bhut mumbrak ho ap ku as promotion par acha insan
عزت مآب جناب ملک طارق عباس کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقی ملنے پر بہت مبارک باد۔۔۔۔
سر۔۔۔۔
آپ واقعی اس منصب اور ترقی کے صحیح حقدار ہیں کیونکہ آج کے اس مطلب پرستی اور ذاتی مفاد کے دور میں جہاں خصوصاََ تعلیم کمرشلائز ہوچکی ہے وہاں وہ چند افراد جو ایمان داری، اصول پرستی اور محنت و لگن کے ساتھ اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں، ایسے افراد واقعی صحرا کی تپش میں تازہ ہوا کے جھونکوں کی مانند ہیں اور ملک صاحب اس معیار پر پورا اترتے ہیں۔۔۔۔۔
خصوصاً آپ کی مدیرانہ صلاحیت جو حاکمیت کی بجائے حکمت پر مبنی رہی ہے، ہمارے لیے ایک راہنما کی حیثیت رکھتی ہے۔۔۔۔۔۔۔
ملک صاحب کی دو خوبیاں جو مجھے سب سے زیادہ پسند ہیں میں ان کا تذکرہ ضرور کروں گا۔۔۔۔
1: آپ گریڈ 18 میں جب بطور ہیڈ ماسٹر ہمارے پاس موجود تھے آپ نے مجھ سمیت ہر اس ٹیچر کو بارہا آگے بڑھنے اور اپنے کیریئر میں ترقی کرنے کا حوصلہ دیا جو ابھی ملازمت کے ابتدائی حصہ میں ہے اور خود کو اور اپنے ساتھیوں کو بطور مثال پیش کرکے یہ نصحیت تقریباً روز کرتے رہے کہ جب ہم کر سکتے ہیں تو آپ بھی کرسکتے ہو۔۔۔۔۔
بہت کم لوگ بڑے عہدوں پر پہنچ کر دوسروں کو اپنے مقابل دیکھنے کا حوصلہ رکھتے ہیں مگر سر ہمیشہ ہمیں ترقی کرتا دیکھنے کی آرزو کرتے رہے۔۔۔۔
1: سر کی دوسری اور میرے لیے سب سے زیادہ اعلیٰ خوبی ان کا دوسروں کو عزت دینا ہے۔۔۔۔۔
یقین مانیں کبھی کبھی تو ہم سر کے پاس محض اپنی ریسپیکٹ محسوس کرنے کے لیے بھی حاضر ہوجاتے ہیں۔ گھر میں، سکول میں حتیٰ بطور ڈی ای او ایلیمنٹری میانوالی، آپ نے ہمیشہ اپنی یہ اخلاقی خوبی قائم رکھی ہے اور مجھ ایسے شخص کے لیے عزت کا ملنا دیگر تمام غرائض و محکمانہ کاموں سے بالاتر ہے۔۔۔۔۔
آپ کا ہمارے ساتھ گزرا یہ وقت ہمارے لیے اور ادارے کے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا اور ان شاءاللہ ہمیں امید ہے کہ آپ جہاں بھی رہیں گے وہاں اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ہمیشہ توجہ و تعریف کا مرکز رہیں گے۔۔۔۔۔
ہمیشہ آباد رہیں اور علی و نعمان جیسے فرزندوں کے ساتھ ساتھ ہم سب اپنے چاہنے والوں کے لیے حوصلہ و افتخار بنے رہیں۔۔۔۔۔