Betterlife @kish021 The diary Game Date

in Urdu Community3 years ago

IMG_20210609_192510.jpg
السلام علیکم ۔میرے پیارے دوستو امید کرتا ہوں کہ آپ سب ٹھیک ہوں گے ۔جیسا کہ آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ آج میرا پہلا دن ہے سٹیم اٹ پے ۔ سب سے پہلے میں یوسف ہارون خان بھائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔جس طرح سے وہ محنت کر رہے ہیں اور نئے نئے لوگوں کو آنے کا موقع دے رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے ۔آج مجھے پہلی ویریفیکیشن ملی ۔تو میں نے سوچا کہ میں اپنی پہلی پوسٹ یوسف ہارون بھائی کی کمیونٹی سٹیم چیلنج میں کردوں ۔چونکہ مجھے پوسٹ کرنا نہیں آتی اسی لئے میں اپنے دوست کے پاس آیا اور اسے بتایا کہ مجھے صحیح طریقہ بتاؤ۔
میری اس کے بارے میں اتنی معلومات نہیں ہیں ۔
صبح کی شروعات ۔
دوستوں ہمیشہ کی طرح میں صبح پانچ بجے اٹھا اور میں نے وضو کیا اور اس کے بعد نماز ادا کی ۔موسم آج صبح سویرے ہی بہت زیادہ گرم تھا ۔اس کے بعد میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کر لینے کے بعد میں سیدھا اپنی دوکان پر چلا گیا ۔دوکان پر جیسے گیا تو مجھے یاد آگیا کہ میں نے پلمبر کو ایک دوست کے گھر بھیجنا تھا ۔کیونکہ میرے دوست نے مجھے رات کو میسج کیا تھا کہ ان کی موٹر کا مسئلہ آ گیا ہے جس کی وجہ سے پانی بند ہوگیا تھا اور انہیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔میرا دوست ہے ایک جو پلمبرنگ کا کام کرتا ہے ۔میں نے اسے فون کیا اور ان سے درخواست کی کہ میرے دوست کے گھر جلدی پہنچ جانا اور اس نے مجھے کہا بس تھوڑی دیر بعد میں وہاں پہنچ جاؤں گا اس کے بعد میں اپنی دکان کے کاموں میں شروع ہوگیا ۔
چونکہ آج گرمی بہت زیادہ تھی اسی لیے میری دکان پر دو تین کولر پنکھے آئے تھے اور میں نے ان کو سیٹ کیا۔ اس کے بعد مجھے چونکہ آج سٹیم پرانا تھا اور اکاونٹ بنوانا تھا میں نے اپنے دوست کو بارہ بجے کا ٹائم دے رکھا تھا اسی لیے وہ میرے انتظار میں تھا ۔اسی لیے میں نے جلدی سے اپنی دوکان کا کام ختم کیا اور سیدھا اپنے دوست کے گھر چلا گیا میرے دوست کا گھر خواجہ آباد پر ہے ۔ 12:30 دوپہر کے بج رہے تھے جب میں اپنی دوکان سے نکلا ۔میں نے اپنے دوست کو فون کر دیا تھا کہ میں تھوڑی دیر بعد آپ کے پاس پہنچ جاؤں گا ۔دس پندرہ منٹ بعد میں اپنے دوست کے ساتھ بیٹھا تھا ہم سکول کے گراؤنڈ میں درختوں کی چھاؤں کے نیچے بیٹھ کر میرا اکاؤنٹ بنایا۔تقریبا ایک گھنٹے بعد ہم نے اپنا کام مکمل کرلیا اس کے بعد میں نے اپنے دوست کو اس کے گھر چھوڑا اور واپس اپنے گھر کی طرف چل پڑا ۔میں گھر پہنچا تو بہت زیادہ گرمی تھی اس کے بعد میں نے وضو کیا اور نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد میں سونے کے لئے لیٹ گیا تھوڑی دیر کے لئے آرام کیا ۔ایک گھنٹہ آرام کرنے کے بعد چار بجے میں اٹھ گیا ۔اس کے بعد میں نے چائے پی اور دکان کی طرف چلا گیا ۔تھوڑی دیر میں نے دکان پر اپنا کام کیا کام کرنے کے بعد اس وقت عصر کی نماز ادا کرنے کا وقت ہوگیا تھا میں نے عصر کی نماز ادا کی اور پھر کام میں مشغول ہو گیا ۔پھر اس کے بعد میں نے اپنے دوست کو فون کیا کہ پہلی پوسٹ کیسے بنانی ہے اس نے مجھے بولا کہ میں سکول کے گراؤنڈ میں آپ کا انتظار کر رہا ہوں آ جاؤ تو میں اپنا کام فارغ کر کے سکول کی طرف چلا گیا جب میں وہاں پہنچا تو پہلے سے دو تین بندے وہاں بیٹھے تھے میں تھوڑی دیر بیٹھ گیا ۔جب میرے دوست کے استاد چلے گئے تو اس کے بعد ہم نے شام کی نماز ادا کی شام کی نماز ادا کرنے کے بعد میرے دوست نے مجھے پوسٹ بنانا سکھائی۔
میرے دوستوں امید کرتا ہوں کے میرے آج کی پہلی ڈائری آپ لوگوں کو پسند آئی ہوگی کیونکہ یہاں اندھیرا بہت زیادہ ہوگیا ہے اور ابھی مجھے گھر بھی واپس جانا ہے اپنا
خیال رکھیے گا دعاؤں میں یاد رکھیے گا اللہ حافظ ۔

IMG_20210528_172207.jpg

IMG_20210601_143619.jpg

IMG_20210530_100202.jpg

IMG_20210528_182509.jpg

IMG_20210528_172200.jpg
Hello. My dear friends, I hope you are all well. As you all know, today is my first day on Steam. First of all I would like to thank Yusuf Haroon Khan Bhai. The way he is working hard and giving new people a chance to come is commendable. Today I got the first verification. So I thought I would. I will do my first post in Yusuf Haroon Bhai's Community Steam Challenge. Since I don't know how to post, I came to my friend and told him to tell me the right way.
I don't know much about it.
Early morning
Friends, as usual, I got up at five in the morning and I performed ablution and then prayed. The weather was very hot this morning. After that I had breakfast and after having breakfast I went straight to my shop. When I went to the shop, I remembered that I had to send the plumber to a friend's house because my friend had texted me at night that he had a motor problem which caused the water to stop flowing and He was having a lot of trouble. I have a friend who works as a plumber. I called him and asked him to hurry to my friend's house and he told me to go there later. I will reach after that I started working in my shop.
As it was very hot today, two or three cooler fans came to my shop and I set them up. After that, since I was old today and had to create an account, I had given my friend a time of 12 o'clock, so he was waiting for me. So I quickly finished my shop and went straight to my friend. Went home My friend's house is in Khawajaabad. It was 12:30 in the afternoon when I left my shop. I called my friend to see you in a little while. Ten or fifteen minutes later I was sitting with my friend at school. Sitting under the shade of the trees in the ground, he created my account. About an hour later, we finished our work. After that, I left my friend at his house and walked back to my house. It was hot, then I performed ablution and after praying, I went to bed and rested for a while. After resting for an hour, I got up at four o'clock. After that, I drank tea. And went to the shop. After a while I did my work at the shop. After work, it was time to offer Asr prayers. I offered Asr prayers and then got busy. Then after that. I called my friend and told him how to make the first post. He told me that I am waiting for you in the school grounds. Come on. I finished my work and went to school. When I got there, I was already there. د And the three servants were sitting there. I sat for a while. When my friend's teacher left, then we offered the evening prayer. After the evening prayer, my friend taught me to make a post.
I hope you guys like my first diary today because it is very dark here and now I have to go back home. I will take care of myself. I will remember Allah in my prayers.

Sort:  
 3 years ago 

Nice job Brother.

Coin Marketplace

STEEM 0.23
TRX 0.21
JST 0.036
BTC 97780.60
ETH 3397.25
USDT 1.00
SBD 3.25