Love nature
فطرت سے پیار کریں
آج انسانی ترقی تیز رفتاری کی حدوں کو چھو رہی
ہے۔آج سے تقریباً پچاس سال پہلے کی دُنیا پر نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ انسان کی ابتدا سے لے کر اس وقت تک جتنی ترقی ہوئی تھی ان پچاس برسوں کی ترقی اس سے بھی زیادہ ہے۔ خصوصاً کمپیوٹر کی ایجاد نے اسے برق رفتاری دے دی ہے۔ اس ترقی کے بے پناہ فوائد سے انسان پوری طرح مستفید ہو رہا ہے۔اس نئی ٹیکنالوجی نے زندگی کے ہر پہلو کو کچھ نہ کچھ نیا دیا ہے۔صرف موبائل فون ہی دیکھ لیں۔ کمپیوٹر ہی کی ایک شکل ہے۔یہ فون ہے،اس کی ڈائریکٹری بھی ہے،ٹائپ رائٹر ہے، گھڑی ہے، سٹاپ واچ ہے، ڈاک کا ایک شانداراور پورا جدید نظام ہے، سینما ہے، لائبریری ہے، ڈائری ہے، آپ کا ڈاکٹر ہے۔ آپ کا مشورہ دینے والا ساتھی ہے، آپ کا رہبر ہے اور پتہ نہیں کیا کچھ ہے
بلکہ اب تو آ پ کو اچھے اور برے کی تمیز بتا کر فیصلہ بھی سنا دیتا ہے۔ اتنے بے شمار فوائد کے باوجود اس نے آج دُنیا کے اہل ِ فکر کو، ماہرین تعلیم کو اور سائنس دانوں کو پریشان کر دیا ہے۔لوگ فطرت سے دور ہو رہے ہیں۔ فطرت اس چیز کو کہتے ہیں جو انسان نے نہیں بنائی،جو اللہ کی عطا ہے…… جیسے ہوا، پانی، موسم، دھوپ، روشنی، پھل، پھول، چرند، پرند وغیرہ۔ ہماری نسل نو کو ان چیزوں کی افادیت کا پتہ ہی نہیں۔ کمپیوٹر جیسی صرف ایک چیز کی مدد سے ایک ہی جگہ اتنی بہت سی سہولتوں نے سب کو انتہائی سست اور دُنیا سے بے گانہ کر دیا ہے۔ ہم نے خود کو ایک دو کمروں تک محدود کر لیا ہے۔ہم باہر نکلتے ہی نہیں، ہمیں فطرت کے بے پناہ فوائد کا پتہ ہی نہیں۔ فطرت سے دوری نے ہم سے بہت سی خوبیاں اور صلاحیتیں چھین لی ہیں
Love nature
Today, human development is accelerating
If we look at the world about fifty years ago today, we find that the progress of these fifty years is even greater than the progress that has been made since the beginning of man. In particular, the invention of the computer has given it lightning speed. Man is taking full advantage of the immense benefits of this development. This new technology has given something new to every aspect of life. Just look at the mobile phone. It is a form of computer. It is a phone, it has a directory, it has a typewriter, it has a watch, it has a stopwatch, it has a wonderful and complete modern postal system, it has a cinema, it has a library, it has a diary, it has a doctor. ۔ You have a mentor, you have a guide and you don't know what's going on
It even tells you the difference between good and bad. Despite its many benefits, it has troubled the world's thinkers, educators, and scientists today. People are drifting away from nature. Nature is that which man has not created, which is the gift of Allah; Our new generation does not know the usefulness of these things. With the help of just one thing like a computer, so many conveniences in one place have made everyone extremely slow and out of touch with the world. We have confined ourselves to one or two rooms. We do not go out, we do not know the immense benefits of nature. Distance from nature has robbed us of many virtues and abilities