Urdu community || The Diary Game by @talhag (04-08-2022) Thursday

in Urdu Community2 years ago

السلام علیکم

پیارے دوستو کیا حال ہے امید ہے کہ آپ سب لوگ ٹھیک ہو گے میں بھی ٹھیک ہوں۔ اور زبردست زندگی بسر کر رہا ہوں۔ میں آج آپ کے ساتھ اپنی مصروفیات شیئر کرنے جا رہا ہوں۔ امید کروں گا کہ ہر روز کی طرح یہ پوسٹ بھی پسند آئے گی۔ آج مصروفیات شیئر کرتے ہیں۔

صبح سے شام تک

میں صبح چار بجے اٹھا سب سے پہلے اٹھ کر میں نے وضو کیا۔ اس کے بعد میں نے مسجد میں فجر کی نماز باجماعت ادا کی۔ نماز پڑھنے کے بعد میں گھر واپس آیا مرغیوں کو دانا ڈالا۔ اور گائے کو چارہ۔چارہ ڈالنے کے تھوڑی دیر بعد میں گھر واپس آیا۔ آ کر میں نے منہ ہاتھ دھویا۔ اور اپنی فیملی کے ساتھ ناشتہ کرنا شروع کر دیا۔ ناشتہ کرنے کے فوری بعد میرا کام پر جانے کا وقت ہو گیا۔ اور میں اپنے کام پر جانے کے لئےتیار ہو اور روانہ ہو گیا۔ کام پر جا کر میں نے سب سے پہلے اپنے سامان صاف کیا۔ جس سے موٹرسائیکل ٹھیک کرتے ہیں۔ اس کے بعد گاہک آنا شروع ہوگئے۔ اور ہم اپنے کام میں مصروف ہوگئے۔
دوپہر کو میں ظہر کی نماز پڑھنے مسجد میں چلا گیا۔ تھوڑی دیر مسجدِ میں بیٹھا رہا۔ اس کے بعد میں دکان پر واپس آیا۔ تو استاد لوگ کھانا کھا رہے تھے۔ میں نے بھی ان کے ساتھ کھانا کھایا۔ اور دوبارہ سے اپنے کام میں مشغول ہوگيا۔ کام کرنے کے بعد میں نے اپنا موبائل استعمال کیا۔ موبائل استعمال کرنے کے ساتھ بعد میں نے کچھ تصاویر بھی لی۔ جو اپنے پیارے دوستوں کے ساتھ شیئر کروں گا۔ اس کے بعد عصر کی نماز کا وقت ہو گیا۔ اور میں اپنے استاد کے ساتھ مسجد میں نماز پڑھنے چلا گیا۔ نماز پڑھنے کے بعد ہم واپس دکان پر آگئے۔ تب تک ہم کام سےفارغ ہو چکے تھےپھرہم بات چیت کرنےلگ گئے. شام کو میں اور میرا استاد نے دکان بند کی۔ اور ہم استاد کے رشتے داروں کے گھر چلے گئے۔ کیونکہ ان کے ہاں کچھ مسئلہ بنا ہوا تھا۔ اور استاد اور میں ان کے گھر چلے گئے۔ تھوڑی دیر وہاں بیٹھے۔ اس کے بعد ہم گھر کے لیے روانہ ہوگئے۔ گھر آکر میں نے گھر والوں کو سلام کہا۔ اس کے بعد میں نے منہ ہاتھ دھویا۔ اور باہر دوستوں کے پاس جا کر بیٹھ گیا۔ واپس آکر میں نے کھانا کھایا۔ اور عشاء کی نماز پڑھنے مسجد میں چلا گیا۔ مسجد میں نماز پڑھنے کے بعد گھر آکر میں اپنی پوسٹ بنانا شروع ہوگیا۔ جو اپنے پیارے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے جا رہا ہوں۔ اُمید ہے کہ آپ کو پسند آئے گی۔

IMG_20220805_111254.jpg

IMG_20220805_111239.jpg

IMG_20220805_100446.jpg

IMG_20220805_100426.jpg

IMG_20220804_085453.jpg

IMG_20220805_100524.jpg

IMG_20220805_100513.jpg

IMG_20220805_100500.jpg

شکریہ

Thanks for watching my post

Special Thanks

@yousafharoonkhan | @rashid001 | @jlufer | @janemorane | @r2cornell | @urdu-community | @booming03

Regards:@talhag

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.15
JST 0.028
BTC 56709.98
ETH 2329.72
USDT 1.00
SBD 2.37