میرا نام طیب شفیق ہے۔ اور یہ میری آج کی مصروفیت اور تصاویر 30/07/2022

in Urdu Community2 years ago

السلام علیکم دوستوں

کیا حال چال ہے امید کروں گا کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے میں بھی آپ کی دعا سے بالکل ٹھیک ہوں اور اچھی زندگی بسر کر رہا ہوں۔میں آج آپ کے ساتھ پھر اپنے روزانہ کی مصروفیات شیئر کرنے جا رہا ہوں امید کروں گا کہ آپ سب لوگوں کو ہر روز کی طرح میری یہ پوسٹ اور مصروفیات اور میری تصویریں بہت زیادہ پسند آئیں گی گی۔

آج کی مصروفیت

میں روز کے معمول کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے اٹھا میری والدہ نے مجھے اٹھایا کہ اٹھ کر فجر کے نماز ادا کرو سب سے پہلے میں نے آخر کار اپنے رب کا شکر ادا کیا جس نے ساری کائنات کو پیدا کیا اس کے بعد میں نے وضو کیا وضو کرنے کے بعد میں اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ مسجد میں فجر کی نماز ادا کرنے چلا گیا نماز پڑھنے کے بعد میں نے قرآن پاک کی تلاوت کی تلاوت کر کے بعد میں گاؤں کے حافظ جی کے پاس بیٹھ گیا ان سے کچھ باتیں کی۔اس کے بعد میں سیر کو روانہ ہو گیا ہلکی ہلکی سی بارش کی پھوار پڑ رہی تھی اور اور بہت زیادہ حسین تھئ۔ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی جیسے ہی میرے بدن کو چھوتی مجھے بہت زیادہ لطف آتا۔میں کافی زیادہ دور نکل آیا کیوں کے آج گرمی بھی نہیں تھی اور موسم بھی بہت زیادہ پیارا تھا اس کے بعد میں واپس آ گیا۔ واپس آکر میں نے قبرستان میں اپنے والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ فاتحہ کے بعد قبر پر پتے ڈالے۔ کیوں کے ہر مسلمان مرد اور گناہگار کی پتلی ہوتی ہے۔کوئی بھی ایسا مرد یا عورت نہیں ہوگی جس نے گناہ نہیں کیے ہوں گے۔ اس لیے ہم سب کو چاہیے کہ اپنے عزیزواقارب کی قبر پر جو اس دنیا سے کوچ کر گئے ہیں۔ ان کی قبر پر پھول یا کوئی درخت لگائیں۔ اس وجہ سےمیں نے ان کی قبر پر پتے رکھ دیئے۔ اور اس کے بعد میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا راستے میں میں نے مسواک لی۔ مسواک کرتے کرتے میں گھر پہنچ گیا۔ گھر پہنچا تو میرے گھر کے باہر کے چھوٹے چھوٹے بچے کھیل رہے تھے۔ جو پیارے لگ رہے تھے۔ میں نے موقع کی مناسبت سے ان بچوں کی تصویر لے لیں۔ تا کہ اپنے پیارے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکوں۔ تھوڑی دیر ان کو کھیلتے دیکھا۔ اس کے بعد میں گھر آ گیا۔ کھر آ کر میں نے کلی کی۔ کلی کرنے کے بعد میں نے منہ ہاتھ دھویا باقی سارے گھر والے ناشتہ کر رہے تھے میں نے بھی ان کے ساتھ ناشتہ کرنا شروع کر دیا۔ ناشتہ کرنے کے بعد میں نے اپنا موبائل استعمال کرنا شروع ہوگیا موبائل نمبر میں نے تھوڑی سی گیم کے لئے اور اس کے بعد میں نے یوٹیوب چلائیں موبائل استعمال کرنے کے بعد میرا ریسٹورنٹ جانے کا وقت ہو گیا اور میں ریستورینٹ جانے کے لیے تیار ہونا شروع ہوگیا۔ تھوڑی دیر کے بعد میں اپنے بڑے بھائی کے ساتھ ریسٹورنٹ کی طرف روانہ ہوگیا۔ ریسٹورنٹ آکر میں نے سب سے پہلے اپنا حساب کتاب دیکھا حساب کتاب دیکھنے کے بعد پھر میرے لیے جائے لے کر آ گیا میں نے چائے پی۔ابھی چائے بھی کار ہٹائے تھا کہ دوبارہ سے بارش شروع ہوگئی اور بجلی بھی چلی گئی میں نے جلدی جلدی ویٹر کو کہا کہ جرنیٹر چلاو اس نے جر نیٹر جلایا۔ کیونکہ کسٹمر بیٹھے ہوئے تھے۔ اور حبس بہت زیادہ بنا ہوا تھا۔ جرنیٹر چلانے کے بعد ہم سب اپنے کام میں مشغول ہوگئے ۔ اچانک سے میرے گلے میں درد شروع ہوگئی۔ میں نے دوائی کھائی دوائی کی تصویر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کروں گا رہا ہوں۔ میں نے ایک گلاس گرم پانی کاپیا تاکہ گلے کو کچھ آرام آجائے۔ اس کے بعد میں اپنے کزن کے ساتھ ساتھ بازار چلا گیا وہاں مجھے جوتے لینے تھے۔ اورجوتے لینے کے بعد ہم واپس آئے۔ ہو شام ہو گئی گی۔میںگھر کی طرف روانہ ہو گیا۔گھر آ کر میں نے گھر والوں کو سلام کہا۔ اس کے بعد ہاتھ منہ دھو آ کر میں نے کھانا کھایا۔ کھانا کھانے کے بعد میں اپنی پوسٹ بنانا شروع ہوگیا۔ جو اپنے پیارے دوستوں کے ساتھ شئیر کرنے جا رہا ہوں ۔

Morning walk

IMG_20220729_223243.jpg

Breakfast

IMG_20220730_124916.jpg

Restaurant

IMG_20220729_190758.jpg

Working

IMG_20220729_190708.jpg

Tea

IMG_20220730_132126.jpg

IMG_20220729_223326.jpg

Medicine

IMG_20220729_190939.jpg

Evening Tea

IMG_20220730_132058.jpg

Bill

IMG_20220729_190857.jpg

Bike

IMG_20220729_204022.jpg

petrol

![IMG_20220729_204050.jpg](

ختم

یہ تھی میری آج کی مصروفیات اور اس کے ساتھ تصویریں امید کروں گا کہ آپ کو میری ڈائری گیم پسند آئے گی ہو گی۔

آپ سب لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اس کو سپورٹ کرے @eshrat786۔

اللہ حافظ

Special Mention

@yousafharoonkhan @urducommunity

@tayyabshafiq187

Coin Marketplace

STEEM 0.24
TRX 0.27
JST 0.040
BTC 96892.86
ETH 3460.44
SBD 1.58