کچھ بھی مکمل کہیں بھی نہیں ہوتا ہے سارا سب کیسے مینج کرنا یہ بھی فرض ہوتا ہے ہمارا

in Urdu Community4 months ago

‏ماں عظیم ہستی اور ایسی نعمت ہے جس کا کوئی نعمل البدل نہیں۔زندگی کے تمام لمحے ماں کے نام ہیں۔
‏افسوس ان بد قسمت بیٹوں پر جو اپنی ماں جیسی عظیم ہستی کو اپنی بیوی یا محبوبہ کے لئے چھوڑ دیتے ھیں
پنجاب پولیس کے مصباح الحسن خان آف گلمیری کا اپنی والدہ سے عقیدت کا اظھار اللہ پاک سلامتی دے سبکو
‏ماں جیسی عظیم ہستی اس دنیا میں کہیں بھی نہیں ملے گی
ساری دنیا پھر لیں ماں جیسا پیار کہیں سے بھی نہیں ملے گا
اللہ پاک سبکی ماؤں کی حفاظت کرے


سٹریس ایک بہت عام اور خطرناک نفسیاتی بیماری ہے۔
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں
نفسیاتی امراض کو توجہ نہیں دی جاتی۔
دنیا میں ساٹھ فی صد لوگ سٹریس کی وجہ سے
ہارٹ اٹیک کا شکار ہوتے ہیں۔
لیکن ہم اس کو اگنور کرتے ہیں۔
سٹریس کا علاج نشے اور تعویذ گنڈے میں ڈھونڈتے ہیں
پیسہ بھی برباد اور بندہ بھی گیا۔
اس کی مینیجمینٹ بہت ضروری۔


image.png

ویسے تو ہمارے سکول میں بچوں کے لیے الیکٹرک کولر ہے لیکن ہمارے سٹاف کے واٹر ڈسپینسر کی طرح بچوں کا الیکٹرک کولر بھی خراب ہے ـ ہم اپنی ٹھنڈے پانی کی بوتل گھر سے لے کر جاتے ہیں اسی طرح ہم نے بچوں کو کہا کہ گرمی اتنی ہے تو آپ سب بھی ٹھنڈے پانی کی بوتلیں لایا کریں ـ گھر سے پانی کتنا ہی ٹھنڈا کیوں نہ آ جائے سکول میں آ کر گرمی کی شدت سے فورا گرم ہو جاتا ہے ـ گرمی بہت ہے ـ جس طرح گرمی میں مجھے ٹھنڈے پانی کی طلب ہوتی ہے یقینا بچوں کو بھی ہوتی ہو گی ـ سکول کی طرف سے کلاس روم کے لیے واٹر کولر ملے تھے ـ تو میں نے سوچا کیوں ناں اس کا صحیح استعمال کیا جائے ـ اس گزرے ہفتے کے آغاز سے میں نے بچوں سے کہا کہ جن کے گھر فریج ہے وہ پیاری بیٹیاں برف لے آیا کریں . آپ کے برف لانے سے سارا دن پوری کلاس ٹھنڈا پانی پیئے گی اور پتہ پھر آپکو کتنا ثواب ملے گا ـ یہ سن کر بچے خوش ہو گے ـ ٹیچر جی میں لاؤں گی ـ ٹیچر جی میں لاؤں گی ـ کچھ بچوں نے مختلف پریشانیاں بھی سنائیں ـ کسی کے گھر فریج نہیں ـ کسی کی فریج خراب ـ کسی کے گھر فریج ہے پر وہ چلاتے نہیں ہیں ـ پھر میں نے کہا جس کے گھر فریج ہے اور جن کے گھر برف ہوتی فریج میں بس وہ برف لے آئے جسے یاد رہے تو باقی بچے سارا دن ٹھنڈا پانی پیتے رہیں گے ـ اور پھر اللہ تعالی میری پیاری بیٹیوں سے اتنا خوش ہو جائیں گے ـ 😍 پھر کیا ہوا اس پورے ہفتے بچے گھر سے خوشی خوشی برف لے کر آتے ـ اور واٹر کولر میں ڈال دیتے ـ اور سارا دن تمام بچے ٹھنڈا پانی پیتے ـ اور ہم ساتھ انہیں سمجھاتے کہ جتنا پانی پینا اتنا ہی گلاس میں ڈالنا ہے ـ ضائع نہیں کرنا کیونکہ پانی الله کی نعمت ہے اور کسی بھی نعمت کو ضائع نہیں کرنا چاہیے ـ
اور برف لانے والے بچوں کا ہم اور ہماری کلاس کی ساری بیٹیاں شکریہ ادا کرتی کہ شکریہ آپ سب کا کہ آپ کی وجہ سے دوم کلاس سارا دن اتنی گرمی میں ٹھنڈا پانی پیتی ہے ـ 😍❤️

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.16
JST 0.029
BTC 60984.95
ETH 2351.90
USDT 1.00
SBD 2.47