(ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے)

in LifeStyle3 years ago

IMG-20211004-WA0002.jpg
Source

(ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے)

اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر جاندار کو موت آئے گی، چاہے اس کو بچپن میں موت آئے یا جوانی یا پھر بوڑھاپے میں آئے۔

بہر حال موت تو ہر ایک انسان جانور پرندے، سب کو موت آئے گی، اس لئے ہمیں ہمیشہ اچھے اعمال کرتے رہنا چاہیے، کیونکہ موت کا کوئی وقت نہیں ہوتا، موت اللّٰہ تعالیٰ نے جب لکھ دی ہے اسی وقت آ کر رہے گی۔

کوئی بھی ایسے نہیں گزرے ہیں جو اپنے مال و دولت سے موت کو ٹال دے، بڑا سے بڑا بادشاہ گزر کر چلا گیا جو خدائی کا دعویٰ کرتا تھا، پر اس نے بھی موت کا مزہ چکھا، اس لئے کبھی اپنے حسن پر یا جوانی پر گھمنڈ نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ موت کے بعد قبر میں نہ مال و دولت کام آتا ہے، اور نہ حسن بس اپنے اعمال درست رکھیں گے تو ہمارا انجام بھی اچھا ہوگا، انشاء اللہ۔

اللہ تعالیٰ ہم تمام مسلمان بھائی بہنوں کو ایمان کی حالت میں مرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

جزاک اللّہ۔

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.13
JST 0.028
BTC 57621.01
ETH 3094.14
USDT 1.00
SBD 2.32