Club5050 Betterlife The Diary Game|| 22-8-2022 || Steemit Azerbaijan☪✔ - By hammad44

in Steemit Azerbaijan☪✔2 years ago

Assalam o Alaikum

تمام دوست کیسے ہیں امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے دوستو میں اج اس کمیونٹی میں پہلی پوسٹ کر رہا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ تمام دوستوں کو میری آج کی اور پہلی پوسٹ پسند ائے گی اور تمام دوست میری حوالہ افزائی کریں گے تو آئیے شروع کرتے ہیں میری آج کی صبح سے

photogrid.collagemaker.photocollage.squarefit_202282221212420.png

Morning time

۔

دوستو میں اج صبح اذان فجر کے وقت اٹھا اٹھ کر میں نے گھوڑا گاڑی تیار کی اس کے بعد ہم لوگ گاؤں کی طرف روانہ ہو گئے کیونکہ میں ایک مزدور آدمی ہوں اور میں صبح سویرے اپنے کام کی طرف نکل جاتا ہوں تو ہم گاؤں پہنچتے ہیں وہاں جا کر کچھ دیر کام کاج کیا محنت مزدوری کی اور پھر میں نے وہاں پر ایک پھول دیکھ لیا جو کہ جنگل میں کھڑا تھا مجھے اس کی نسل کا تو کچھ پتا نہیں مگر تھا بہت خوبصورت تو میں نے چند تصویریں بنائیں
اور پھر ہم نے سامان لوڈ کیا اور واپس روانہ ہو گئے جب اور میں چلا گیا قریبی جو ہمارے شہر ہے تین چار کلومیٹر کے فاصلے پر وہاں وہاں جا کر میں نے سامان اتارا اور گھر کی طرف واپس آ گیا

IMG_20220822_054853.jpg

گھر پہنچنے کے کچھ دیر بعد میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کی میں نے سب سے پہلے ان کے لیے آٹا بنایا اور انہیں کھلانے پلانے میں مصروف ہو گیا کیونکہ مجھے مرغے پالنے کا بہت شوق ہے اور میں نے بہت سے مرغے پال رکھے ہیں تو میں نے انہیں کھلایا پلایا اور پھر میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں نے تیاری کی دوکان پر جانے کی ہم سے تقریباً 18 20 کلومیٹر کے فاصلے پر میانوالی شہر واقع ہے وہاں پر رابی سینٹر نامی ایک موبائل مارکیٹ میں ہم نے دوکانیں بنائی ہوئی ہیں اور ہم وہاں پر پانچ کزن کام کرتے ہیں تو ہم روانہ ہو گئے

Noon

ہم نے راستے میں ایک جگہ بیٹھ کر سموسے کھائے اور پھر دوکان پر پہنچے تو میرے استاد محترم نے جو کہ میرے کزن ہیں انہوں نے کہا کہ چائے والے کو فون کرو چائے لے کر آ جائے تو میں نے فون کیا چائے پی اس کے بعد استاد محترم موبائل میں مصروف تھے تو میں بیٹھ گیا ایک موبائل اٹھایا جو چارجنگ نہیں کر رہا تھا میں نے اس کا پہلا جیک اتار دیا اور اس کا چارجنگ جیک چینج کر دیا اس کے بعد مجھے استاد محترم نے سپیئر پارٹس کی دوکان پر بھیجا کہا کہ سیمسنگ کے ایک موبائل کے یونٹ کا پتا کر کے آؤ کیا مل جائے گا تو میں نے پوچھا پڑا تھا واپس آ گیا اور استاد محترم کو بتایا اور پھر دوپہر تک کام کرتے ہیں رہے

IMG_20220822_093813.jpg

IMG_20220814_122615.jpg

Afternoon

اور پھر دوپہر کا وقت تھا کہ بجلی چلی گئی تو میں نے اپنے ایک دوست کی دوکان پر جاناں تھا اس کی دوکان ہماری مارکیٹ سے کچھ فاصلے پر بازار کی طرف ہے تو میں نے چند موبائل اٹھائے اور اس کی دوکان پر چلا گیا اور پھر دوست سے ایک موبائل لیا اور واپس آیا تو استاد محترم نے کہا کہ گھر کی طرف چلتے ہیں کیونکہ پھر بچوں کو میانوالی گھومانے کے لیے لے کر انا ہے تو ہم وہاں سے نکلے بہت بھوک لگی ہوئی تھی تو ہم نے ایک ہوٹل پر بیٹھ کر کھانا کھایا کھانے کے بعد گھر کی طرف روانہ ہو گئے گھر پہنچنے کے بعد میں تھوڑی دیر کے لیے سو گیا اور پھر مجھے میرے کزن نے اٹھایا اور کہا کہ چلو میں نے منہ ہاتھ دھویا اور روانہ ہو گئے

IMG_20220822_152645.jpg

IMG_20220822_152554.jpg

Evening

ہمارے ساتھ میرےمیرے کزن کی دو چھوٹی بیٹاں تھیں تو ہم جب میانوالی پہنچے تو ہم سیدھا سٹی پارک میں چلے گئے یہ ایک بہت ہی خوبصورت پارک ہے یہاں پر بچوں کے کھیلنے کے لیے بہت سے جھولے اور بھی بہت سی چیزیں ہیں تو کافی دیر تک ہم نے بچوں کو وہاں گھمایا پھرایا بچے بہت خوش تھے کیونکہ وہاں پر اور بھی بہت سے لوگ بچوں کے ساتھ آئے ہوئے تھے تو شام سے کچھ دیر پہلے ہم گھر کی طرف روانہ ہو گئے گھر پہنچنے کے بعد میں نے کچھ دیر آرام کیا اور پھر شام کا کھانا کھایا یہ رہی میری آج کی مصروفیات

IMG_20220822_175204.jpg

IMG_20220822_183014.jpg

Allah Hafiz ❣️

Thanks For Reading My Post
Best Regards
@hammad44

Sort:  
 2 years ago 

Best of luck.

Thank you so much

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.13
JST 0.029
BTC 57616.20
ETH 3030.92
USDT 1.00
SBD 2.25