Contest: Photo Story Diary،Pakistan
السلام علیکم ،
صبح کو ناشتہ بنایا،اور سب کو پیش کیا۔
بٹی کواسکول میں پارٹی کے لیئے تیار کیا۔
بچوں کو بھیج کر سو گئی۔اٹھنے کے بعد دوپہر کا کھانا تیار کیا ۔
گھر کی صفائی کی اور بچوں کے آنے پر انکو کھانا دیا۔ اور پڑھانے بیٹھ گئ۔
شام کو بچوں کو لیکر پارک چلی گئ۔
راستے سے بیٹی کو غبارہ لے کے دیا۔
اس کے ساتھ ہی کاٹن کینڈی والا کھڑا تھا تو دونوں بچوں کے لیے کاٹن کینڈی بھی لے لی۔
پارک میں کراٹے کلاسز ہو رہی تھی میری بیٹی ان کو دیکھنے کھڑی ہو گئی اور خود بھی ان کے جیسے ہی ایکشن کرنے لگی گھر ا کے اس کی یہی فرمائش تھی کہ اس کو بھی کراٹے کلاسز جوائن کرنی ہے۔
پارک بہت بڑا تھا ہاں دوسری جگہ پہ کچھ لڑکے ٹیمز بنا کے فٹبال کا میچ کر رہے تھے۔
میرے بچے ایکسرسائز والے جھولوں پر چلے گئے۔
پارک سے واپسی پر راستے میں ایک جگہ بکری والا کھڑا تھا میری بیٹی بکروں کو پیار کرنے کے لیے رک گئی۔
میں نے گھر میں پکانے کے لیے مچھلی خریدنے کا سوچا جب مچھلی والے سے مچھلی کے قیمت پوچھی تو وہ کافی مہنگی بیچ رہا تھا ۔
مچھلی چھوڑ کر میں کنوں کی دکان پر چلی گئی اور وہاں سے مالٹے لے کر گھر کے لیے روانہ ہوئی۔
ساتھ ہی شام کی چائے کے لیے کجوریاں بھی لے کر گئی۔
گھر واپس ا کے چائے پی اور رات کے کھانے کی تیاری شروع کر دی۔
رات کے کھانے میں سب کی فرمائش پہ چکن کریمی ہانڈی پکا کے کھلائی اس کے بعد برتن سمیٹے اور اب اسٹیمیٹ پر گوشت لکھنے بیٹھی ہوں۔
کیا اپ لوگ بھی اس خوبصورت مقابلے میں حصہ لینا پسند کریں گے۔