Club5050 || The diary game || @amirhayat || 17 sep 2022

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

GridFoto_1663340282524.png

السلام و علیکم

image.png
السلامُ علیکم دوستو امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اور آج کا دن بہت اچھا گزارا ہو گا۔ میں دعا گو ہوں تمام امت مسلمہ کے لیے اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کی مشکلات اور تکالیف دور فرمائے۔ جو لوگ اپنے بچوں کے لیے رزق کی تلاش میں ملک سے باہر مسافروں کی زندگی گزار رہے ہیں اللّٰہ تعالٰی ہمارے ان بہن بھائیوں کے لیے بھی آسانی پیدا فرمائے۔ اور اپنے ملک کا پرچم سر بلند رکھنے کی توفیق عطاء فرمائے۔(آمین).

IMG_20220912_113521.jpgIMG_20220912_113457.jpg

صبح کی واک

image.png

*دوستو آج ستمبر کی 17 تاریخ ہے اور اب موسم گرما ختم ہو رہا ہے اور سردیوں کے موسم کی ابتدا ہو چکی ہے۔ اب دن بھی چھوٹے ہو رہے ہیں اور راتیں بڑی ہو رہی ہیں موسم میں نمایاں تبدیلی دیکھنے کو ملتی ہے۔ دراصل پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے آج جب میں صبح سویرے اٹھا تو ہوا میں نمی بھی زیادہ تھی میں نے وضو کیا اور مسجد کی طرف روانہ ہو گیا مسجد میں نماز ادا کی اور پھر میں واک کرنے کے لیے روڈ کے کنارے چل پڑا۔ میں روزانہ کی طرح واک کرتے ہوئے قبرستان میں پہنچ گیا وہاں پر میں نے فاتحہ خوانی کی اور پھر میں نے قبرستان میں ایک جگہ کچھ خوبصورت موسمی پھول دیکھے جو کہ مختلف رنگوں کے تھے میں نے ان کی کچھ تصاویر بھی لیں اور پھر میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ جب میں گھر پہنچا تو میں نے دیکھا کہ میری بیوی میرے لیے ناشتہ بنا رہی تھی میں نے اس کی کچھ مدد کی میں نے آملیٹ بنایا اور پھر ہم سب نے ناشتہ کیا اور پھر بیگم نے بچوں کو سکول جانے کے لیے تیار کیا۔ جب بچے تیار ہو گئے تو میں انہیں سکول چھوڑنے چلا گیا سکول کی ڈیوٹی سر انجام دینے کے بعد میں گھر وآپس چلا آیا۔ *

IMG_20220910_185419.jpg

IMG_20220909_103152.jpgIMG_20220909_103149.jpg

مارکیٹ سے خریداری

image.png
گھر پہنچا تو میری بیوی نے جانوروں کا دودھ نکالا اور پھر میں اسے فروخت کرنے کے لیے مارکیٹ میں پہنچ گیا۔ میں نے دودھ کی دکان پر جا کر دودھ فروخت کیا اور پھر میں سبزیاں اور فروٹ کی دکان پر پہنچ گیا۔ میں نے کچھ سبزیاں اور تازہ فروٹ خریدا اور پھر میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ جب میں گھر پہنچا تو میں نے ہارویسٹر والے سے رابطہ کیا کہ آپ میرے پاس کس وقت پہنچ رہے ہیں

IMG_20220909_103142.jpgIMG_20220909_103137.jpg
IMG_20220907_151148.jpgIMG_20220907_151112.jpg

مونگ کی فصل کی کٹائی

image.png
ہارویسٹر والے نے مجھے بتایا کہ میں آپ کے گاؤں کے پاس ایک کھیت میں کام کر رہا ہوں اور ایک گھنٹے میں وہاں سے فارغ ہو جاؤں گا اور پھر آپ کے پاس جلد پہنچ جاؤں گا۔ میں نے اس سے فون پر بات ختم کی اور میں اسکا انتظار کرنے لگا۔ تقریباً ایک گھنٹے کے بعد وہ میرے پاس پہنچ گیا میں نے اسے بٹھایا اور پھر میں ان کے لیے بوتل لے کر آیا انہیں سپرائٹ کی بوتل دی اور پھر میں نے انہیں کھیت دکھایا بوتل پینے کے بعد اس نے مونگ کی فصل کی کٹائی شروع کر دی بہت تیزی سے آس لیے کٹائی مکمل کر لی اور پھر اس نے مونگی کی فصل سمیٹ کر ہمارے حوالے کی اور پھر وہ چلا گیا۔یہ تھی میری آج کی مصروفیات جو میں نے آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کی ہیں امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری ڈائری ضرور پسند آئے گی اللّٰہ تعالٰی آپ سب کا حامی و ناصر ہو

IMG_20220907_150348.jpg

PhotographerAamirhayat
Cameramobile phone camera
Mobile phoneRedmi 9t
ISOauto
LocationMianwali Punjab Pakistan
FlashNo flash

Quick delegation link

50100200300400500
100015002000300040005000

image.png

image.png

Special mention to
@steemit-pak|@event-horizon
@vvarishayy | @hassanabid
for their support and guidance.

Best Regard @amirhayat

Sort:  
 2 years ago (edited)

Hi, Greetings to Steem Pakistan Member. Thanks for sharing your quality content with us

ChecksStatus
Plagiarism-Free
#steemexclusive
#club5050
Bot-Free
#burnsteem25
 2 years ago 

@uzma4882 I appreciate that you visited my post and rated it as quality

Mashalllah jnab ap ki daily report kafi achi hy or achi tasverrain banai hy good work Brother keep it up 💖

 2 years ago 

Thanks bro

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.13
JST 0.030
BTC 58119.97
ETH 3054.21
USDT 1.00
SBD 2.26