Contest//Share with us your favourite fruit of the week.. dequeen (70)adminin Steem , Pakistan,orange

السلام علیکم ،

میرا پسندیدہ پھل ملٹا

ملٹا میرا پسندیدہ پھل ہے۔ اور اس موسم میں اج کل ہر جگہ مالٹا ہی نظر اتا ہے۔ یہ اتنا لذیذ اور رسیلہ پھل ہے کہ، اس کی شکل دیکھ کے ہی منہ میں پانی بھراتا ہے۔ہمارے گھر میں ہر کوئی شوق سے مالٹا کھاتا ہے۔ اور ہم جب بھی بازار جاتے ہیں تو لازمی اس کو خرید کے لانا پسند کرتے ہیں۔

20250123_170121.jpg

مالٹے کے فوائد اور ڈاکٹر کے پاس جانےسے محفوظ

وٹامن سی سے بھرپور مالٹا ہمارے معدے اور پیٹ کے لیے بہت مفید ہے۔ مالٹے کا استعمال ہمیں ڈاکٹر کے کلینک لے جانے سے روک لیتا ہے۔ سردی کے موسم میں ہونے والی خشکی کا علاج مالٹے کے استعمال میں ہے ۔کیونکہ اس میں موجود وٹامن سی ہماری جلد پہ خشکی انے سے روکتا ہے ۔اور ہمیں کافی ساری جلدی بیماریوں سے بچا لیتا ہے۔ خشکی کی وجہ سے ہمارے جسم پر سفید داپھڑ بن جاتے ہیں۔ جو کہ بعد میں سفید دھبوں کی شکل میں رہ جاتے ہیں ۔مگر اگر ہم خشکی کو ختم کرنے کے لیے سٹرس فروٹ استعمال کریں تو، ہماری سکن خشکی سے محفوظ رہے گی۔
، مالٹے کی فیملی میں بہت سارے پھل شامل ہیں مثلا فروٹر، چکوترا موسمی ،لیموں وغیرہ۔ ان تمام پھلوں میں وٹامن سی کا خزانہ موجود ہوتا ہے۔ مالٹے کا استعمال ہمارے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا۔
مالٹا ایک ایسا پھل ہے جو کہ بچہ ہو یا بڑا ہر کوئی شوق سے کھانا پسند کرتا ہے۔ اس کا رس اور جیم بھی بہت شوق سے استعمال کیا جاتا ہے۔میں بھی بازار سے اکثر و بیشتر کافی بڑی تعداد میں مالٹے خرید کے لے کے اتی ہوں۔ اور اپنے بچوں کو جوس نکال کے دے دیتی ہوں ۔اگر جوس نہ نکال پاؤں تو خود ہی بچوں کو چھیل کے نمک لگا کے کھلانے کی کوشش کرتی ہوں۔ کیونکہ یہ ایسا پھل ہے جو کہ سردی میں ہی وافر مقدار میں اور تازہ اتا ہے۔

20250123_170336.jpg

ہمیشہ ہر پھل تازہ ہی کھانا چاہیے ۔جاتے موسم کا پھل یا نئے موسم کا پھل نہیں کھانا چاہیے۔ کیونکہ وہ مصالحہ لگا کے پکایا جاتا ہے۔ جبکہ جب موسم اپنے عروج پر ہوتا ہے تو ،اس وقت میں انے والا پھل خود درخت سے پک کے اترتا ہے۔ اور اس کو ساتھ ساتھ ہی بازار میں سیل کر دیا جاتا ہے۔ لہذا ہمیشہ جب موسم اپنے عروج پر ہو تبھی پھل لے کے کھائیں ۔اور اس کا ذائقہ انجوائے کریں۔

20250123_170329.jpg

ہمارے ملک میں مالٹے کی قیمت

جب سردی نئی ائی تھی ،اس وقت اس کو بہت مہنگا بیچا جا رہا تھا۔ اور ہم اس کو خریدنے کی حیثیت میں نہیں تھے۔ اس وقت تازہ پھل بازار میں نہیں ایا تھا۔ مگر اس کے باوجود یہ پھل اپنی رنگت میں اتنا خوبصورت ہوتا ہے کہ، اس کو مصالحہ لگا کے پکانے پر بھی خرید کے لینے کو دل چاہتا ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں مالٹے کی قیمت 500 روپے درجن تھی۔

مگر جس طرح سردی کا زور بڑھتا گیا مالٹا بازار میں عام اتا چلا گیا۔ اور اس کی قیمت بھی کم ہو گئی ۔اس طرح عام لوگ بھی مالٹا اسانی سے خریدنے لگے۔ اب بازار سے مالٹا خریدنے جائیں تو ،اچھی کوالٹی کا مالٹا 200 روپے درجن مل جاتا ہے ۔جو کہ ہر کسی کی جیب پر بھاری نہیں پڑتا ۔میں اگر اس قیمت کو اسٹیم ڈالر میں منتقل کروں تو ،دس اسٹیم بنتی ہے۔جو کہ اتنی بڑی رقم نہیں ہے۔

20250123_170144.jpg

20250123_170339.jpg

میری خواہش ہے کہ ہمارے ملک میں ماڈلے کی قیمت مزید کم ہو تاکہ ہر شخص باسانی اس پھل کو خرید سکے اور اپنے بچوں کو بھی سکون سے کھلا سکے۔

6VvuHGsoU2QBt9MXeXNdDuyd4Bmd63j7zJymDTWgdcJjnzrPCU5HkvKD7f4PLQg5JSdbEt3JpKyaNbhekiJHrbhFvVXdeBqiygMCbzChcVCmHAJ4NvyRt6QiwpXSSR.gif

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iNyfNxFibnnX23XGJ9A664nam2SmXBXDLAbckWqH9n4YyHgdrjGXq2oyKNZnongUnuYpfjg3pfp.png
میری دعوت ان لوگوں کے لیے ہے جو کہ اسٹیمیٹ پر بہترین پوسٹ لکھا کرتے ہیں۔

@tamanna,@suryati,@safdar,@khursheedanwar

Sort:  

Thanks so much for participating in this contest, I really appreciate but you didn't give us a selfie with your favourite fruit.

I believe you will participate in this week own and carry out all the rules.

میں اپنی تصویر ضرور شیئر کرتی مگر، میں پردہ کرتی ہوں۔ اس لیے اپنی تصاویر کو شیئر کرنے سے احتراظ کرتی ہوں۔ جو تصویریں میں نے اس پوسٹ میں شیئر کی ہیں ،ان میں برقعے والی عورت میں ہی ہوں۔

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.23
JST 0.034
BTC 96982.68
ETH 2964.75
SBD 3.55