خوبصورت تصاویر جو میرے گارڈن کی ہیں | Beautiful photos of my Garden

السلام علیکم جناب معزز کمیونٹی صارفین۔
میں اس کمیونٹی میں پہلی پوسٹ کر رہا ہوں اور اردو میں اس لئے کر رہا ہوں کہ اس کمیونٹی کا نام اردو کمیونٹی ہے اور یہ ہمیں ایک موقع فراہم کر رہی ہے کہ ہم اردو میں پوسٹ بھی کر سکتے ہیں۔ پہلے اسٹیمٹ میں ایسا کرنا بہت مشکل کام تھا، اردو والی پوسٹ کو کوئی اہمیت نہیں دیتا تھا۔
مگر اب میں نے دیکھا کہ اردو والی پوسٹ بھی اہمیت کی حامل ہورہی ہیں۔ اور سر @yousafharoonkhan کی محنتیں بھی قابل رشک ہیں۔

میں نے آج ہی یہ کمیونٹی دیکھی اور جوائن کر لی، پھر میں نے اس کمیونٹی میں ایک اچھی شروعات لینے کا سوچا، آخرکار میرے لان کی خوبصورت تصاویر کے ساتھ میرا دل پوسٹ کرنے پر رضامند ہوگیا۔


IMG_20220708_200144.jpg

یہ تصویر اس وقت کی جب یہ تتلی ہمارے لان میں اکثر آرہی تھی اور مختلف پودوں پر بیٹھ رہی تھی۔ خوبصورت تصاویر کے کولیکشن کے لئے اس کی تصویر میں نے لی تھی۔ اور یہ تصویر زیادہ پرانی نہیں۔
اسی کی دوسری تصویر ملاحظہ کیجیۓ:

IMG_20220708_200158.jpg

اس کے علاوہ میں آپ کو اپنے گاؤں کی بھی ایک خوبصورت تصویر دکھاتا ہوں جسے دیکھنے کے بعد آپ بہت اچھا محسوس کریں گے۔ کیوں کہ ہمارا گاؤں پہاڑی علاقے پر مشتمل ہے تو تصویر دیکھنے میں مزہ آ سکتا ہے۔
رہنے میں تو آتا ہی ہے۔

IMG-20220708-WA0018.jpg

اب ملاحظہ فرمائیں ایک اور تصویر، یہ بھی ہمارے گھر کے گارڈن کی ہے، جس میں مزید پھل دار درخت بھی ہیں۔ مگر یہ آلوچہ کا مشہور پھل ہے جو پک چکا ہے اس کی تصویر ہے۔

IMG20220710173350.jpg

اس کے علاوہ ہمارے گھر میں شہتوت خوبانی مکئی اور بھی کئی درخت ہیں۔ جیسے کہ کالا انگور وغیرہ۔ ان شاءاللہ تعالیٰ ان کے پکنے پر ضرور تصاویر اپلوڈ کروں گا۔
خوبصورت مناظر ہمارے گھر سے تمام گاؤں کے دیکھے جا سکتے ہیں۔ اور اس میں بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔


اب میں اس پوسٹ میں پچیس فیصد @urdu-community اکاؤنٹ کو سپورٹ کرنے کے لئے سیٹ کر رہا ہوں۔ میں شکر گزار ہوں آپ سب کا اور @steemcurator01, @steemcurator02 , اور باقی سب سٹیمٹ ٹیم کا ، جو یہ لاجواب مواقع ہمیں دے رہے ہیں۔ میری پوسٹ پر رکنے کا بے حد شکریہ۔ اب پھر کسی دم دار پوسٹ کی ساتھ ملاقات ہو گی۔ تب تک کے لئے اللہ حافظ۔ براہ مہربانی میری غلطیوں سے مجھے آگاہ فرمائیں اور مجھے سپورٹ بھی کریں۔
Sort:  

butterfly ? taking flight here to sky

Loading...

Hello @mobeen-ahmed ,

You joined the steemit platform two years ago. But you are still not verified in the community of newcomers.

IMG_20220711_124256.jpg

Please verify your achievement1 post.

Yes, thanks to steemit team for increasing my sp to 14, I will try to verify my account now with a new post.

 2 years ago 

bhut pyri tasveer ap nay bani hain ,phal dar poday bhut pry lug rahay

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 61949.37
ETH 2415.67
USDT 1.00
SBD 2.65