(زکوۃ کے بیان)

in LifeStyle4 years ago

IMG-20210415-WA0002.jpg
Source

(زکوۃ کے بیان)

مال کے اس خاص حصے کو زکوٰۃ کہتے ہیں جس کو خدا کے حکم کے موافق فقیروں محتاجوں وغیرہ کو دے کر انھیں مالک بنا دیا جائے، یوں سمجھیں کہ نماز روزہ بدنی عبادت ہے اور زکوٰۃ مالی عبادت ہے۔

زکوۃ دینا فرض ہے، قرآن مجید کی آیات اور احادیث سے اسکی فرضیت ثابت ہے۔

زکوۃ اُن لوگوں پر فرض ہے، مسلمان، آزاد، عاقل،بالغ ہونا، مالک نصاب کا اپنی اصلی حاجتوں سے زیادہ اور قرض سے بچا ہوا ہونا، اور مالک ہونے کے بعد نصاب پر ایک سال گزر جانا۔

کافر اور غلام، اور مجنون، نا بالغ کے مال میں زکوٰۃ فرض نہیں۔

اسی طرح جس کے پاس نصاب سے کم مال ہو یا مال تو نصاب کے برابر ہے لیکن وہ قرضدار بھی ہے یا مال سال بھر تک باقی نہیں رہا تو ان حالات میں بھی زکوۃ فرض نہیں۔

جزاک اللّہ۔

Coin Marketplace

STEEM 0.24
TRX 0.26
JST 0.040
BTC 96485.39
ETH 3479.17
SBD 1.56