میرا نام ماہ نور ہے میری آج کی ڈائری

in Urdu Community3 years ago (edited)

سب سے پہلے میں اپنی ڈائری کا آغاز اللّه کے نام سے شرو کرو گی
اللہ رب العزت نے اتنی نعمتیں ہمیں عطا کی ہیں کہ نعمتوں کو انسان شمار نہیں کر سکتا۔ انسان سوچتا ہے کہ مجھے فلاں چیز کی ضرورت ہے اور وہ چیز تو میرے پاس ہونی چاہیے لیکن اگر انسان چند لمحے کے لیے سوچے کہ مجھے کتنی نعمتیں اللہ سے مانگ کر اور خود محنت کر کے ملی ہیں اور کتنی چیزیں ہیں جس کے لیے انسان نے سوچا ہے کہ مجھے مل جائیں تو ہر انسان اس نتیجہ پر پہنچے گا کہ اس کو اللہ تعالیٰ نے جو نعمتیں دی ہیں بغیر اس کے سوچے بغیر مانگے بغیر محنت کیے ان کی مقدار بہت زیادہ ہے کئی نعمتیں ایسی نظر آئیں گی جن کے مانگنے کا کبھی خیال بھی نہ آیا ہو گا حالانکہ ان کے بغیر انسان زندہ بھی نہیں رہ سکتا لیکن اللہ نے وہ نعمتیں بھی انسان کو عطا فرمائی ہیں۔اب ان تمام نعمتوں کا تقاضا ہے کہ انسان ان کا شکر ادا کرے
ہیلو کیسے ہے سب ٹھیک ہو نہ
آج میں آپ سب سے روز کی طرح اپنی ڈائری شیر کرو گی

صبح

آج میری صبح کا آغاز ۵ بجے ہوا میں نے نماز ادا کی پھر
قرآن پاک کی تلاوت کی
اس کے بعد میں نے صورت رحمان پڑھ کر اپنے ابو جان پر دم کیاکیونکہ میرے ابو جان کی طبیت نازساز ہے
آپ سب سے بھی گزارش ہے کے میرے ابو جان کو سب اپنی دعا میں یاد رکھے
پھر میں نے امی جان کو اٹھایا امی جان اور میں نے ناشتہ کیا پھر کچھ باتیں۔کی اور پھر میں نے برتن دھو ۓ اس کے بعد گھر کی صفائی کی
پھر میں نے ابو جان کو اٹھایا انھے میں نے ناشتہ بنا کر دیا انہو نے ناشتہ کیا

IMG_20220207_180726.jpg

دوپہر

دوپہر میں میں کچھ دیر دھوپ میں بیٹھ گئی اب تو دھوپ بہت تیز نکلنے لگ گئی ہے دھوپ میں بیٹھا بھی نہی جاتا یہ موسم بیمار كرديتا ہے اسی لیے سب اپنا اپنا خیال رکھے
پھر میں نے دوپہر کے کھا نے میں آلو مٹر بنا ۓ جس کی ریسیپی میں آپ سب سے شیر کرو گی

آلو مٹر

اجزاء

مٹر ڈیڑھ پاؤ

آلو دو عدد بڑے ہوں تو ایک میں نے ایک استعمال کیا

پیاز ایک درمیانہ

لہسن ایک پوتھی

ادرک کا ٹکڑا چھوٹا سا

ٹماٹر دو عدد چھوٹے

ہری مرچ چار عدد

نمک حسبِ ذائقہ

لال مرچ حسب ذائقہ

ہلدی چٹکی بھر

پسا سوکھا دھنیا آدھا چائے کا چمچ

پسا گرم مصالحہ دو چٹکی

ترکیب

تیل یا گھی گرم کریں پیاز ڈال کر گولڈن فرائی کریں
پھر لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر بھون لیں
پھر نمک ہلدی لال مرچ پاؤڈر سوکھا دھنیا ڈال کر مصالحہ ا جی طرح بھون لیں پانی کا چھینٹا دے ک

پھر ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھونیں پانی کا چھینٹا دیتے رہیں ساتھ ساتھ

IMG_20220207_181706.jpg

جب ٹماٹر گل جائیں اچھی طرح مصالحہ کا تیل اوپر آ جائے تو مٹر ڈال کر بھونیں تین سے چار منٹ

پھر آلو ڈال کر اچھی طرح بھونیں تین سے چار منٹ
اب حسب پانی ڈال کر پکنے دیں
15 سے 20 منٹ ہلکی آنچ پر

IMG_20220207_181659.jpg

جب آپکی پسند کا شوربہ بن جائے مٹر آلو گل جائیں چولھا بند کردیں
تو پسا گرم مصالحہ چھڑک دیں ہرا دھنیا مجھے ملا نہیں آپ وہ بھی چھڑک دیں
مزے دار مٹر آلو کا سالن تیار ہے
امید کرتی ہو سب کو میری آج کی پوسٹ پسند اے گی خیال رکھے اپنا سب کل پھر حاضر ہونگی 😃

اللّه نگہبان

sᴘᴇᴄɪᴀʟ ᴛʜᴀɴᴋs sɪʀ

@yousafharoonkhan

@urducommunity

ʀᴇɢᴀʀᴅs @mahnoorrauf

Sort:  
 3 years ago 

Mashalllah jnab ap ki daily report kafi achi hy or achi tasverrain banai hy

Jaxakallah

Loading...

Allah pak apky Abu ko sehat dy ameen

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.13
JST 0.027
BTC 58664.80
ETH 2569.75
USDT 1.00
SBD 2.42