اج کی شٹر ڈاؤن ہڑتال دیکھی ...ایک شخص کو کامیابی ملی اور اس کی کہانی

in Urdu Community10 months ago

السلام علیکم
اج کی شٹر ڈاؤن ہڑتال دیکھی
اور ہڑتال کے نتیجے میں واقعی اج یہ بات اور معمہ واضح ہو گیا ہے
کہ یہ لوگ اپ کو اس حد تک چھوڑتے ہیں کہ آپ اگر ہڑتال کریں گے تو آپ کے بچوں کا آ ج کےکھانے پینے کا انتظام نہیں ہو سکے گا
اور نہ ہی اپ کو اس حد تک ذلیل کرتے ہیں کہ آپ پھر بغاوت پہ اتر ائیں اور اس سسٹم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں
بہرحال اج کی ہڑتال جزوی ہڑتال تھی اور میں نے چھوٹے سرمایہ کار کو دیکھا کہ وہ اس حد تک مجبور تھا کہ ہڑتال میں اس لیے شامل نہیں ہوا کہ اگر یہ ہڑتال میں شامل ہوگا تو اس کے بچے آج کیا کھائیں گے بہرحال آپ کو اٹھنا ہوگا اور اپنے اپ کو اس احتجاج کا حصہ بنانا ہوگا
نہیں تو پھر اپ اسی طریقے سے غلام رہیں گے

image.png

ایک شخص کو کامیابی ملی اور اس کی کہانی

یار تم سے پہلے اس ریس میں لوگ موجود ہیں پھلے انکی سپیس بنے گی پھر تمہاری ۔۔۔۔۔۔
ہمیشہ سے کہا جاتا ہے ایسی محفل کو جوائن کریں جس میں رهتے ہوے آپ تازہ دم رہیں آپکا حوصلہ بڑھتا رہے ، ایسے دوست رکھیں جو آپ کے فیلیر میں بھی آپ کا ساتھ دیں

image.png

میں سرگودھا میں تھا تو وہاں پر ہمارے فلیٹ پر میرے کزن عمیر خان کے ایک دوست آئے جو حال ہی میں کسٹم انسپکٹر بنے تھے بڑے ہی پیارے بھائی ،جب سٹرگل سٹوری شیر کی گئیں تو انہوں نے کہا میں نے 4 سال لگائے بیسیوں ٹیسٹ دیے اب جا کے میری سلیکشن ہوئی اسکے بعد انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور ایک ایسی بات کہی جس نے مجھے امید سے بھر دیا انہوں نے کہا
"عبدل یہ مقابلے کا امتحان ایک ریس ہے ،جس میں کامیابی کی شرط یہ نہیں کے پہلے کون پہنچتا ہے بلکے شرط یہ ہے کے آخر تک کون ثابت قدم رہتا ہے ،کون دهکم پیل ،طنز ،تنقید برداشت کرتا ہے اور اپنی لائن برقرار رکھتا ہے آہستہ آہستہ سے آپ آگے بڑھتے جاتے ہیں باؤنڈری لائن کو بلآخر چھو لیتے ہیں

image.png

یاد رکھیں آپ سے پہلے اس ریس میں لوگ موجود ہیں بلفرض آپ نے یہ ریس 2018 میں شرو ع کی تو وہ 2015،2016 سے لگے ہوے ہیں آپ سے زیادہ وقت لائن میں کھڑے ہیں آپ سے زیادہ دھکے کھائے ہیں ،زیادہ طنز برداشت کیا ہوا ہے تو یہ کیسے ہو سکتا ہے آپ ان سے پہلے کامیاب ہو جائیں ۔۔۔۔پھلے انکی باری آئے گی وہ آہستہ آہستہ منزل کے نشان تک پنچيں گے پھر آپ کے لیے جگہ خالی ہوگی
آپ نے صرف دو کام کرنے ہیں ایک لائن نہیں چھوڑنی ،درمیان میں تنگ آ گے کسی اور طرف نہیں نکل جانا کیوں کے پھر آپکو لائن میں دوبارہ سے الف سے شرو ع کرنا پڑے گا
دوسرا اپنی باری کا انتظار کرنا ہے
منزل آپکو مل کے رہے گی

Sort:  
Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 58617.29
ETH 3164.87
USDT 1.00
SBD 2.44