Betterlife the dairy game urdu community @zubairkhan422

in Urdu Community16 days ago

Betterlife the dairy game urdu community @zubairkhan422

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شروع کرتا ہوں اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے

صبح کا وقت

السلام علیکم میرے سٹیمٹ کے دوستو میں خیریت سے ہوں اور مجھے امید ہے کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے اور میری اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ جہاں بھی رہیں خوش رہیں۔
روز کی طرح میری آج بھی صبح جلدی آ نکھ کھلی آ نکھ کھلنےکےبعد پہلے میں نے وضو کیا پھر نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا۔نماز کے بعد میں گھر واپس آگیا۔
گھر آکرمیں نہانے کے لیے واش روم چلا گیا تھوڑی دیر میں نہا لیا پھر ناشتہ کیا آج میں نے ناشتہ انڈا اور پراٹھا کے ساتھ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں نے اپنے کبوتروں کو تازہ پانی اور دانے ڈالے۔

کبوتروں کو دانا پانی ڈالنے کے بعد میں بچوں کو اسکول جانے کی تیاری میں مصروف ہوگیا میں تقریبا پندرہ منٹ میں تیار ہو کرگھر سے نکل پڑا تھوڑی دیر میں ان بچوں کے ہاں پہنچ گیا جن کو میں سب سے پہلے اٹھاتا ہوں۔وہاں پہنچا تو بچے بالکل تیار تھے پہلے بچوں کو اٹھانے کے تقریبا آدھا گھنٹہ بعد میں سب بچوں کو اکٹھا کر کے سکول کے گیٹ پر پہنچ گیا گیا وہاں پہنچا تو سکول لگنے میں صرف پانچ منٹ رہتے تھے میں نے بچوں کو اتارا اور پھر واپسی کے لئے روانہ ہوا۔

میں تقریبا بیس منٹ میں واپس اپنے گھر آگیا گھر آکر میں نے ایک کپ چائے پی چائے پینے کے تھوڑی دیر بعد میرے کزن کی کال آگئی کہ میں نے دو بوری گندم بیچنی ہے آپ اسے آڑھتی کے پاس لے جائیں تو میں نے کہا ٹھیک ہے میں پانچ منٹ میں آپ کے پاس آتا ہوں ٹھیک دس منٹ میں پہنچ گیا پھر ہم دونوں نے مل کر گندم لوڈ کی۔
لوڈنگ کے بعد میں وہاں سے روانہ ہو گیا تھوڑی ہی دیر بعد میں آ ڑھت پر پہنچ گیا وہاں میں نے دو بوری گندم بیچی اور آ ڑھتی سے پیسے لے کر اپنے کزن کے گھر آ گیا۔میں نے اپنے کزن کو پیسے دیے تو اس نے میرا شکریہ ادا کیا اور مجھے اپنا کرایہ بھی دیا کرایہ لینے کے بعد میں اپنے گھر واپس آ گیا۔

دوپہر کا وقت

تقریبا بارہ بجے کے قریب دوپہر کا کھانا تیار ہو گیا پھر ہم سب گھر والے مل کر دوپہر کو کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میں نے تقریبا ایک گھنٹہ آرام کیا اور اس کے بعد میں بچوں کو سکول سے واپس لے آنے کے لئے گھر سے نکل پڑا تقریبا بیس منٹ بعد میں سکول کے گیٹ پر پہنچ گیا۔کیونکہ آج کل چھٹی دیر سے ہوتی ہے اس لیے میں گھر سے دو بجے کے قریب نکلتا ہوں۔وہاں پہنچا تو بچوں کی چھٹی ہونے والی تھی تھوڑی ہی دیر میں بچوں کی چھٹی ہوگئ اور بچے سکول کے گیٹ سے باہر آگئے میں نے ان سب کو اپنے لوڈر پر بٹھایا اور پھر واپس روانہ ہوا۔

تقریبا چھٹی کے ایک گھنٹہ بعد میں سب بچوں کو اپنے اپنے گھر چھوڑ کر واپس اپنے گھر آگیا گھر آ کر کر میں نے پہلے ہاتھ منہ دھویا اور پھر ٹھنڈا پانی پیا اور اس کے بعد آرام کرنے کے لئے لیٹ گیا۔

شام کا وقت

تقریبا تین بجے کے قریب چائے تیار ہوگئ پھر چائے پی اور چائے پینے کے بعد میں باہر چہل قدمی کے لئے نکل گیا چل قدمی کرتے کرتے میں کھلے ایریا میں پہنچ گیا تو اچانک میری ایک کوے کے بچے پر نظر پڑ گئی جو کہ جھاڑیوں میں پھنسا ہوا تھا میں نے سوچا اگر میں اس کو نکال لوں تو بچ جانے گا ورنہ مر جائے گا۔تو فورا میں کوے کے بچے کے پاس گیا اور اسے آہستہ آہستہ جھاڑیوں سے نکالنا شروع کر دیا تھوڑی ہی دیر بعد میں نے اسے نکال لیا اسے جھاڑیوں سے نکال کر میں نے اسے کھلی جگہ پرچھوڑ دیا تاکہ وہ اڑ جائے۔
اس کے بعد میں چہل قدمی کرنے کے لیے آگے چلا گیا آگے جاکر دیکھا تو ٹربائن کے پائپ سے پانی نکل رہا تھاجو ایک بہت خوبصورت منظر پیش کر رہا تھا ایسے لگ رہا تھا کہ فوارے سے پانی نکل رہا ہے۔وہ منظر مجھے بے حد پسند آیا اور میں نے اسکی تصاویر بھی لیں جو کہ آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں میں وہاں کافی دیر بیٹھا رہا۔جب میں وہاں سے اٹھا تو شام ہونے والی تھی۔
گھر آ کر میں نے مغرب کی نماز ادا کی اور پھر میں نے شام کا کھانا کھایا۔

میرا آج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا کھانا کھانے کے بعد میں نے ڈائری لکھنا شروع کی جو آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں مجھے امید ہے آپ تمام ساتھیوں کو میری ڈائری پسند آئے گی۔

خداحافظ

IMG_20211022_165212.jpg

IMG_20211022_165201.jpg

IMG_20211022_170122.jpg

IMG_20211022_170205.jpg

IMG_20211022_170213.jpg

IMG_20211023_173813.jpg

IMG_20211023_173826.jpg

IMG_20211023_174014.jpg

IMG_20211023_174114.jpg

IMG_20211023_174419.jpg

IMG_20211023_174149.jpg

IMG_20211023_174138.jpg

Polish_20211023_152541955.jpg

Polish_20211023_152222431.jpg

Sort:  

Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.16
JST 0.029
BTC 60811.44
ETH 2350.21
USDT 1.00
SBD 2.52