#club75||betterlife-My dairy game DUTY RESCUE 1122 as usual 09-jan-2022||#club75#club5050 to club100||Urdu community
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
کے بعد عرض ھے کہ میں بالکل خیریت سے ہوں اور آپ لوگوں کی خیریت معلوم کرنا چاہتا ہوں مجھے امید ہے آپ تمام لوگ اللہ کے فضل و کرم سے خیریت سے ہوں گے۔
صبح کا وقت
میرے اردو کمیونٹی کے دوستو آج میں صبح سویرے اٹھا ھوں سب سے پہلے میں نے وضو کیا اور فجر کی نماز پڑھنے مسجد چلا گیا۔نماز پڑھنے کے بعد میں گھر واپس آیا اور ٹریک سوٹ پہنا اور ورزش کرنے کے لیے میں باہر چلا گیا اور پہلے چیل قدمی کی اور پھر میں نے رننگ کی تقریباً ایک کلومیٹر پھر اس کے بعد میں نے جسمانی فٹنس کےلئے ایکسرسائز شروع کر دی۔اس کے میں گھر آیا تھوڑا آرام کیا اس کے بعد میں نہایا اور اتنے میں بچے بھی اٹھ گئے اور ناشتہ بھی تیار ھو گیا ہم سب نے مل کر ناشتہ کیا۔اس کے بعد دوستو میں نے کپڑے تبدیل کئے اور میں دوستوں کے ساتھ میانوالی چلا گیا وہاں سے میں موسیٰ خیل چلا گیا وہاں چائے پی اور پھر میں نمل جھیل چلا گیا ہلکی ہلکی ھوا چل رہی تھی بہت خوبصورت نظارہ تھا پہاڑوں میں بادل تھے تو وہاں بہت مزہ ایا۔
دوپہر کا وقت
دوستو دوپہر کے وقت کے وقت میں نمل جھیل سے واپس موسیٰ خیل آہ گیا سسٹر کے گھر بھانجوں نے اچانک دیکھا تو بہت خوش ہوئے کچھ دیر بعد دوپہر کا کھانا تیار ھو گیا ہم سب نے مل کر کھانا کھایا۔کھانا مزے دار بنا ھوا تھا اور موسی خیل کا پلاؤ جو کہ پورے پاکستان میں مشہور ہے اس نے بہت مزہ کیا کھانے کے بعد میں چائے پی۔اور اس کے بعد میں نے وضو کیا اور ظہر کی نماز پڑھنے مسجد چلا گیا۔جب نماز پڑھ کر میں گھر آیا تو بچوں نے کہا موسیٰ خیل کے بازار جانا ھے ہم بازار چلے گئے وہاں سے کچھ سامان خریدا اور پھر واپس آہ گئے۔جب گھر آئے تو بھانجوں نے کہا چھت پر ہم نے کبوتر رکھے ھوئے وہ دیکھتے ہیں ہم اوپر والے صحن میں چلے گئے وہاں پر بہت خوبصورت کبوتر رکھے ھوئے تھے اور بہت مہنگے تھے جنہیں غبارے والے کبوتر کہتے ہیں ان کے دو بچے بھی نکلے ھوئے تھے پھر ہم نیچے آہ گئے۔ٹائم کافی ھو چکا تھا پھر ہم نے ان سے اجازت لی مگر بچے بہت پریشان ھو گئے تھے کہ آج کی رات ہمارے پاس رک جاؤ لیکن پھر نے ان سے معزرت لی کہ اگلی بار ہم آہیں گے تو رات رکیں گے پھر انہوں نے ہمیں آنے دیا اور ہم گھر کے لیے نکل پڑھے ایک گھنٹہ بعد ہم گھر پہنچ گئے۔
شام کا وقت
دوستو جب ہم موسیٰ خیل سے گھر واپس آئے تو شام ھونے والی تھی میں نے وضو کیا اور مغرب کی نماز پڑھنے مسجد چلا گیا جب نماز پڑھ لی تو میں گھر واپس آہ گیا دوستو تھکاوٹ کافی تھی میں اپنے بیڈ پر لیٹ گیا سردی بھی بہت لگ رہی تھی بچے بھی تھکے ھوئے تھے وہ بھی میرے ساتھ لیٹ گئے بچے کارٹون دیکھتے رہے۔میں نے چائے بنوائی اور گرما گرم چائے پی آج بھوک نہیں تھی اس لئے رات کا کھانا میں نے نہیں کھایا۔دوستو ابھی میں آج کی ڈائری لکھ رہا ھوں امید کرتا ھوں آج کی ڈائری اور فوٹوگرافی آپ لوگوں کو پسند آئے گی۔اخر پر اللہ تعالیٰ سے دعا ھے آپ لوگ جہاں بھی رہیں خوش رہیں پھولوں کی طرح مسکراتے رہیں اور تمام مشکلات اللہ پاک آپ کی دور فرمائے۔
امین
Join Discord Group Urdu-Community
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community
Quick Delegation Links
50SP
100SP
150SP
200SP
500SP
1000SP
1500SP
2000SP
Subscribe URDU COMMUNITY
Our mission to promote Steemit in Urdu Community to all over the world
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On
آپ نے نمل جھیل جا کر اس سرد موسم کو خوب انجوائے کیا اور ماشاءاللہ آپ نے بہت زبردست فوٹو گرافی بھی کی ہے
بہت شکریہ
Wao absolutely brilliant photography and very nice daily activities report thanks for sharing
Thank you so much 💞
Walaikum'Assalam bari pyari jaga ka apne visit Kya khubsurat tasweerain li 🌼
Thank you 💖
ماشاءاللہ نمل جھیل کی بہت اچھی تصویریں بنائی ہیں امید ہے آپ نے بہت انجوائے کیا ہوگا
جی۔بہت شکریہ
بہت زبردست ڈائری تیار کی اور بہت پیاری فوٹوگرافی کی ہے دریا کنارے
آپ نے پوسٹ بہت اچھی لکھی اور فوٹوگرافی بھی بہت اچھی کی ہے بہت خوبصورت نظارہ ہوتا ہے کل میں بھی گئ تھی چشمہ پر
ج۔بہت مزہ آیا ھے
Thanks for sharing your beautiful diary with us .nice report.
Thanks