میاں والی ہاسپٹل میں ڈاکٹر زبیر کے پاس ایڈمٹ ہوناsteemCreated with Sketch.

in Urdu Community9 months ago

بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے میری اردو سٹریم کے بہنوں اور بھائیوں السلام علیکم امید ہے اپ سب ہمیشہ کی طرح خیریت سے ہوں گے اللہ پاک اپ سب کو ہمیشہ خوش خرم رکھے امین ۔۔۔رات ہماری بہت مشکل سے گزری کیونکہ میری بیٹی منہا فاطمہ بہت بیمار تھی ۔۔کل شام سے اسے بخار ہونا سٹارٹ ہوا لیکن رات کو بہت شدت پکڑ گیا ہم نے اس کو برو فن والی دوائی دی تھی لیکن پھر بھی بخار نہیں اترا پوری رات وہ روتی تھی صبح اٹھے تو بھی گڑیا کی طبیعت بہت خراب تھی ہم ناشتہ کیا اس کے بعد میں نے گاڑی نکالی اور گھر والوں کو تیار کر کے ہم ہاسپٹل جانے کی تیاری کرنے لگے میں نے ہاسپٹل کال کی کہ ڈاکٹر زبیر کس ٹائم ائیں گے تو انہوں نے مجھے کہا کہ وہ نو بجے ا جائیں گے ہم نو بجے وہاں پہنچ گئے ۔۔وہاں جا کے ہم نے اپنا نمبر لگوایا بہت سے مریض پہلے سے جمع تھے بہت دیر بعد جب ہماری باری ائی تو ہم ڈاکٹر کے کمرے میں گئے انہوں نے میری بیٹی کا تسلی کے ساتھ چیک اپ کیا اور انہوں نے کہا کہ اس کا مسئلہ زیادہ ہو گیا ہے اس کو ریشہ زکام بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ہمیں ایڈمٹ کر لیا ہم میاں والی ڈاکٹر زبیر کے پاس ایڈمٹ ہیں پھر انہوں نے کچھ ٹیسٹ ہمیں کروانے کو کہا میں فارمیسی پہ گیا وہاں میں نے 24 نمبر کا برنولہ خریدا ۔۔کیونکہ گڑیا کے ٹیسٹ بھی ہونے تھے اور ڈرپ وغیرہ بھی لگنی تھی میں دوائی خرید کر سٹاف کے پاس گیا میں نے ان سے پوچھا کہ اپ لوگوں میں سے ایکسپرٹ کون ہے پرنوللا لگانے کا کیونکہ میری بیٹی کو برنولہ اتنی اسانی سے نہیں لگتا اس کی رگیں کمزور ہیں ۔۔ایک لڑکا ایا اس نے برنولہ لگانا سٹارٹ کیا اور اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ پہلی بار بار نور لگ گیا مجھے اتنی ٹینشن ہو رہی تھی برنولے کی میں نے پھر خدا کا شکر ادا کیا کہ پہلی بار لگا ۔۔اس کے بعد ہم نے خون ٹیسٹ کروانے کے لیے سیمپل دیا ۔۔پھر وہ ایک ایکس رے والی مشین لے ائے جس سے گڑیا کا ایکس رے کرنا تھا ہم میں ایک روم دیا ہم اس روم میں شفٹ ہو گئے ایک گھنٹے بعد رپورٹیں انی تھی میں جا کر رپورٹیں ریسیو کرنے گیا ایک ایک ٹیسٹ کا ہزار ہزار روپے مجھ سے لیا میں رپورٹیں اٹھا کر ڈاکٹر کے کمرے میں گیا اس کو رپورٹیں دکھائیں ۔۔میری بیٹی کی رپورٹ خون والی میں خون کی کمی ائی جو کہ ڈاکٹر کہتے ہیں اس کو خون لگوانا لازمی ہے لیکن ہم خون نہیں لگواتے وہ اچھا نہیں ہوتا ہم نے ڈاکٹر کو کہا کہ ہم اس کو خوراک دیں گے اور طاقت والی چیزیں تاکہ اس کا خون بننا شروع ہو جائے ۔۔ایکس رے والی رپورٹ دکھائی اس میں نمونیا بخار ایا جس کی وجہ سے ہمیں میڈیسن ڈاکٹر نے لکھ کے دی میں فارمیسی سے جا کر خریدی پھر میں نے سٹاف کو بلایا انہوں نے ا کے گڑیا کو ڈرپ لگانا سٹارٹ کر دی
IMG20231014085510.jpg
دو اکٹھی ڈرپ گڑیا کو لگی
IMG20231014085506.jpg
جاری بہت روٹتی تھی کھپتی تھی میں اور اس کی مدر گڑیا کے ساتھ بیٹھے رہے تاکہ وہ اپنا برنولہ ہلا نہ دے
IMG20231013222439.jpg
۔۔کے ٹائم گڑیا کی ٹریپ ختم ہوئی وہ بیچاری کو کچھ سکون ایا اور وہ سو گئی
IMG20231013190040.jpg
پھر ہمیں بھوک لگ گئی کیونکہ ہم نے پورا دن کچھ بھی نہیں کھایا تھا بیٹی کی ٹینشن میں تو میں ہوٹل گیا وہاں سے میں کباب روٹی چٹنی اور مرغی کا سالن لے کر ایا ہم نے ارام کے ساتھ کھانا کھایا اس کے بعد میں برتن دینے واپس ان کو گیا وہاں گیا تو وہ چائے بنا رہے تھے میں دو کپ چائے لے کر واپس ایا ہم نے چائے پی اور پھر میں کچھ دیر کے لیے لیٹ گیا تو میں اج کی سٹوری بھی لکھی جو کہ اپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں دعا کریں اللہ پاک میری بیٹی کو صحت عطا کرے امین اللہ حافظ

Sort:  
 9 months ago 

Allah soni sahat atta kray ap ki bayti,, ap log abi hospital hoo, ap kiss hospital hoo,, yeah ghar wapis a guy hoo, doctor zubair ka hospital kass juga hai, lazmi batain

 9 months ago 

Hm 4 dn admit rhy th.kl discharg ho k wapc ae hn .dctr zuber mwi m bhety hn obaidnoor hsptl vly road pe.jo bucho k doctr hn dcter zuber

 9 months ago 

Hme khty hn dctr k blood lgwaoo guria ko .lkn hm drty hn ni lgwa rh.hme sb mna kr rh hn k bucho ko blod ni lgwai jta achaa ni hta.blood 5 point pe hy guria ka

Estimado amigo. Tener un bebé enfermo siempre es difícil. Gracias a Dios pudiste hacerla ver con el médico. Pido a Dios por su sanación. Éxitos para ti.

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 59876.72
ETH 3191.77
USDT 1.00
SBD 2.43