Lifestyle Diary Game | Return to Home from Sister's House | 21st June 2024

in Steem Fashion&Style3 days ago

السلام علیکم امید ہے کہ اپ سب خیر خیریت سے ہوں گے۔جیسے کہ اپ سب لوگ جانتے ہیں کہ پاکستان میں عید الاضحی منائے جا رہی تھی تو میں بھی ان چھٹیوں کو گزارنے کے لیے اپنی بہن کے گھر گئی ہوئی تھی۔وہاں پہ تین چار دن رہنے کے بعد میں نے ارادہ کیا کہ اب واپس گھر جایا جائے کیونکہ مجھے کچھ یونیورسٹی کے کام بھی تھے اور امی بھی بار بار بلا رہی تھی۔

White Simple Mini Vlog YouTube Thumbnail_20240630_230150_0000.png

جیسے کہ میری صبح سویرے اٹھنے کی روٹین ہے تو میں صبح پانچ بجے اٹھی پھر میں نے نماز فجر ادا کی اس کے بعد میں نے قران پاک کی تلاوت کی پھر نو بجے کے قریب میری بہن نے میرے لیے ناشتہ بنایا اور ہم نے پہلے سے سوچا ہوا تھا کہ اج میں گھر واپس جا رہی ہوں تو پھر میری بہن نے کہا کہ تم دوپہر کے کھانے تک کے لیے رک جا اس کے بعد وہ مجھے خود چھوڑ کے آئیں گے۔لیکن اس سے پہلے کیونکہ میرے بہنوئی کو موبائل کے بارے میں کافی معلومات ہیں اور وہ ائی ٹی سے ریلیٹڈ کام بھی کرتے رہتے ہیں تو میں نے ان سے کہا کہ میرا موبائل ٹھیک نہیں ہو رہا تو اپ ایک دفعہ چیک کر دیں تو انہوں نے پھر کہا کہ موبائل کو فارمیٹ کرنا پڑے گا مطلب کہ سارا ڈیٹا ریموو کرنے کے بعد شاید موبائل ٹھیک ہو جائے۔

انہوں نے ایک سے دو گھنٹے لگائے فارمیٹ کیا اس کے بعد نہیں ایپس انسٹال کی لیکن پھر بھی موبائل میں وہی مسئلہ ارہا تھا۔اس پہ ہماری ایک گھنٹہ اور لگا پھر میری بہن نے کھانا لگا دیا تو انہوں نے کہا کہ پہلے کھانا کھا لیں اس کے بعد یہ کام کرتے رہیے گا۔کھانا کھانے کے بعد بھی ایک گھنٹہ میرا بہنوئی کام کرتا رہا لیکن پھر بھی موبائل ٹھیک نہیں ہو رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ کوئی سافٹ وئر کا مسئلہ ہے جو اپڈیٹ کرنے سے بھی ٹھیک نہیں ہو رہا تو اس کے لیے ہمیں موبائل کی کمپنی میں جانا ہوگا جو کہ پاکستان میں ابھی تک موجود نہیں ہے کیونکہ ٹیکنو پووا باہر کے ممالک میں بنایا جاتا ہے۔

IMG_20240621_155928_348.jpg

IMG_20240621_155927_421.jpg

پھر میں نے ان سے کہا کہ چلیں ٹھیک ہے اگر یہ صحیح نہیں ہو سکتا تو میں پھر لاہور جا کے اس کو دکھا لوں گی لیکن ابھی کے لیے مجھے واٹس ایپ انسٹال کر دیں۔ ہم نے واٹس ایپ انسٹال کیا اس کو بنایا اور پھر ہم اوکاڑا کے سفر کے لیے نکل ائے کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ وہ مجھے اکاڑا کی بس کے لیے بٹھا دیں گے اس سے اگے پھر بھائی مجھے لے لیں گے۔یہ کافی سالوں کے بعد میں لوکل بسوں میں سفر کر رہی تھی کیونکہ اکاڑا ہم موٹر سائیکل پہ یا گاڑی پہ ہی اتے رہے ہیں۔وہاں مجھے ایک گھنٹے کا انتظار کرنا پڑا اس کے بعد بس گاؤں کے لیے چل پڑی۔اگے بھی جو سفر تھا وہ تقریبا ڈیڑھ گھنٹے کا تھا۔ڈیڑھ گھنٹے بعد میں قریبی گاؤں میں پہنچ گئی اور وہاں سے میرے بھائی نے موٹر سائیکل پہ گاؤں کے لیے نکلے۔

IMG_20240621_163806_717.jpg

IMG_20240621_160711_296.jpg

جب میں گھر پہنچی تو امی بہت خوش تھی کہ میں واپس اگئی ہوں اور اب ان کے پاس دو سے تین دن کے لیے رہوں گی کیونکہ اس کے بعد میری بھی چھٹیاں جو ہیں وہ ختم ہو جائیں گی اور پھر میں نے اپنی انٹین شپ جو ہے وہ لاہور میں جا کر شروع کرنی ہوگی۔گھر جب میں پہنچی تو میری بہن میرے لیے بریانی بنانے کی تیاری کر رہی تھی کیونکہ مجھے بریانی بہت پسند ہے اور قربانی پہ تو میں کوشش کرتی ہوں کہ ایک یا دو دفعہ بریانی بنا سکوں۔

IMG-20240622-WA0003_1.jpg

IMG-20240622-WA0004_1.jpg

یہ تھوڑی دیر میں نے ارام کیا اور تھوڑی دیر میں چھت پہ امی کے ساتھ بیٹھے اس کے بعد کیونکہ میں تھک چکی تھی تو میں کچھ بھی کام نہیں کر سکی اور موبائل میرا ویسے ہی اف ان ہو رہا تھا تو پھر میں نے سوچا کہ میں کوئی کام تو کر نہیں سکتی تو میں جلدی ہی سو جاؤں۔یہ میری پہلی کوشش تھی کہ میں نے اردو میں ڈائری لکھی امید ہے کہ اپ سب لوگوں کو پسند ائے گی اور اپ اپنی ارائے کا اظہار کریں گے بہت مہربانی۔ملتے ہیں اور دلچسپ ڈائری گیمز کے ساتھ شب بخیر۔

Sort:  

Upvoted! Thank you for supporting witness @jswit.

 3 days ago 

Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.13
JST 0.030
BTC 60191.28
ETH 3302.01
USDT 1.00
SBD 2.36