محبوبہ اور محبوب کا بدلہ
محبوبہ اورمحبوب کا بدلہ
ایک مرتبہ کا وقعہ ہے کہ ایک بزرگ اللہ والے جارہے تھے سردی کا موسم تھاباش بھی تھی سامنے سے میاں بیوی آ رہے تھے ۔ اس بزرگ کے جوتے سے ایک چھینٹیں اڑیں اور عورت کے کپٹروں جاگر یں ۔ خاوند نے جب دیکھا تو اسے بڑا غصہ آیا ۔
کہنے لگا تو اندھا ہے تجھے نظرنہیں آ تاتو نے میری بیوی کے کپٹرے خراب کرڈالے ۔ غصے میں آکر اس نے اللہ والے کو ایک تھیٹر لگادیا ۔
بیوی بڑی خوش ہوئی کہ تم نے میری طرف سے خوب بدلہ لیا ۔ پھر خوشی خوشی دونوں گھر چلے گے ۔ یہ بزرگ بھی آگے کی طرف چلا گیا ۔ تھوڑی دور آ گے گیا تو کیادیکھتاہے کہ ایک حلوائی کی دکان ہے حلوائی نے سوچا کہ آج سردی ہے الہذا آج مجھے اللہ کا جوبھی بندہ سب سے پہلا نظر آیا میں اس واللہ کے لئے گرم دودھ کا ایک پیالہ ضرور پلاؤں گا ۔
اب وہ انتظار میں تھا ۔ یہ بزرگ جب اس کے قریب سے گزرا تو اس نے بلایا بٹھایا اور گرم گرم دودھ کا پیالہ پیش کیا ۔ سردی تو تھی ہی سہی ۔ اس بزرگ نے وہ گرم دودھ کا پیالہ پیا اور اللہ کاشکر ادا کیا ۔
دوکان سے باہرنکل کر آسمان کی طرف دیکھا اور کہا واہ اللہ ! تیری شان بھی عجیب ہے ۔ کہیں تو مجھے تھپٹر لگوا تا ہے اور کہیں مجھے گرم دودھ کی پیالے پلوا تا ہے ۔
اتنے میں وہ میاں بیوی اپنے گھر کے قریب پہنچ چکے تھے خاوند سیڑیوں پہ چڑھرہا تھا کہ اس کا پاؤں
اٹکا اور وہ گردن کے بل گرا اور وہیں اس کی موت واقع ہوگئی ۔ بیوی نے کہا کہ تھوڑی دیر پہلے ایک واقعہ پیش آیا تھا ۔ اس بوڑھے نے کہیں اس کے لئے بددعا تو نہیں کر دی۔لوگ ان کی پاس آئے اور کہنے گئے کہ ایک تھپڑ ہی مارا تھا ۔ اپ معاف کر دیتے آپ نے اس کے لئے بد دعا کر دی
۔ اس نے کہا نہیں میں نے کوئی بد دعانہیں کی ۔ بات در حقیقت یہ ہے کہ اس کو بیوی سے محبت تھی ۔ جب بیوی کو تکلیف پپہنچی تو اس نے بدلہ لیا ۔ مجھ سے میرے پروردگار کو محبت تھی ۔ جب مجھے تکلیف پچی تو میرے پروردگار نے بدلہ لے لیا ۔ تو جب انسان اپنا معاملہ اللہ تعالی کی سپرد کردیتا ہے تو اللہ تعالی بدلہ لے لیا کرتا ہے ۔
Special thanks to sir
خوشی ھوئی آپ کی پوسٹ دیکھ کر
انشاء اللہ ساتھ ساتھ رہیں گے سٹیمٹ کی دنیا میں