے چلا گیا بچوں کو سکول چھوڑنے کے بعد میں گھر واپس چلا آیا۔ گھر پہنچا تو میں نے بھی ناشتہ کیا اور پھر جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کرنے چلا گیا۔ جانوروں کو چارہ دینے کے بعد میں گھر کے کاموں سے فارغ ہو چکا تھا۔

IMG_20220815_182003.jpgIMG_20220815_181950.jpg

باقی دن کی مصروفیات

image.png
آج مجھے ایک ضروری کام کے سلسلہ میں کالا باغ شہر جانا تھا تو میں نے کپڑے بدلے اور پھر اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر تری خیل اڈا پر پہنچ گیا۔ وہاں پر میں نے اپنی موٹر سائیکل ایک ہوٹل والے کے پاس کھڑی کی اور پھر میں نے گاڑی کا انتظار کیا۔ گاڑی جب میرے پاس پہنچی تو میں اس میں بیٹھ گیا اور کالاباغ کی طرف گاڑی روانہ ہو گئی۔ گاڑی نے جگہ جگہ سٹاپ کیے اور آخر کار میں کالاباغ پہنچ گیا۔ میں نے دوپہر کا کھانا بھی کالاباغ میں کھایا اور پھر جو ضروری کام تھا وہ بھی ختم کیا اور ظہر کے وقت میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ بہت خوبصورت پہاڑی سلسلہ تھا اور دلکش مناظر تھے میں نے گاڑی کی کھڑکی سے یہ مناظر دیکھے اور کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیے۔ آخر کار میں اپنے سٹاپ پر پہنچ کر اتر گیا میں نے اپنی موٹر سائیکل نکالی اور پھر میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ یہ تھی میری آج کی مصروفیات جو کہ میں نے آپ کے ساتھ شیئر کی ہے۔

IMG_20220817_114842.jpgIMG_20220817_114602.jpg
PhotographerAamirhayat
Cameramobile phone camera
Mobile phoneRedmi 9t
ISOauto
LocationMianwali Punjab Pakistan
FlashNo flash

Quick delegation link

50100200300400500
100015002000300040005000

image.png

image.png

Special mention to
@steemit-pak|@event-horizon
@vvarishayy | @hassanabid
for their support and guidance.

Best Regard @amirhayat

Sort:  

بہترین پوسٹ۔ تصاویر کا باخوبی استعمال اور پوسٹ بھی اچھے طریقے سے لکھی ہیں اپنے۔

آپس گذارش ہے کہ دوسروں کی پوسٹس پر ووٹس دینا شروع کردیں۔

آپکی ووٹنگ سی ایس آئی بہت کم ہے۔

 2 years ago 

حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ
انشاء اللہ اب روزانہ کی بنیاد پر میں ووٹنگ کرتا رہوں گا

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.13
JST 0.030
BTC 58296.60
ETH 3064.91
USDT 1.00
SBD 2.26