ماں کی دعا کا ایک واقعہ

in Urdu Community3 years ago

تمام مسلمان بھائیوں کو میری طرف سے السلام علیکم کیا حال چال ہیں سب دوستوں کے اور کیسے ہیں سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے

Capture 2021-10-22 17.48.13.jpg

ماں کی دعا

حضرت موسی علیہ اسلام نے ایک دفعہ اللہ
تعالی سے پو چھا کہ جنت میں میرے ساتھ کون ہوگا ؟ ارشاد ہوا فلاں قصاب ہوگا ۔۔۔ آپ کچھ حیران ہوۓ اوراس قصاب کی تلاش میں چل پڑے ایک جگہ دیکھا تو ایک قصاب اپنی دکان میں گوشت بیچنے میں مصروف تھا اس نے اپنا کاروبار ختم کر کے گوشت کا ایک ٹکڑا کپڑے میں لپیٹا اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا
حضرت موسی علیہ السلام نے اس قصائی کے گھر کے بارے میں مزید پڑھ جاننے کے لئے بطورمہمان گھر چلنے کی اجازت چاہی ۔ گھر پہنچ کر قصائی نے گوشت کو پکایا ، پھر روٹی پکا کر اس کے ٹکڑ ے شور بے میں نرم کیے اور دوسرے کمرے میں چلا گیا ، جہاں ایک نہایت کمزور بڑھیا پلنگ پر لیٹی ہوئی تھی ۔ قصاب نے بمشکل اسے سہارا دے کر اٹھایا اورایک ایک لقمہ اس کے منہ میں دیتا رہا ۔ جب اس نے کھانا تمام کیا تو بڑھیا کا منہ صاف کیا ۔ بڑھیا نے قصاب کے کان میں کچھ کہا جسے سن کر قصائی مسکرایا اور بڑھیا کو واپس لٹا کر باہرآ گیا ۔ حضرت موسی علیہ اسلام جو یہ سب کچھ دیکھ رہے تھے ، آ پ نے قصاب سے پو چھا یہ عورت کون ہے اور اس نے تیرے کان میں کیا کہا جس پر تو مسکرایا قصاب بولا اے اجنبی !یہ عورت میری ماں ہے ۔ گھر پر آنے کے بعد میں سب سے پہلے اس کے کام کرتا ہوں ۔ یہ روز خوش ہوکر مجھے دعادیتی ہے کہ اللہ تجھے جنت میں حضرت موی علیہ السلام کے ساتھ رکھے جس پر میں مسکراد یتا ہوں ک بھلا میں کہاں اور موسی کلیم اللہ کہاں !

Special Thanks

@yousafharoonkhan
@rashid001 @jlufer and @janemorane
@r2cornell

Sort:  
 3 years ago 

welcome back

 3 years ago 

Shukria Sir g

Coin Marketplace

STEEM 0.24
TRX 0.25
JST 0.040
BTC 94469.09
ETH 3417.26
USDT 1.00
SBD 3.43