RE: WAVE OF COMMENTS CONTEST||LET'S DIALOGUE ||EPISODE 28
میں اپ کی بات سے مکمل طور پر اتفاق کرتی ہوں کہ ،وقت اتنی تیزی سے گزر رہا ہے کہ اس کے گزرنے کا احساس ہی نہیں ہو رہا۔ یہ ہمارے ہاتھ میں سے اتنی تیزی سے پھسل رہا ہے جیسے بند مٹھی میں سے ریت پھسل جاتی ہے ۔جہاں تک بات صحت کو مینٹین کرنے کی ہے تو واقعی گزرتے وقت کے ساتھ انسان کی صحت ڈھل جاتی ہے۔ اور ایکسرسائز بہت ضروری ہوتی ہے۔ میں خود بھی 40 کا ہندسا کراس کر چکی ہوں۔ اس لیے اب میری کوشش ہوتی ہے کہ میں بھی اپنے اپ کو فٹ رکھنے کے لیے ایکسرسائز کروں۔ ورنہ مختلف قسم کی بیماریاں جسم میں پناہ لے لیتی ہیں ۔اپ نے اپنی اسموکنگ کی عادت بتائی۔ واقعی یہ صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔ مرد ،عورت کوئی بھی ہو۔ اسموکنگ سب کے لیے یکساں نقصان دہ ہے۔ اس کے علاوہ معاشرے میں بھی ایسے لوگوں کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا۔ یہ ایک خودکشی کی چھوٹی سی مثال ہے ۔انسان اپنے اپ کو تھوڑا تھوڑا کر کے خود ہی مارنے کی کوشش کرے۔ تو وہ ڈرگز میں سے کچھ بھی لے سکتا ہے۔ اسموکنگ بھی ایک طرح کی ڈرگز کی ہی زمرے میں ا جاتی ہے۔ انسان کو ان نشہ اور چیزوں سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ میری اپنی بھی یہی کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے اپ کو دوا کا بھی عادی نہ بناؤں۔ ورنہ ہمارے جسم میں توڑ پھوڑ کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا ہی ہے کم نہیں ہوتا۔