(جھوٹا لڑکا)

in LifeStyle3 years ago

IMG-20210517-WA0006.jpg
Source

(جھوٹا لڑکا)

ایک لڑکا تھا، بہت شریر تھا، بکریاں چرایا کرتا تھا۔

ایک دن اس کو شرارت سوجھی، اس نے شور مچایا، بھیڑیا بھیڑیا۔

لوگ سب طرف سے دوڑ کر آئے، وہاں نہ بھیڑیا تھا، نہ شیر۔

لڑکے نے جب دیکھا کہ لوگ بھاگے آرہے ہیں، وہ ہنسنے لگا کہ میں نے تو مذاق کیا تھا، لوگ خفا ہوئے اور چلے گئے۔

اگلے دن سچ مچ بھیڑیا آگیا، لڑکے نے شور مچایا، لوگوں نے اس کا شور سنا مگر سمجھے کل کی طرح مذاق کر رہا ہوگا۔

کوئی بھی اس کے پاس نہ آیا، بھیڑیا بکریاں بھی لے گیا، اور لڑکے کو بھی زخمی کر گیا۔

اس کہانی سے ایک بات یہ سمجھ آئی کہ لڑکے نے جھوٹ بول کر اپنا اعتبار کیس طرح کھو دیا اور ذلیل ہوا۔

اور دوسری اُسکی بکریاں بھی گئیں اور زخمی بھی ہوا۔

اسی لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جھوٹ ہلاک کر ڈالتا ہے۔

جزاک اللّہ۔

Sort:  

U remind me my childhood.we used to read it in our childhood.keep it up🙂

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.13
JST 0.029
BTC 66560.03
ETH 3447.91
USDT 1.00
SBD 2.64