میں بھی آپ کی طرح سکول ٹیچر ہوں اور ٹیچر بننے کی یہ خواہش مجھ میں آپ ہی کی وجہ سے پیدا ہوئی

in Urdu Community3 years ago

کسی تقریب میں کوئی صاحب اپنے ایک واقف کار بزرگ سے کافی عرصے بعد ملے اور پوچھا:”جناب!کیا آپ نے مجھے پہچانا؟“
بزرگ نے غور سے دیکھا اور کہا:”ہاں میں نے آپ کو پہچان لیا ہے۔
آپ پرائمری سکول میں میرے شاگرد رہ چکے ہیں۔کیا کر رہے ہیں آج کل؟“
شاگرد نے جواب دیا:”میں بھی آپ کی طرح سکول ٹیچر ہوں اور ٹیچر بننے کی یہ خواہش مجھ میں آپ ہی کی وجہ سے پیدا ہوئی۔“
اُستاد نے پوچھا:”وہ کیسے؟“
شاگرد نے جواب دیا:”آپ کو یاد ہے کہ ایک بار کلاس کے ایک لڑکے کی بہت خوبصورت گھڑی چوری ہو گئی تھی اور وہ گھڑی شرارت میں میں نے چرائی تھی۔
آپ نے پوری کلاس سے کہا تھا کہ جس نے بھی گھڑی چرائی ہے،واپس کر دے۔میں گھڑی واپس کرنا چاہتا تھا،لیکن شرمندگی سے بچنے کے لئے ایسا نہ کر سکا۔
آپ نے تمام طلبہ کو دیوار کی طرف منہ کرکے اور آنکھیں بند کرکے کھڑے ہونے کا حکم دیا،پھر سب کی جیبوں کی تلاشی لی اور میری جیب سے گھڑی نکال کر بھی سب کی تلاشی لی۔

بعد میں میرا نام لیے بغیر وہ گھڑی جس کی تھی،اسے دے دی۔مجھے حیرت تھی کہ آپ نے میری اس حرکت پر مجھے شرمندہ نہ کیا۔میں نے اسی دن سے اُستاد بننے کا تہیہ کر لیا تھا۔“
بزرگ مسکرائے اور کہا:”اصل بات کچھ یوں ہے کہ تلاشی کے دوران میں نے بھی اپنی آنکھیں بند کر لی تھی۔
مجھے بھی آج ہی پتا چلا ہے کہ وہ گھڑی آپ نے چرائی تھی۔“
کیا ہم ایسے کردار کے مالک بن سکتے ہیں جو اپنے اعمال سے دوسروں کو نیک جذبات کی ترغیب دے سکیں نہ کہ چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر لوگوں کے سامنے انھیں
IMG_20211214_105046.jpg
شرمندہ کریں

Coin Marketplace

STEEM 0.24
TRX 0.24
JST 0.039
BTC 103568.60
ETH 3312.61
SBD 5.99