اخلاق کسے کہتے ہیں

in Urdu Community3 years ago

میرے تمام دوستوں کو میری طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں

Capture 2021-11-01 18.45.59.jpg

آج کل کے لوگ سمجھتے ہیں کہ صرف مسکرا کرمل لینے کا نام اخلاق ہے بلکہ شریعت میں اخلاق کا مفہوم بہت وسیع ہے ، دل میں جو جذ بات اور خواہشات پیدا ہوتی ہیں اگروہ عین شریعت کے مطابق ہو تو یہ اچھے اخلاق کی علامت ہے اور اگر وہ شریعت کے مطابق نہیں تو وہ انس بداخلاق کہلاۓ گا ، آج لوگ غیرمسلم اقوام کے کسی ایک ظاہری عمل سے متاثر ہوکر کہنے لگ جاتے ہیں کہ جناب یہ لوگ تو بڑے اخلاق والے لوگ ہیں اخلاق کے لئے شریعت کی اتباع ضروری ہے مثلا غصے کو لے لیں ، یی ایک انسانی فطرت ہے اس کو شریعت کے مطابق کرنا ہے مثلا ایک شخص پر دوسرا شخص ناجائز حملہ کرہا ہے اور وہ خاموش بیھٹا ہوا ہے ، ا پنا دفاع نہیں کرر ہا بلکہ خاموش بیھٹا ہے ، غص نہیں کر رہا تو یہ بے غیرتی ہے اسلام میں اس کی گنجائش نہیں ، یہ بات بھی بداخلاقی میں شامل ہوتی یہ بد اخلاقی ہے کیونکہ غصہ اس لئے انسان کو دیا گیا ہے تا کہ انسان اپنے دین کا۔۔ جان کا مال کا دفاع کرسکے اب یہ غصے کواستعمال نہیں کر ر ہا ۔ اسی طرح اگر کوئی انسان چھوٹی چھوٹی بات پر بے حد غصہ کر تا ہے تو یھی بھی بداخلاقی کی علامت ہے ، جہاں غصہ کرنے کا حکم ہے وہاں بھی اعتدال کے ساتھ غصہ کرے مثلا اولادکی تربیت کرنے میں اسلام میں بتایا گیا ہے کہ جب بچے سات سال کے ہوں تو ان کو نماز کا حکم دو ، اگر دس سال کو پہنچ جائیں اور نماز نہ پڑھیں تو ان کو ڈانٹ ڈپٹ کے طور پر سزا بھی دے سکتے ہو لیکن اعتدال کے ساتھ ۔مثلا بتایا کہ چہرے پر نہ مارنا ، ایسی ضرب نہ لگانا جس سے زخم لگ جاۓ ، غرض یہ کہ اعتدال کا نام اخلاق ہے ۔ اللہ تعالی ہمیں عمل کی توفیق عطافرماۓ ،

Special Thanks

@yousafharoonkhan
@rashid001 @jlufer and @janemorane
@r2cornell

Sort:  
 3 years ago 

بہت اچھا آرٹیکل لکھا ہے اخلاق بہت اچھی چیز ہے

 3 years ago 

Shukria

بہت اچھا لکھا

 3 years ago 

Shukria

 3 years ago 

Zbrdst article.upvoted✨

Coin Marketplace

STEEM 0.24
TRX 0.25
JST 0.040
BTC 94469.09
ETH 3417.26
USDT 1.00
SBD 3.43