بدھ کے دن کی ڈائریsteemCreated with Sketch.

in Urdu Community10 months ago

شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت ہی مہربان اور رحم کرنے والا ہے میری دعا ہے کہ میرے سب بھائیوں کو اللہ پاک ہمیشہ سدا خوش رکھے اج میں نے گھر کے کام ختم کرنے کے بعد صفر کی چوری بنائی تھی روایات ہیں کہ صفر کے مہینے کی اخری بدھ کو صلی اللہ علیہ والہ وسلم بیماری سے صحت یاب ہوئے تھے جس کی خوشی میں صحابہ کرام نے چوری بنائی تھی اسی روایات کو لے کر ہمارے علاقے میں بھی بدھ کی اخری صفر کو چوری بنائی جاتی ہے میں نے دو دن پہلے ہی سے موٹا اٹا پسوا رکھا تھا اٹے کو اچھی طرح چھان کر پہلے میں نے اٹا گوندھا اور پھر توے پر ایک موٹی روٹی ڈالی جس کو اہستہ اہستہ ہلکی اگ پر پکایا جب وہ اچھی طرح پک گئی تو پھر میں نے اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کیے موٹے ٹکڑوں کو اچھی طرح پیسا اور پھر اس میں دیسی گھی اور شکر ملا کر تیار کیا یہ کافی محنت طلب کام تھا
IMG20230913101138.jpg

IMG20230913100104.jpg

IMG20230913100046.jpg

IMG20230913084034.jpg

IMG20230913075557.jpg

IMG20230913073812.jpg

IMG20230913073805.jpg
اس لیے میرا کافی وقت لگ گیا پھر میں نے لسی کے ساتھ گھر والوں اور کو بھی دی اور خود بھی کھائی پھر میں نے تمام برتنوں کو اچھی طرح دھو کر رکھا اور باقی بچ جانے والی چوری میں نے فرج میں رکھ دی صفر کی اخری بدھ کو چوری بنانے والی روایت سچ ہے یا نہیں مگر ہمارے علاقے میں یہ بنائی جاتی ہے امید کرتے ہیں کہ میری اج کی ڈیری اپ کو پسند ائی ہوگی

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.13
JST 0.029
BTC 57684.56
ETH 3120.56
USDT 1.00
SBD 2.33