(رمضان المبارک کے روزوں کی فضیلت)
(رمضان المبارک کے روزوں کی فضیلت)
رمضان المبارک کے روزوں کی فضیلت بہت بڑی ہے۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص خاص اللّٰہ تعالیٰ کی رضامندی کے لئے رمضان المبارک کے روزے رکھے تو اس کے پچھلے سب گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔
ایک اور حدیث شریف میں ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ روزہ دار کے منہ کی بھبھک اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی بہتر ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ روزہ خاص میرے لئے ہے اور میں خود اس کی جزا دوں گا۔
روزہ ہر مسلمان، عاقل، بالغ مرد عورت پر فرض ہے۔
اُن کی فرضیت کا انکار کرنے والا کافر ہے، اور بلا عذر چھوڑنے والا سخت گنہگار اور فاسق ہے۔
جزاک اللّہ۔