(رشتوں کی اہمیت)
رشتوں کی اہمیت
ہماری زندگی میں بہت سی قیمتی چیزوں میں سے ایک قیمتی چیز رشتے ہوتے ہیں، جن کی ہمیں حفاظت کرنی چاہئے۔
ان کی اہمیت ہمیں تب تک معلوم نہیں پڑتی جب تک کہ ہم انہیں کھو نہ دیں، اور ان کے کھونے کے بعد ان کی اہمیت معلوم ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
اپنے رشتوں کی حفاظت ہمیشہ کیا کریں، کیونکہ انکے بگڑنے پر آپ کا ہی نقصان ہوتا ہے۔
رشتوں کو محفوظ رکھنے کے لئے بہت سی باتوں کا خیال رکھا جا سکتا ہے، لیکن اُن میں سے ایک اہم بات یہ ہے کہ درگزر کرنا سیکھیں۔
تھوڑی گنجائش ہمیشہ رکھیں اور پھر آپ کے رشتوں کا ٹوٹنا بےحد مشکل ہو جائے گا۔
اللہ تعالیٰ ہمیں تمام رشتوں کی حفاظت کرنے والا بنائیں، آمین۔
جزاک اللّہ۔
Great post @abeeha