Urdu community | My Daily Routine (2-08-2022) by @talhag

in Urdu Community2 years ago

السلام علیکم بھائی لوگ

کیا حال ہے امید ہے کہ آپ سب لوگ ٹھیک ہوں گے۔ اور اچھی زندگی بسر کر رہے ہوں گے۔ میں بھی بالکل ٹھیک ہوں۔ اور مزے کی زندگی بسر کر رہا ہوں۔ آج میں بہت دنوں کے بعد پوسٹ لگا رہا ہوں کیونکہ میری طبیعت تھوڑی سی خراب تھی جس کی وجہ سے میں اپنی پوسٹ لگاتار نہیں لگا سکا۔ اب آپ کے ساتھ اپنے روز کی مصروفیات شئیر کرنے جا رہا ہوں۔ امید ہے پسند آئے گی۔

میری مصروفیت

میں صبح چار بجے اٹھا۔ اٹھا کر میں نے وضو کیا۔ وضو کرنے کے بعد مسجد میں نماز پڑھنے چلا گیا۔ اس کے بعد میں گھر واپس آیا۔ گھرآ کر میں نے مرغیوں کو دانہ ڈالا۔ اور ساتھ ہی پانی ڈالا۔ پانی ڈالنے کے بعد میں نے گائے کو چارا ڈالا۔چارا ڈالنے کے بعد میں گھر واپس آیا گھر آکر میں نے ہاتھ منہ دھویا ہاتھ دھونے کے بعد ناشتہ کے یار ناشتہ کرنے کے بعد میرا کام پر جانے کا وقت ہو گیا۔ اور میں کام پر جانے کے لئے تیار ہونا شروع ہو گیا۔ تھوڑی دیر کے بعد میں اپنے کام کے لیے روانہ ہو گیا۔

IMG_20220802_185049.jpg

IMG_20220802_185039.jpg

IMG_20220802_185024.jpg

IMG_20220802_185010.jpg

IMG_20220802_184950.jpg

IMG_20220802_184905.jpg

وہاں پہنچ کر میں نے اپنے استاد کے ساتھ کام کروایا۔ گرمی بہت زیادہ تھی۔ اور تھوڑی دیر کے بعد ہم بازار گئے۔ وہاں سے موٹر سائیکل کا کچھ سامان لیا تھا۔ اس کے بعد واپس آگئے۔ واپس آ کر ہم پھر اپنے کام میں مشغول ہوگئے۔ کام میں مشغول ہونے کے بعد ہم نے اپنا سارا کام ختم کرلیا۔ اس کے بعد ہم دوپہر کا کھانا کھانا شروع ہو گئے۔ کھانا کھانے کے بعد کچھ اور موٹر سائیکل آگئی ہم نے ان کو ٹھیک کیا۔ اور اس کے بعد گھر کی طرف روانہ ہوگئے۔ گھر جاکر میں نے گھر والوں کو سلام کہا۔ اس کے بعد میں نے منہ ہاتھ دھویا۔ منہ ہاتھ دھونے کے بعد میں نے کھانا کھایا۔ کھانا کھانے کے بعد میں آپ پوسٹ بنانے بیٹھ گیا۔ جو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید کروں گا کہ آپ کو میری آج کی روٹین بہت پسند آئی ہوگی۔

شکریہ

Thanks for watching my post

Special Thanks

@yousafharoonkhan | @rashid001 | @jlufer | @janemorane | @r2cornell | @urdu-community | @booming03

Regards:@talhag

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.15
JST 0.028
BTC 56769.28
ETH 2333.88
USDT 1.00
SBD 2.36