You are viewing a single comment's thread from:

RE: بےبسی، لاچارگی، مایوسی

in ارتقاء5 days ago

ہسپتال کے سرد کاریڈور میں بیٹھے ہوئے جب ڈاکٹر نے آ کہ کہا تھا کہ آپ کے بابا اب بالکل ٹھیک ہیں تو مجھے لگا تھا کہ اس شخص سے زیادہ اچھا انسان میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا جس کہ اک ہی جملے نے ایک نئی زندگی کی امید دی تھی ۔ بالکل ٹھیک کہا آپ نے کہ خدا کے بعد ڈاکٹر ہی واحد سہارا نظر آتے ہیں جب کوئی شخص اپنے کسی بھی عزیز شخص کو بیٹھا زندگی اور موت کی جنگ لڑتے دیکھتا ہے ۔ آپ اور آپ جیسے ڈاکٹرز کو دیکھ ہی یقین ہوتا ہے کہ انسانیت ابھی باقی ہے۔ ایسا مجھے اس لیے بھی لگتا ہے کہ وہ لوگ جن سے آپ کا کوئی رشتہ نہیں ہوتا آپ ان کا بھی درد محسوس کرتے ہیں۔
اک اور بات ہم عام لوگوں کا رویہ ڈاکٹرز کے لئے عجیب ہوتا جا رہا ہے۔ پہلے خود سو طرح کی کوشش کر کہ بیمار ہوتے ہیں اور پھر سوچتے ہیں کہ ڈاکٹر کے پاس کوئی جادو ہے جس سے ٹھیک ہو جائیں گے، اور جب نہیں ہوتے تو پھر الزام یہ کہ کھال اتار رہے ہیں ہماری ۔۔۔یہ بھی درست ہے کہ کچھ لوگ ایسا کرتے ہوں گے مگر یہ بات اب ضرورت سے زیادہ بڑھتی جا رہی ہے۔

آپ کو پڑھ کر (اور اردو میں پڑھ کر) اچھا لگا ڈاکٹر۔

Coin Marketplace

STEEM 0.22
TRX 0.24
JST 0.037
BTC 99766.27
ETH 3082.78
SBD 4.73