Force Running tips # Specially In Pakistan #

Hello Steemit this is a some tips of over youngest Boys,

FB_IMG_1658304307763.jpg

دوڑ کے لئے کچھ ٹپس ہیں اس پہ عمل کریں تو ان شا اللہ تھوڑی آسانی ہو گی

1۔ دوڑ سے تقریباً آدھا گھنٹہ پہلے تک پانی نہ پئیں ورنہ vomiting کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح دوڑ کے بعد بھی ہرگز نہ پئیں اس ٹائم جسم گرم ہوتا ہے اور اچانک پانی پینے سے زیادہ نقصان کا اندیشہ ہو سکتا ہے ۔

2۔ اگر آپ کے پاس ٹائم ھے تو پریکٹس شروع کر دیں اور stamina بنا لیں خیر اب دن کم رہ گئے ہیں اگر دوڑ کی پریکٹس نہیں کی تو کوئی بات نہیں

3 ۔ جس دن دوڑ ہو اس سے ایک دن قبل مکمل ریسٹ کریں پھر بھی اگر شام کو تھکاوٹ ہو تو ایک گولی پینا ڈول کھا کے سو جائیں

4۔ جس دن دوڑ ہو زیادہ ناشتہ نہیں کرنا اور نا ہی بالکل خالی پیٹ دوڑنا ھے ایک چائے اور 4 بسکٹ کھا لیں یا آدھا کیک۔ پانی زیادہ نہیں پینا۔

5۔ دوڑ کیلئے فلیٹ یا جوگر ہوں تو وہ پہنیں اور جرابیں بھی ہوں جرابیں نہ ہوں تو پاوں کو پسینہ آجاتا ھے جو تنگ کرتا ھے۔اگر جوگر یا فلیٹ نہ ھوں تو چپل یا بھاری جوتی استعمال کی بجائے ننگے پاوں دوڑنے کو ترجیح دیں۔ اگر دوپہر ہو جائیں اور سڑک یا زمین گرم ہو تو ننگے پاوں نہ دوڑیں۔اور انڈر وئیر ہو تو پہن لیں۔ٹروزر شرٹ یا کپڑے پہنیں پینٹ بالکل نہ ہو۔

6۔ دوڑ سے قبل اگر آپ کو PT بیلٹ یا پینٹ والا بیلٹ مل جائے تو اس کو پیٹ پر کس کے باندھ لیں یا بیلٹ میسر نہ ہو تو شلوار کا نالہ کس کے باندھ لیں۔سنا ہو گا اگر گھوڑے کا تنگ/بیلٹ کس کے بندھا ھو تو تیز دوڑتا ھے اور ھانپتا نہیں

7۔ جب دوڑ شروع ہو یکدم بہت تیز نہیں ہو جانا نہ سلو رہنا ھے پہلے 15 افراد کے ساتھ رہیں۔

8۔ سانس ناک سے لینی ھے اور جب تک ہو سکے منہ نہیں کھولنا ناک سے سانس لینا ناک سے چھوڑنا ۔جب دیکھیں کہ سانس میں دشواری ہو رہی ھے پھر ناک سے لمبے سانس لیں اور منہ سے چھوڑیں ۔ آخری حد تک یہ کوشش کرنی ھے کہ سانس منہ سے نہ کھینچیں تو آپ ھانپیں گے نہیں۔

9۔ جسم کو ڈھیلہ رکھنا ھے اور جسم کے اوپری حصے کو آگے کی طرف جھکا کے رکھنا ھے

10۔ جب آخری لمحے ہوں اور 2منٹ رہتے ہوں اپنے قدموں پہ نظر رکھنی ھے اور سوچنا ھے ہر قدم پچھلے سے بڑھا کے رکھنا ھے۔ یاد رکھیں شوٹ نہیں لگانی بلکہ قدم لمبا کرنا ہے۔

11۔ آخری لمحے تک ہمت نہیں ہارنی یہ سوچ رکھنی ھے کہ آپ کسی سے کم نہیں کیونکہ یہ زندگی کی آخری دوڑ ھے جو آپ اپنی منزل کی طرف لگا رہے ہیں۔
طالب دعا 😌😌

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.13
JST 0.028
BTC 57126.48
ETH 3046.08
USDT 1.00
SBD 2.29