The Diary Game (06-07-2024) Enjoy Rainy Day!

in Steem4Bloggers3 months ago (edited)

IMG_20240706_072054.jpg

اسلام و علیکم دوستوں
میرا نام ساجد خان ہے اور میں پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں۔

اللہ تعالی کے نام سے شروع کرتا ہوں۔ جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ تمام جہانوں کا پالنے والا ہے ۔اور ہر شے پر قادر ہے۔میں ٹھیک ہوں اور امید کرتا ہوں اپ سب دوست اللہ کے فضل و کرم سے ٹھیک ہوں گے۔ اللہ اپ سب کو سلامت رکھے۔ امین
اج میں نے ایک ڈائری بنائی ہے جو اپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ امید ہے اپ کو پسند ائے گی۔
اج میں صبح تقریبا چار بجے کے قریب اٹھا۔ میں نے وضو کیا۔ اسکے بعد مسجد چلا گیا۔ مسجد جا کے فجر کی نماز پڑھی۔ نماز پڑھنے کے بعد اخر میں دعا مانگی۔ اس کے بعد میں واپس گھرا گیا ۔

IMG_20240706_061624.jpgIMG_20240706_061620.jpg

جب میں مسجد سے گھر ایا تو بیوی اور بچے سو رہے تھے۔ اور مجھے بھوک لگی تھی۔ فریج میں دیسی انڈے پڑے تھے۔ تو میں نے دو دیسی انڈے لیے ۔اور فرائی پان میں بنا لیے۔ اور خالی پیٹ دو دیسی انڈے کھا لیے ۔میں انڈےکھا کر بہت خوش ہوا۔

IMG_20240706_060318.jpg

انڈے کھانے کے بعد صبح صبح موسم بہت سہانا ہو گیا ۔ٹھنڈی ہوا اور ہلکی ہلکی بارش تو میں باہر کھیتوں میں چلا گیا۔ کھیتوں میں گیا تو موسم بہت اچھا تھا۔ میں نے جانوروں کے لیے چارہ کاٹا۔ اور اپنے باہر کھیتوں کی تصاویر بنائی۔ اور چارہ کر لے ایا اور جانوروں کو بھون میں مکس کر کے ڈال دیا ۔اور جانور کھانے لگ گئے۔

IMG_20240706_070050.jpgIMG_20240706_065855.jpg

جب میں جانوروں سے فری ہوا تو میں نہا یا۔ تیار ہوا کپڑے بدلائے بند جوتے پہنے اور تیاری کی۔ کیونکہ میں نے جوہر اباد جانا تھا ۔ایک دوست سے ملنے ۔مجھے اپنے دوست سےکچھ کام تھا ۔میں نے موٹر سائیکل نکالا اور اہستہ اہستہ گھر سے نکل پڑا ۔

IMG_20240706_073150.jpgIMG_20240706_073144.jpg
IMG_20240706_072100.jpgIMG_20240706_072054.jpg
IMG_20240706_071704.jpgIMG_20240706_071700.jpg

جب میں خوشاب پہنچا ۔تو بہت زیادہ تیز بارش اگئی۔ تقریبا 8 بجے کا ٹائم تھا اتنی تیز بارش اگئی۔ اور مجھے خوشاب سے چار کلومیٹر اگے جانا تھا ۔تو میں نے دیکھا کہ ایک چھوٹا سا ہوٹل ہے۔ وہ کھلا تھا اور اس میں رش بھی نہیں تھا ۔تو میں ہوٹل میں بیٹھ گیا تاکہ بارش سے بچ سکوں۔ اور موٹر سائیکل بھی بارش سے گیلا نہ ہو ۔ میں ہوٹل میں بیٹھ گیا جب میں ہوٹل میں بیٹھا تو میں نے سوچا کہ اس طرح ہوٹل پہ بیٹھنا اچھا نہیں ہے ۔وہ کہیں گے کہ ایسے بیٹھا ہے ۔کچھ کھا لوں اسی بہانے بارش بھی گزار لوں گا ۔تو میں نے ہوٹل والے کو کہا کہ پہلے مجھے اپ چاول دیں ۔انہوں نے کہا کہ میٹھی لینے ہیں کہ نمکین یا مکس کر دیں۔ تو میں نے کہا میٹھے اور نمکین مکس کر دیں ۔تو ہوٹل والے نے کہا کہ ہاف پیالہ لینا ہے یا فل میں نے کہا ہاف کر دیں۔ تو اس نے کہا 100 روپے کا ہے۔ میں نے کہا ٹھیک ہے تو میں نے میٹھے اور نمکین مکس چاول کھائے۔ چاول کھا کے مجھے بہت مزہ ایا بہت ٹیسٹی چاول تھے ۔چاول کھانے کے بعد کچھ دیر بعد میں نے کہا کہ چائے دیں تو انہوں نے مجھے ایک کپ چائے کا بنا کے دیا ۔چائے بہت مزیدار تھی۔ میں تقریبا ایک گھنٹہ ہوٹل پہ بیٹھا رہا۔ تو میں نے ہوٹل پر بیٹھ کر بارش کو انجوائے کیا۔ مجھے بہت مزہ ایا۔ایک گھنٹے کے بعد کچھ بارش کم ہوئی ہلکی ہلکی بارش تھی لیکن میں نے کہا اب کافی ٹائم ہو گیا ہے ۔ تو میں نے ہوٹل والے سے دو شاپر لیے اور اس میں اپنے موبائل پرس وغیرہ ڈالا۔ اور جوھرا اباد کی طرف روانہ ہو گیا۔ جب میں جوہر اباد پہنچا تو بارش رک گئی۔

IMG_20240706_153051.jpgIMG_20240706_153045.jpg

پھر میں اپنے دوست کے گھر چلا گیا۔ اور دوست کے گھر بیٹھے کے کافی باتیں وغیرہ کی تو کھانے کا ٹائم ہو گیا۔ تو میرے دوست کے گھر گوشت بنا تھا۔ تو وہ روٹی لے ایا تو میں نے دوپہر کا کھانا اپنے دوست کے گھر سے کھایا کھانا کھا کے میں بہت خوش ہوا۔

IMG_20240706_193552.jpgIMG_20240706_193546.jpg
IMG_20240706_191454.jpgIMG_20240706_191449.jpg

دوست سے فری ہونے کے بعد میں نے گوشت لیا۔اور اپنے گھر اگیا۔ گھر ایا تو میں نے ارام کیا۔ اس کے بعد کچھ گھنٹوں بعد شام کے کھانے کا ٹائم ہو گیا۔ تو شام کو میری بیوی نے گوشت بنایا ۔جو کہ بہت ہی مزیدار بنا۔ ساتھ تندور کی روٹی بنائی۔ تو شام کا کھانا میں نے گوشت کے سالن و تندور کی روٹی کے ساتھ کھایا۔ کھانا کھانے کے بعد میں نے تھوڑی دیر چہل قدمی کی تاکہ کھانا ہضم ہو جائے۔ اس کے بعد میں ارام سے سو گیا۔

یہ تمام تصاویر میں نے اپنے موبائل سے بنائی Itel A49 (A58 Pro 4G)
اللہ حافظ
Sort:  
Loading...
Loading...
 3 months ago 

وعلیکم السلام اللہ کا شکر میں بالکل ٹھیک اپ سنائیں کیسے ہیں صحت طبیعت ٹھیک ہے اپ کی پوسٹ پڑھ کر بہت اچھا لگا کیا خوب اپ نے پوسٹ بنائی ماشاءاللہ ماشاءاللہ سب سے پہلے اپ صبح اٹھے اپ نے فجر کی نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد اپ گھر ائے اور اپ نے ناشتہ کیا ناشتہ میں اپ نے دو دیسی انڈے کھائیں اس کے بعد اپ نے خوشاب جانا تھا اپ نے تیاری کی خوشاب بارش اگئی تو بارش اللہ تعالی کی بہت رحمت ہے اس موسم ٹھیک ہو گیا گرمی کا زور ٹوٹ گیا اس کے اپ نے چاول کھائے چاول کھانے کے بعد اپ اپنے دوست کے گھر چلے گے اس نے وہاں پہ گوشت بنایا ہوا تھا اپ نے گوشت کھایا ہے پھر اپ گھر اگئے اور کچھ گھنٹوں کے شام ہو گئی شام میں اپ نے کھانا کھایا اور ریسٹ کی اپ کی پوسٹ بہت اچھی پوسٹ اللہ تعالی اپ کو ہمیشہ سلامت رکھے

Hi @sajidkhan514

I like you very much. You have shared and explained with us in a very beautiful way. As you told us, you got up at four in the morning and offered prayers, worshiped Allah and then you went to your home go back,When you came home, your children, wife, were sleeping in house. You did not think it appropriate to take what you had been there, so you prepared food for yourself and went out after eating.

It is also raining, due to which the heat has decreased and you have enjoyed the weather and fed your animals.

rain will start, so you sit in the hotel and do wait. and drink tea and eat rice with it.

Your picture is very good and very attractive I like your pictures very well.

Enjoyed it and after enjoying the rain you went to your friend's side which was later he had prepared food for you so you finished your work sat by your friend's side and spent your time

And then you took home use etc and came back to your home. I really like you. After reading this diary and seeing everything,

can you share with me what was your best time in the whole day? It will happen, but if I give you a suggestion then I think it is easy that you spent time sitting in the hotel and ate food and enjoying the rain is your your best time in the whole day am i right?

best regards
@samavia-doll

 3 months ago (edited)

میری پوسٹ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ پورے دن میں جو وقت میں نے ہوٹل پہ گزارا تھا جب بارش ہو رہی تھی وہ وقت مجھے کبھی نہیں بھولے گا کیونکہ میں ایک گھنٹہ ہوٹل پہ بیٹھ رہا اور بارش کو دیکھتا رہا اور ہوٹل سے میں نے چاول بھی کھائے اور اچھی سی ذائقے والی چائے پی تو یہ وقت بہت اچھا تھا یہ لمحہ بہت اچھا تھا

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 62820.16
ETH 2438.32
USDT 1.00
SBD 2.69