Contest| Developing Creativity Sense #1،Pakistan
السلام علیکم ،
اللہ تعالی سب سے بہترین خالق ہے۔ اور اس دنیا میں پائی جانے والی ہر شے انسان، حیوان ،چرند، پرند، دنیاوی چیزیں پہاڑ، دریا ،سمندر ،زمین ،اسمان اللہ کی بنائی ہوئی مخلوق ہے۔ اللہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتیں اپنی مخلوق میں بھی ڈالی ہیں۔جس کا استعمال کر کے وہ دنیا میں رہنے کے قابل بنا ہے۔
تخلیقی صلاحیتیں ہر کسی کے اندر موجود ہوتی ہیں۔ کچھ لوگوں کو اپنی صلاحیتوں کا پتہ چل جاتا ہے۔ اور کچھ ان سے بے بہرہ رہ گئی دنیا میں زندگی گزار کے چلے جاتے ہیں۔
میری نظر میں تخلیقی صلاحیتیں کیا ہیں؟
اپنے خیالات کو عملی جامہ پہنانے کا نام گریٹیوٹی ہے۔ بعض اوقات انسان کے اپنے خیالات اس کے کام کے پیچھے کار فرما نہیں ہوتے۔ مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کے اندر تخلیقی صلاحیتیں نہیں موجود ۔کسی کو دیکھ کر اس کی نقل کرنا یا اس کے جیسا کام کر کے دکھانا بھی اس کی تخلیقی صلاحیتوں میں ہی شمار کیا جاتا ہے۔ وہ اس لیے کیونکہ اگر وہ شخص جو کہ کسی کو دیکھ کے کچھ بنانے کی کوشش کرتا ہے ۔اوربالکل ویسی ہی چیز یا اسے ملتی جلتی کوئی چیز بنا لے تو یہ اس کی بہترین صلاحیتوں کا نمونہ ہوگا۔
اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بہترین بنانے کے پانچ طریقے
میری نظر میں انسان کے اندر بہت ساری صلاحیتیں بیک وقت موجود ہوتی ہیں۔ اور وہ ان کو نکھارنے کے لیے مختلف طریقے اپناتا ہے ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔
1️⃣ موقع محل دیکھ کر اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرنا
کوئی بھی شخص اپنی صلاحیتوں کو ایسے وقت میں استعمال کرے جب ان کی ضرورت ہو تو ،یہ ایک بہترین طریقہ ہوگا۔ کیونکہ بے وقت اپنی صلاحیتوں کو دوسروں کے سامنے ظاہر کرنا ان کا ضیاع ہے۔ موقع اور محل کے مطابق اپنے اپ کو ماحول کے حساب سے ڈھال لینا اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرنا ہی بہترین کرییٹیوٹی ہے۔
2️⃣ دوسروں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا
بعض اوقات انسان کوئی کام خود نہیں کر پاتا۔ اور دوسروں کو دیکھ کے ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ اور ان کی نقل کر کے ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کے اپنا حال بہتر کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پہ ایک شخص کو گاڑی چلانا نہیں اتی۔ مگر اگر وہ دوسرے کسی ایسے شخص کے ساتھ سفر کرے جس کو گاڑی چلانے اتی ہے ۔تو وہ اپنا وقت اور صحت دونوں چیزوں کو بالکل صحیح استعمال کر رہا ہے۔ اس کا گاڑی نہ چلانا، کسی خامی کی بات نہیں۔ اس کا موقع پر موجود نہ ہونا جہاں اس کو موجود ہونا چاہیے تھا، وہ نقصان کی بات ہے۔
3️⃣ اپنا محاسبہ کرنا
اگر کسی شخص کو کسی میدان میں نقصان اٹھانا پڑے۔ تو اس کو دل چھوٹا نہیں کرنا چاہیے۔ بلکہ ایک پرسکون گوشے میں بیٹھ کے تسلی سے اپنا محاسبہ کرنا چاہیے، کہ اس نے کہاں کا غلط کام کیا ہے؟ یا وہ اس جگہ پہ غلطی کر رہا تھا؟ اگر ٹھنڈے دل سے اور دماغ سے سوچا جائے تو اس کو اپنی خامی کا پتہ چل سکتا ہے ۔اس طرح وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بہترین کر سکتا ہے۔ اور دوبارہ سے اپنے اندر کام کی انرجی پیدا کر سکتا ہے۔
4️⃣ تجربہ حاصل کر کے نکھار پیدا کرنا
بہت سارے کام ایسے ہوتے ہیں جو کہ صرف دیکھنے یا پڑھنے سے سمجھ میں نہیں اتے۔ جب تک انسان تجربہ حاصل نہ کرے ۔کیونکہ صرف تعلیم ہی سے انسان کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھار نہیں ملتا ۔بلکہ جب تک اس تعلیم کو اپنے زندگی کے میدان میں استعمال نہ کرے۔
جیسے کہ ایک استاد جب تک خود علم حاصل کرتا ہے وہ طالب علم رہتا ہے۔ اور جب وہ اس علم کو دوسروں تک پہنچاتا ہے تو وہ استاد کا درجہ تک پہنچ جاتا ہے۔ اس طرح وہ جو تعلیم حاصل کر چکا ہے، اس کا عمل اپنی زندگی میں کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اور وہ تعلیم اس کے آگے بڑھنے کے لیے بہترین اور مددگار ثابت ہوتی ہے۔
5️⃣ دوسروں کے تجربے سے فائدہ اٹھانا
ضروری نہیں ہے کہ انسان ہر جگہ اپنے اپ تجربہ حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے۔ بعض اوقات دوسروں کے تجربے سے بھی انسان فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بہترین بنا سکتا ہے۔
تین تخلیقی صلاحیتیں
میری نظر میں تین بہترین تخلیقی صلاحیتیں یہ ہیں۔
تعمیرات
کچھ لوگوں میں تعمیر اتی کام کرنے کا جذبہ ہوتا ہے۔ اور وہ اپنی اس صلاحیت کو بہترین طریقے سے استعمال کر کے دنیا میں بہترین بلڈنگز تعمیرات تعمیر کرتے ہیں۔ دنیا میں موجود خوبصورت عمارات ان کی محنتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کچھ لوگ اپنی اتنی ماہرانہ صلاحیت کو استعمال کر کے ایسے حیرت انگیز عمارات کو تعمیر کرتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔
Source
میں نے اپنی زندگی میں بعض ایسی عمارات دیکھی ہیں ،جہاں جہاز کی لینڈنگ بھی عمارت کے اوپر ممکن ہے۔ جبکہ جہاز کو اترنے اور اڑان بھرنے کے لیے ایک بڑا رن وے درکار ہوتا ہے۔ لیکن یہ انسان کی عقل ہے کہ وہ ایک عمارت کے اوپر ایک چھوٹا جہاز لینڈ کروالے۔
مصوری
اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو منظر عام پہ لانے کا بہترین طریقہ مصوری ہے۔ انسان جو سوچ رہا ہو اس کو صفحہ قرطاس پہ اتار دے۔ یہ ایک بہترین حل ہے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانے کا۔ اسی طرح کینواس پہ بنائی گئی پینٹنگز، دیواروں پہ کیا گیا پینٹ، یا پھر کاغذ پہ بنائی ہوئی تصاویر انسان کے تخیل کی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
کرافٹ
کہتے ہیں
" بیکار سے بےگار بھلی"
تو یہ ایسے وقت کے لیے ہی کہا جاتا ہے کہ جب انسان فارغ ہو تو اس وقت میں بیکار وقت نہ ضائع کرے۔ بلکہ اپنی دماغی صلاحیتوں کو استعمال کر کے کوئی چیز بنانے کی کوشش کریں۔ اس کے لیے اگر مٹیریل اس کے پاس موجود ہے تو زیادہ بہتر ہے۔
مگر اگر اس کے پاس کچھ کرافٹنگ کے لیے موجود نہیں ہے تو بازار سے بھی کرافٹ کا سامان مل جاتا ہے۔ جس شعبے میں انسان کی سوچ لے کے جائے اس کو وہ چیز خرید کے اپنے وقت کا بہترین استعمال کرنا چاہیے ۔بیکار رہنے سے انسانی ذہن بند ہو جاتا ہے۔ جبکہ اس کو استعمال کرنے سے طاقت دماغ طاقت بڑھتی ہے اور انسان کا جسم متحرک اور ایکٹو رہتا ہے۔
کیا تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرنے میں کسی نقصان کا اندیشہ ہے؟
نفع اور نقصان ، زندگی کے حصے ہیں۔ جہاں کسی کام کو کرنے سے فائدہ حاصل ہوتا ہے ،تو وہیں اس میں نقصان بھی پوشیدہ ہوتا ہے۔ مگر انسان اگر نقصان سے دل چھوڑ بیٹھے تو یہ غلط بات ہے۔ کیونکہ انسان اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے۔ اگر کہیں کسی جگہ غلطی کر رہا ہے وہ، تو چاہیے کہ وہ اپنی غلطی کو سدھارے۔ نہ کہ ہاتھ پاؤں چھوڑ کے بیٹھ جائے کہ مجھ سے یہ کام نہیں ہو سکتا۔
غلطیاں انسان کو ہمت اور طاقت دیتی ہیں۔ کہ وہ مزید اپنے اپ کو بہتر کر سکے۔ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو غلطی کر کے سارا الزام دوسروں کے سر پہ ڈال دیتے ہیں۔ اور اپنے اپ کو ہر لحاظ سے پرفیکٹ سمجھتے ہیں۔ یہی ان کی سب سے بڑی غلطی ہے۔ کہ وہ اپنے اپ کو مکمل طور پہ صحیح سمجھ رہے ہیں۔ انسان خطاؤں کا پتلا ہے۔ غلطیاں کر کے ان کو سدھارنا ایک بہترین عمل ہے۔ بہ نسبت اس کے کہ، غلطی کر کے اس کے اوپر ڈٹ جائیں۔ اور اپنے اپ کو ہر لحاظ سے صحیح ثابت کریں۔
میرے خیال میں تخلیقی صلاحیتیں ہر انسان کو بہتری کی طرف لے کے جاتی ہے اگر وہ ان کو صحیح طور پر استعمال کرنا شروع کریں۔
@muhammad
@taimoor
@maazmoid123
اپ لوگ بھی اس مقابلے میں شرکت کریں اور اپنے بہترین خیالات کا اظہار کریں۔