ایشیا کپ کا فائنل (انڈیا ورسز سری لنکا)

in Urdu Communitylast year (edited)

!السلام علیکم دوستو

امید کرتا ہوں کہ اپ سب اپنی صحت میں بہت اچھے اور خوش ہوں گے۔ میرے اللہ سے یہی دعا ہے کہ سب خوش رہیں اور سب صحت یابی میں زندگی جی ہیں۔ سب کا گھر بار اور ان کے خاندان بہتر زندگی گزاریں۔

اج میں بات کروں گا ایشیا کپ کے فائنل کی۔ اج 17 تاریخ ہے اور اج 2023 ایشیا کپ ون ڈے کا فائنل ہے۔ جو کہ اج ڈھائی بجے پاکستان میں، دو بجے انڈیا میں شروع ہوگا۔

اپ کو بتاتا چلوں کہ ایشیا کپ میں چھ ٹیمیں تھی اور ان کے تین تین ٹیموں کے دو گروپ بنائے گئے تھے۔ گروپ اے میں پاکستان، انڈیا اور نیپال شامل تھا۔ گروپ بھی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان شامل تھے۔ اور ان کے بیچ ہر ٹیم نے دوسری ٹیم کے ساتھ میچ کھیلا، گروپ اے کی ٹیموں نے اپس میں میچ کھیلا اور گروپ بے کی ٹیموں میں اپس میں میچ کھیلا۔ اور ٹوٹل چھ میچ ہوئے اور ان میں سے ہی سپر فور کا انتقاب ہونا تھا جو ٹیمیں اپنے گروپ کے دو اول ٹیموں میں اتی تھی وہ سلیکٹڈ فور میں جائیں گی یعنی کہ سپر فور میں جائیں گے۔ گروپ ایک ہی ٹیموں میں پاکستان اور انڈیا اگے پہنچے۔ گروپ بی کی ٹیم میں سری لنکا اور بنگلہ دیش اگے پہنچے۔ اور ان سپر فور کے اپس میں میچ کھیلے گئے یعنی ہر ٹیم نے دوسری ٹیم کے ساتھ میچ کھیلا۔ اور ان سب کھیلنے کے بعد جو اینڈ میں دو ٹیم میں ٹاپ میں اتی تھی ان کا فائنل کروایا جانا تھا۔ انڈیا اپنے پہلے دو میچ کھیلے اور جیت کے فائنل میں چلا گیا جبکہ پاکستان اور سری لنکا کا ایک ایک میچ ہارا ہوا تھا تو انہوں نے اپنا میچ کھیلا جس میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی۔ جس کی وجہ سے پاکستان باہر ہو گیا اور ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت اور سری لنکا کا فائنل ٹاکرا ہوگا اج ڈھائی بجے پاکستان میں۔

srivsind.jpg
Image Soucre

بھارت اور سری لنکا کا پہلے ایک میچ ہو چکا ہے جس میں بھارت نے 50 اوروں میں 213 کا ٹارگٹ دیا تھا اور سری لنکا کی 172 پہ ال ٹیم اؤٹ ہو گئی تھی۔
اور اج فائنل میں ان کا دوسرا ٹاکرا ہوگا۔ دونوں ٹیم میں کافی مضبوط ہیں۔ مگر سری لنکا کے پلیٹ ٹھیکشانا انجری کے باعث نہیں کھیلیں گے۔ تو سری لنکا کو اس کا تھوڑا سا نقصان ہوگا لیکن وہ بھرپور کوشش کریں گے جیسے پاکستان کے خلاف کی۔

Screenshot (111).png
Screenshot

پاکستان میں یہ میچ ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ ہم سب کی یہی دعا ہے کہ دونوں ٹیمیں اچھا کھیلے اور جو زیادہ اچھا کھیلے گی وہی جیتے گی۔ بس ہمیں ان کے فائنل ٹاکرا دیکھنے میں مزہ ائے اور تمام شائقین بھرپور لطف اندوز ہوں۔

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 63361.04
ETH 2483.47
USDT 1.00
SBD 2.67