My Dairy Game today and a beautiful walk in the evening that makes the heart

in Urdu Communitylast year (edited)

IMG_20230724_190252.jpg

سب سے پہلے آپ سب کو میں اپنے سٹیمٹ بلاگ میں
خوش آمدید کہتا ہوں۔ آج میری صبح کا آغاز روز معمول کی طرح نماز سے ہوا اور نماز پڑھنے کے بعد کچھ دیر تسبیح پڑھی اور اللہ کا شکر ادا کیا کہ اللہ نے مجھے مسلمان گھرانہ میں پیدا کیا اور مجھے اپنے پیارے نبی خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی بنایا۔

آج آسمان پر گہرے بادل صبح سے ہی چھائے ہوئے تھے اور ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے کچھ ہی دیر میں موسلا دھار بارش شروع ہوجائے گی ۔میں نے سوچا کہ آج صبح کی سیر کے لیے نہیں جاتے کیونکہ موسم خراب ہے اور کسی بھی وقت بارش شروع ہوسکتی ہے۔

میں نے گھر ہی ورزش کی اور پھر ناشتہ کیا۔ ناشتہ کرنے کے بعد ، میں نے اپنا لیپ ٹاپ آن کیا اور steem engament challenge کے لیے پوسٹ لکھنے بیٹھ گیا۔ میں نے اس دوران اردو کمیوہنٹی کیوریشن اکاونٹ سے تقریبا کم و بیش پچاس سے زیادہ پوسٹ کو ووٹ دیا اسطرح میں نے تقریبا دو گھنٹے سٹیمٹ استعمال کیا۔

پھر میں سامان خریدنے کے لیے بازار گیا اور اسطرح اپنے دوستوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔ میرے ایک دوست کی اگلے مہینہ کی تیس تاریخ کو شادی ہے اور اسطرح اس دوست نے کہا کہ مجھے مشورہ دو میں شادی کے انتظام کیسے کروں ۔

میں نے اسکا سمجھایا کہ شادی کے لیے سب سے بہترین آپشن یہ ہے کہ ایک ڈش کھانا رکھو اور کم افراد کو شادی کی دعوت دو تاکہ مہمانوں کو اچھی طرح سے خوش آمدید کیا جاسکے۔

اسطرح دوست کو میری باتین اور مشورہ اچھا لگا لیکن اس نے کہا کہ وہ اپنے گھر والوں سے مشورہ کرے گا۔ میں گھر آیا اور کھانا کھایا۔

کھانا کھانے کے بعد میں قبرستان گیا اور وہان ہمارے ایک رشتہ دار کی قبر بن رہی تھی کیونکہ محرم الحرام کے دوران سب لوگ اپنے عزیز اقارب کی ان قبروں کی مرمت کرتے ہیں جو ٹوٹ جاتی ہیں۔ پھر ادھر ہی قبرستان کی مسجد میں نماز ظہر پڑھی اور پھر گھر آ گیا۔

IMG_20230724_190331.jpg

IMG_20230724_190325.jpg

IMG_20230724_190316.jpg

عصر کی نماز پڑھنے کے بعد میں شام کی چہل قدمی کرنے کھلے علاقے میں گیا تو روڈ پر میں نے دیکھا کہ کچھ افراد درخت کاٹ کر ٹریکٹر ٙ ٹرالی پر لوڈ کررہے تھے اور اس دوران میں نے درختوں کے تنوں کے تصاویر بنائی ۔ درخت ہمیں تازہ آکیسجین مہیا کرتے ہیں لیکن ہم درخت کاٹ رہے ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگاہیں۔

IMG_20230724_190302.jpg

IMG_20230724_190245.jpg

یہ خوبصورت ٹریکٹر ٹرالی کا سامنے والا حصہ جسکو خوبصورت نقش نگار بنا کر سجایا گیا ہے۔ ہمارےگاوں میں اکثر لوگ گاڑیوں کو رنگے برنگے اور نقش نگار سے سجاتے ہیں۔ میں نے یہ تصاویر بنائی ہیں

IMG_20230724_190241.jpg

IMG_20230724_190234.jpg

IMG_20230724_190221.jpg

ٹریکٹر مکمل طور پر لوڈ ہوچکا ہے اور جب میں نے مزدورں سے پوچھا کہ آپ نے آج کتنے درخت کاٹے ہیں تو کہنے لگے کہ انہون نے ٹوٹل پندرہ درخت کاٹے ہیں اور پندرہ درختوں کی لکڑی تین ٹریکٹر ٹرالی پر لوڈ کرکے لے جارہے ہیں

IMG_20230724_190249.jpg

شام کا وقت ہونا والا تھا مجھے راستے میں گدھا گاڑی پر کچھ بچے سوار ملے جو کھیتوں سے واپس آ رہے تھے بچے بہت خوش تھے۔

میں نے جلدی حلدی اندھیرے ہونے سے پہلے مسجد میں نماز مغرب پڑھی اور پھر بنک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی اور گھر واپس آ گیا۔

گھر پہنچ کر میں نے آرام کیا پھر نہایا اور کھانا کھایا اور اب اپنی ڈاہیری لکھ رہا ہوں۔ ڈاہیری لکھنے کے بعد نماز پڑھونگا اور پھر کچھ دیر سٹیمٹ اور سو جاونگا۔

آپ سب کا شکریہ میری آج کا ڈہیری آرٹیکل پڑھنے کے لیے

آپکا دوست بھائی

یوسف ہارون خان

Sort:  
 last year 

mashah Allah sir ap nay bhut pyri post lakhi hai. ap nay bhut acha bola hai ka hum ku darkhat ni katna chya

 last year 

تعریف کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ، مجھے فطرت کی خوبصورتی دریافت کرنا پسند ہے، میرا جنون چلنا ہے اور پھر نئے ایونٹ کو دریافت کرنا ہے شکریہ

 last year 

ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت اگانے چاہئیں، آپ نے سچ کہا کہ درخت نہیں کاٹنا چاہیے۔ ہمیں مزید پودے کی ضرورت ہے۔ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بہت زیادہ خراب ہے۔ ہر سال ہم سیلاب دیکھتے ہیں اور درخت اس علاقے کو سیلاب سے بچاتے ہیں۔

 last year 

درخت ہماری ضرورت ہیں، ہم ہر سال کئی علاقوں میں سیلاب کا مسئلہ دیکھتے ہیں۔ لہذا درخت ہمیں خراب موسم سے بچاتے ہیں۔ لیکن یہ بہت افسوسناک ہے کہ لوگ درخت بیچتے ہیں اور پھر تھوڑے سے منافع کے لیے انہیں کاٹ دیتے ہیں۔ میری پوسٹ پر تشریف لانے اور وقت دینے کا بہت شکریہ

Loading...

بچوں کی تصویر بہت اچھی ہے۔ جب آپ تصویر کھینچ رہے ہوتے ہیں تو بچے پسند کرتے ہیں۔ درختوں کے بارے میں آپ کا ہمارے لیے خوبصورت پیغام ہے۔

 last year 

یہ بچے اپنی تصویر کھینچتے وقت میری طرف دیکھ رہے تھے اور کہنے لگے کہ اس کے لیے انکل آپ کا شکریہ۔ وہ خوش نظر آ رہے تھے اور میں نے انہیں پسند کیا اس لیے میں نے تصاویر بنائیں

yeah vali tasveer bhut pyri bani hai, jis ma aik bacha salute kr raha hai ap humri bhe ranamiy krain ka hum kasy steem par kam aur vote hum ku bhe mily, ma bhe pakisani hoo mujy bhe help

image.png

 last year 

as tasveer ma aik bacha salute kr raha, us ka hath ma stick hai, yeah sub bachy bhut purjosh thay and mujay bhut achay lugay

thank you ap nay mari post ku pasand kya and ap nay comments kya ap ka thank

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 58668.45
ETH 3162.85
USDT 1.00
SBD 2.44